وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف ماسٹر کلاس میں شیوندر سنگھ ڈونگرپور نے کہا کہ فلم بحالی ایک فن ہے


بحالی کے کام کے لئے فلم  بنانے والے کی منشاء کو سمجھنا، فنکارانہ ایمانداری اور فلم کی ہر لحاظ سے تکمیل کی ضرورت ہے

Posted On: 30 MAY 2022 3:34PM by PIB Delhi

قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز، آرکائیوسٹ اور بحالی کار شیویندر سنگھ ڈونگر پور نے آج  17 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف)  کے موقع پر منعقدہ ایک ماسٹر کلاس میں کہا کہ فلم کی بحالی فلم سازی کی طرح ایک فن ہے ،جیسا کہ بحالی کرنے والے کو ایک فنکار کی نظر اور ذہن  کا استعمال کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بحالی اصل تخلیق کار کے وژن کے مطابق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-1T4QB.jpg

‘فلم بحالی کا فن اور  اخلاقیات ’کے  موضوع پر ایک ماسٹر کلاس سے خطا ب کرتے ہوئے جناب ڈونگرپور نے کہا  کہ ‘‘بحالی میں محض فلم کے خراب یا خستہ حال حصے کی مرمت کرنا ہی نہیں ہوتا بلکہ اصل تخلیق کار  کی منشاء کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فنکارانہ ایمانداری ، صحت  اور  فلم کی  ہر لحاظ سے تکمیل ضروری ہے۔’’

انہوں  نے تحفظ کے عمل کے 5  اہم  نکات  پر روشنی ڈالی، جن میں حصولیابی، تحفظ، نقل، بحالی اور  قابل رسائی ہونا  شامل ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-217KU.jpg

جناب ڈونگر پور نے کہا  کہ ‘‘بھارت میں ہم فلم کو ایک کمرشیل چیز کے طور پر دیکھتے ہیں، فن پارے کے طور پر نہیں۔ یہ بنیادی اصول ہے ، جس پر  بحالی کا عمل تیار  ہوتا ہے۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ہم نے  پہلی  رنگین فلم ‘کسان کنیا’ اور  پہلی بولنے والی فلم ‘عالم آراء’ جیسی بہت سی  کلاسیکی فلموں کو گنوا دیا ہے۔’’

انہوں نے ماس ڈیجیٹائزیشن پروگرام اور معیاری بحالی کے درمیان کے فرق پر بھی بات کی۔ انہوں نے  تحقیق اور  بحالی کے بہترین عناصر کے ماخذ سے لے کرآؤٹ پٹ تیار کرنے اور  بحال کی گئی فلم کی بعد کی زندگی  تک  بحالی کے مکمل  عمل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے  ادے شنکر کی  کلپنا، ستیہ جیت رے کی  اپّو ٹرائیلوجی، جن کو جلے ہوئے نگیٹوز  سے بحال کیا گیا اور  ارویندم کی تھامپ، جس کا  کانس فلم فیسٹول – 2022  عالمی پریمئر ہوا، سمیت  عالمی سطح کی بحالی کے حقیقی معاملات کا ذکر کیا۔

شیوندر سنگھ ڈونگرپور تعارف

جناب شیوندر سنگھ ڈونگر پور  ایک ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم ساز  پروڈیوسر، فلم آرکائیوسٹ اور بحالی کار ہیں، جن کی  فلموں   ‘سیلولائڈ مین’ ، ‘دی ایمارٹلس’ اور  ‘چیک میٹ – انسرچ آف جیری منزل’ کی بہت زیادہ تعریف ہوئی۔ انہوں نے 2001  میں ڈونگر پور فلمس کی بنیاد رکھی تھی اور  2014  میں  فلم ہیریٹج فاؤنڈیشن کی بھی بنیاد رکھتی تھی۔ سال 2012  میں  ان کی ڈاکومینٹری  فلم  سیلولائڈ مین کو  دو نیشنل فلم  ایوارڈز  سے نوا زا گیا۔ یہ فلم  معروف  فلم اسکالر ، تحفظ کار  اور  نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا  کے بانی پی کے نائر کی زندگی  پر مبنی تھی۔

 

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اگ- ق ر)

U-5918



(Release ID: 1829657) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Marathi , Hindi