شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
سالانہ قومی آمدنی 2021۔22 کا عارضی تخمینہ اور
چوتھی سہ ماہی (جنوری ۔ مارچ) 2021۔22 کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار کا سہ ماہی تخمینہ
Posted On:
31 MAY 2022 5:30PM by PIB Delhi
اعداد وشمار اور پروگرام پر عملدرآمد کی وزارت کے تحت اعداد وشمار کا قومی دفتر (این ایس او)، اس پریس نوٹ میں قومی آمدنی کے عارضی تخمینہ (پی ای) کے ساتھ ساتھ جنوری ۔ مارچ (کیو4) سہ ماہی، 2021۔22 کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار کا سہ ماہی تخمینہ جاری کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی قومی کھاتوں کے جاری کلینڈر کے مطابق مستقبل (2011۔12)اور موجودہ قیمتیں، دونوں پر مجموعی گھریلو پیداوار کے اخراجات کے عناصر کے متعلقہ تخمینے بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
- سال 2019۔20، 2020۔21 اور سال 2019۔20، 2020۔21 کے لیے سال در سال تبدیلی، مجموعی گھریلو پیداوار کے اخراجات کے عناصر اور مجموعی/ خالص قومی آمدنی اور فی کس آمدنی کے سالانہ تخمینوں کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کی نوعیت کی بنیاد پر بنیادی قیمتوں پر جی وی اے کا سالانہ اور سہ ماہی تخمینے 2021۔22 مستقل (2011۔12) اور موجودہ قیمتوں پر اسٹیٹ منٹس 1 سے 8 میں دیے گئے ہیں۔
- سال 2021۔22 میں مستقل (2011۔12) قیمتوں پر حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار یا مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) سال 2020۔21 کے لیے 135.58 لاکھ کروڑ روپئے کے پہلے نظرثانی شدہ تخمینہ ، جسے 31 جنوری 2022 کو جاری کیا گیا تھا، کے مقابلے میں 147.36 لاکھ کروڑ روپئے کی سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2020۔21 میں 6.6 فیصد کی تخفیف کے مقابلے میں 2021۔22 کے دوران مجموعی گھریلو پیداوار میں 8.7 فیصد اضافہ کا اندازہ ہے۔
- سال 2021۔22 کے لیے برائے نام مجموعی گھریلو پیداوار یا موجودہ قیمتوں پر مجموعی گھریلو پیداوار 2020۔21 میں 198.01 لاکھ کروڑ روپئے کے مقابلے میں 236.65 لاکھ کروڑ روپئے کی سطح تک پہنچنے کا اندازہ ہے اور اس طرح اس میں 19.5 فیصد کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
- چوتھی سہ ماہی ، 2021۔22 میں مستقل (2011۔12) قیمتوں پر جی ڈی پی چوتھی سہ ماہی ، 2020۔21 کے 39.18 لاکھ کروڑ روپئے کے مقابلے 40.78 لاکھ کروڑ روپئے ہونے کا اندازہ ہے اور اس طرح اس میں 4.1 فیصد کے بقدر اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
- قومی آمدنی کا پیشگی اور عارضی تخمینہ بینچ مارک ۔ اشارہ طریقہ کارکا استعمال کرکے مرتب کیا جاتا ہے، یعنی گذشتہ ایک برس کے لیے دستیاب تخمینوں کو بینچ مارک برس (اس معاملے میں 2020۔21) کہا جاتا ہے، جو متعلقہ اشاروں کا استعمال کرکے شعبوں کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ سال 2021۔22 کے لیے قومی آمدنی کا دوسرا پیشگی تخمینہ (ایس اے ای) 28 فروری 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔ مالی برس میں متعلقہ اشاریوں پر تازہ ترین معلومات کو شامل کرتے ہوئے اب ان تخمینوں پر نظرثانی کی گئی ہے۔
- (i) صنعتی پیداوار عدد اشاریہ (آئی آئی پی)، (ii)ان کمپنیوں کے لیے دستیاب سہ ماہی مالی نتائج کی بنیاد پر نجی کارپوریٹ شعبہ میں فہرست بند کمپنیوں کی مالی کارکردگی، (iii)تیسرا پیشگی فصل پیداواری تخمینہ، (iv)اہم مویشی مصنوعات کا پروڈکشن، (v)مچھلی پیداوار، (vi)سیمنٹ اور فولاد کی پیداوار/ کھپت، (vii)ریلوے کے لیے خالص ٹن کلو میٹر اور مسافر کلو میٹر، (viii)شہری ہوابازی کے ذریعہ مسافر اور کارگو نقل و حمل کی انتظام کاری ، (ix) اہم سمندری بندرگاہوں پر کارگو نقل و حمل انتظام، (x) تجارتی موٹر گاڑیوں کی فروخت، (xi) بینک ڈیپازٹس اور کریڈٹس، (xii) مالی برس کے لیے دستیاب مرکز اور ریاستی حکومتوں کے کھاتے، وغیرہ اشاریوں کا استعمال کرکے شعبہ کے لحاظ سے تخمینوں کو مرتب کیا گیا ہے۔ تخمینہ میں استعمال ہونے والے اہم اشاریوں میں فیصد تبدیلیاں ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
- مجموعی گھریلو پیداوار ترتیب کے لیے استعمال کیے جانے والے مجموعی ٹیکس ریونیو میں غیر جی ایس ٹی کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی ریونیو بھی شامل ہے۔ مرکزی حکومت کے 2022۔23 کے سالانہ مالی اسٹیٹمنٹ میں دستیاب ٹیکس ریونیو کا نظرثانی شدہ تخمینہ 2021۔22 اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹ (سی جی اے) اور بھارت کے آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی ویب سائٹوں پر دستیاب جدید معلومات کا استعمال موجودہ قیمتوں پرپیداواریت پر ٹیکسوں کے تخمینے کے لیے کیا گیا ہے۔مستقل قیمتوں پر مصنوعات پر ٹیکس ترتیب دینے کے لیے، ٹیکس کے قابل اشیاء اور خدمات کی والیوم گروتھ کا استعمال کرکے حجم کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ مرکز کے لیے پیداواری سبسڈی کو خصوصی سبسڈی پر تازہ ترین معلومات، جیسے سی جی اے ویب سائٹ پر دستیاب خوردنی اشیا، یوریا، پیٹرولیم اور تغذیائی عناصر پر مبنی سبسڈی اور 2021۔22 کے لیے ترمیم شدہ تخمینہ کا استعمال کرکے ترتیب دیا گیا تھا۔ سی اے جی کی ویب سائٹ پر دستیاب مارچ 2022 تک زیادہ تر ریاستوں کے ذریعہ سبسڈی پر کیے گئے خرچ کے ساتھ ساتھ 2021۔22 کے لیے ریاستوں کے لحاظ سے بی ای تجاویز کا استعمال؛ ریاستوں کی پیداواری سبسڈی کو ترتیب دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ مرکز کے لیے ریوینیو اخراجات، سود کی ادائیگی، سبسڈی وغیرہ پر دستیاب تازہ ترین معلومات اور 2021۔22 کے لیے ریاستوں کے بجٹ دستاویزات کے تفصیلی جائزے کی بنیاد پر بھی سرکاری حتمی کھپت اخراجات (جی ایف سی ای)کے تخمینہ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
- بہتر ڈاٹا کوریج، حقیقی ٹیکس کلکشن اور سبسڈی پر کیے گئے خرچ، وسیلہ ایجنسیوں کے ذریعہ کی گئی ڈاٹا نظرثانی وغیرہ کے ان تخمینوں کے بعد کی نظرثانی پر اثرات مرتب ہوں گے۔ اس لیے، ریلیز کیلنڈر کے مطابق، مذکورہ بالا وجوہات کے لیے تخمینوں میں ترمیم کا امکان ہے۔ استعمال کنندگان کو اعدادو شمار کی وضاحت کرتے وقت ان باتوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔
- اپریل۔ جون 2022 (پہلی سہ ماہی 2022۔23) سہ ماہی کے لیے سہ ماہی جی ڈی پی تخمینوں کی آئندہ ریلیز 31اگست 2022کو جاری کی جائے گی۔
مکمل پریس نوٹ ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/may/doc202253160901.pdf
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5947
(Release ID: 1829959)
Visitor Counter : 234