وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت دو جون کو نئی دہلی میں تلنگانہ یوم تشکیل تقریبات کا انعقاد کرےگی


امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 31 MAY 2022 6:55PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت دو جون 2022 کو شام چھ بجے نئی دہلی میں واقع ڈاکٹر امبیڈ کر انٹر نیشنل سینٹر میں تلنگانہ یوم تشکیل تقریبات کا انعقاد کرے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور امور خارجہ و ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی بھی اس تقریب میں  شرکت کریں گی۔

پہلی مرتبہ  ایسا ہورہا ہے کہ حکومت ہند ’یوم تلنگانہ ‘ یا ’تلنگانہ یوم تشکیل‘ کا انعقاد کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ تقریب بہترین طریقے پر ہوسکے ۔

پروگرام کا مقصد اس سال اپنی آٹھویں سال گرہ منانے والی بھارت کی سب سے جواں سال ریاست کی ثقافت ،وراثت ،آرکی ٹیکچرل  شان و شوکت کی جڑوں اور یہاں کے گمنام ہیروزکو نمایاں کرنا ہے ۔پروگرام کے ایک جز کے طورپر تلنگانہ کےمقبول گلوکار جیسے محترمہ منگلی اور ویدالا،ہیمچندراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس تقریب میں ہریانہ کے اسکولی بچے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ ایک بھارت ،شریشٹھ بھارت کے تحت تلنگانہ پیئر اسٹیٹ ہے ۔تلنگانہ کے فوک ڈانسرز اور کتھک کیندر دہلی کی پیش کش بھی ریاست کی خوشحال ثقافتی وراثت کی نمائش کرےگی ۔

ریاست تلنگانہ کی باقاعدہ تشکیل دو جون 2014 کو ہوئی تھی اور اس دن کو ’یوم تلنگانہ‘ یا ’تلنگانہ یوم تشکیل‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔چونکہ یہ سال آزادی کا 75واں سال ہے لہٰذا حکومت ہند بھارت کی شاندار تاریخ ، یہاں کے لوگوں ،ثقافت اور حصولیابیوں کا جشن منارہی ہے اور انہیں یاد کررہی ہے ۔آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا آغاز 12 مارچ 2021 کو ہوا تھا اور تبھی سے ہماری آزادی کی 75ویں سال گرہ کے 75ویں ہفتے کی الٹی گنتی (کاؤنٹ  ڈاؤن)شروع ہوئی تھی ۔یہ تقریبات ایک سال بعد 15 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوں گی۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ م م ۔ م ش

U. No.5965



(Release ID: 1829998) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi