صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19کے ٹیکوں میں دستیابی سے متعلق معلومات


193.53کروڑ سے زیادہ ٹیکے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو فراہم کئے گئے

ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 15.42کرو ڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں

Posted On: 31 MAY 2022 9:16AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کے دائرے کو وسیع کرنے اور اس کو بڑھانے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ ملک گیر کووڈ-19ٹیکہ کاری مہم 16جنوری 2021کو شروع ہوئی تھی، سبھی کو کووڈ-19کا ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21جون 2021ء سے شروع ہوا تھا۔ٹیکہ کاری کی مہم زیادہ ٹیکے دستیاب کراکر لگائے گئے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی پیشگی دستیابی کرائی گئی ہے، تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ اسے استعمال کرسکے اور ٹیکے کی سپلائی چین کو مزید بڑھایا جاسکے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری حصے کے طور پر بھارت سرکار کووڈ کے مفت ٹیکے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔سبھی کو کووڈ-19کا ٹیکہ لگانے کی مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں ٹیکہ تیار کرنے والوں سے ٹیکے خریدے گی اور ان کے ذریعے تیار کئے جارہے 75فیصد ٹیکے حاصل کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت سپلائی کرے گی۔

 

ٹیکے

(31مئی 2022تک)

سپلائی کئے ٹیکے

1,93,53,58,865

دستیاب بچے ہوئے ٹیکے

15,42,60,930

 

براہ راست ریاستوں سے خریداری زمرے کے ذریعے اور مفت چینل سے خریدے گئے ٹیکے بھارت سرکار کے ذریعے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کئے گئے اور ان ٹیکوں کی تعداد 193.53کروڑ سے زیادہ ہے(1,93,53,58,865

ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے اور ان ٹیکوں کی تعداد 15.42کروڑ سے زیادہ ہے۔(15,42,60,930

*************

 

 

ش ح- ح ا–ن ع

 

U. No.5914


(Release ID: 1829647) Visitor Counter : 129