وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایس  ای آر پونے کی، مزید ہرا بھرا نیٹ-زیرو کاربن کیمپس بننے کے لئے حوصلہ افزائی کی


آئی آئی ایس ای آر پونے میں نئے اضافے کئی شعبوں میں نیکسٹ – جین سولیوشنز وضع کرنے میں مدد گار ہوں گے: جناب دھرمیندر پردھان

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایس ای آر پونے کا دورہ کیا اور کئی  سہولیات کا افتتاح کیا

Posted On: 27 MAY 2022 5:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج آئی آئی ایس ای آر پونے میں ڈاٹا سائنس کے محکمے کے لئے ریسرچ اور دفتر کے مقام کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس محکمے میں ڈاٹا سائنس کے تین فاؤنڈیشن شامل  کئے گئے ہیں :  (1) شماریات اور امکانیت، (2) عملی ریاضی اور (3) کمپیوٹر سائنس۔ یہ محکمہ اصولیاتی سہارے کے لئے صلاحیت سازی ، نئے طریقے وضع کرنے اور  انواع  واقسام کی  ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لئے تعلیم، تحقیق اور اختراع کی تین سطحی  حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIser271095C.JPEG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIser272U3BV.JPEG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIser273VCRK.JPEG

جناب دھرمیندر پردھان نے نیشنل فیسلٹی فار جین فنکشن ان ہیلتھ اینڈ ڈزیز کا افتتاح بھی کیا۔ یہ فیسلٹی امراض کا مطالعہ کرنے اور  نئی معلومات فراہم کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گی، جس سے صحت اور  طریقہ علاج کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ فیسلٹی میں ناک آؤٹ یا ناک اِن – ماؤس ماڈل تیار کرنے کے لئے مالی کیولر بائیولوجی لیبس اور  مائیکرو انجکشن سیٹ اپ شامل ہے۔ اس فیسلٹی میں دستیاب ٹیکنالوجی سے متعلق مہارت  میں اِسپرم اور امبرائیو پریزر ویشن اور  ان وائٹرو فرٹیلائزیشن اور  اسٹیریو ٹیکس سرجری شامل ہیں۔ اس فیسلٹی کو آئی آئی ایس ای آر پونے کے 10  سے زیادہ  ریسرچ گروپوں کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا اور  یہ  دیگر سرکاری تنظیموں، مثلاً  ٹی آئی ایف  آر ، آیوش  کی وزارت، ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی  اور  نیشنل کیمیکل لیبارٹری پونے کے لئے بھی خدمات فراہم کرائے گی۔

وزیر موصوف  نے حکومت ہند کے نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن کے ذریعہ انسٹی ٹیوٹ میں سی -  ڈی اے سی کے ذریعہ لگائی گئی پرم برہما فیسلٹی کا بھی دورہ کیا۔ پرم برہما میں سی پی یو  اور جی پی یو کو ملا کر  1.7  پی ایف  (پیٹا فلاپس) کی  مجموعی کمپیوٹنگ صلاحیت اور  1 پی بی  (پیٹابائٹس) کے ہائی پرفارمنس  پیرالل فائل  سسٹم پر مبنی  اسٹوریج حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے شریمتی اندرانی بالن سائنس ایکٹویٹی سینٹر کا بھی  دورہ کیا، جو  ایسے  کم لاگت والے  تعاملی سائنسی کھلونے تیار  کرنے میں مصروف  ہے، جن کو  ایک شمولیت والے اور تجربہ کر کے سیکھنے کے طریقے سے  سائنس کی تعلیم کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد ایٹمک فزکس اینڈ کوانٹم آپٹکس لیبارٹری اور  مائیکرو اسکاپک فیسلٹی کا دورہ کیا۔

جناب پردھان نے کہا کہ  آئی آئی ایس ای آر پونے میں ڈاٹا سائنس کا محکمہ  خصوصی طور پر  صحت دیکھ بھال  کے  صف اول کے زمروں  میں مستقبل کے لئے تیار بھارت  کو یقینی بنانے اور کلینکل اعتبار سے موزوں ریئل ٹائم میڈیکل معلومات سے مریض کی صحت یابی میں بہتری لانے  میں اہم  رول ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ  نیشنل فیسلٹی  فار جین فنکشن  ان ہیلتھ اینڈ ڈزیز، جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے، حیاتیاتی تحقیق میں صلاحیت سازی  اور  پیتھو جینس کی تفہیم میں علم کی کمی کو  کم کرے گا۔ انہوں نے  اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ آئی آئی ایس ای آر پونے کے یہ نئے اضافے آموزشی نتائج   کو بہتر بنانے، کیمپس میں  تحقیق اور اختراع میں نئی جان ڈالنے اور  بائیولوجی، کیمسٹری، ہیومنٹیز، ارتھ اینڈ کلائمکس سائنسز میں  نیکسٹ جین سولیوشن وضع کرنے میں معاون  ہوں گے۔

جناب دھرمیندر پردھان نے  آئی آئی ایس  ای آر پونے کے ذریعہ چلائی جانے والے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر  ایک پرزنٹیشن کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے  آئی آئی ایس ای آر پونے کو  اِن ہاؤس ویسٹ ری سائیکلنگ اور  ویسٹ ٹو انرجی یونٹوں کے ساتھ  کیمپس کو مزید ہر ا بھرا  اور نیٹ زیرو کاربن  بنانے کے لئے  انسٹی ٹیوٹ کے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIser2745U0G.JPEG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIser275N2VM.JPEG

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اگ- ق ر)

(31-05-2022)

U-5933



(Release ID: 1829705) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi