سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر اور سی ایس آئی آر – آئی آئی پی نے کسان- صنعت – سائنس داں میٹنگ کا انعقاد کیا
دیہی ترقی کےلئے سی ایس آئی آر ٹیکنولوجیز ‘کسان سبھا’ اور ‘گڑ بھٹی’ کا پھیلاؤ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAY 2022 6:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 مئی ،2022
حال ہی میں سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آ رنےکووڈ19وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں دیہی علاقوں میں ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے کےلئے سی ایس آئی آر ٹیکنولوجیز کو پھیلانے کےلئے ایک بڑی پہل کی ہے۔اس سلسلے میں ، کسان سبھا ایپ اور گڑ بھٹی ٹیکنالوجی کو کسانوں تک پہنچانے کے لیے 30 مئی 2022 کو لوراج آڈیٹوریم، سی ایس آئی آر-آئی آئی پی ، دہرادون، میں کسان-صنعت-سائنسدانوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس کا مقصد دیہی علاقوں میں ذریعہ معاش مواقع پیدا کرنے کےلئے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے ذریعہ تیار کردہ کسان سبھا ایپلی کیشن اور سی ایس آئی آر آئی آئی پی دہرادون کے ذریعہ تیار کردہ گڑبھٹی ٹیکنولوجی کو پھیلانا ہے۔جس سے کسانوں کے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی آمدنی میں اضافے کےلئے کاروباری مواقع کو بھی فروغ دیا جا سکے۔اس میٹنگ میں ،سائنس داں ،صنعت کار، سرمایہ کاراور کسان تمام مواقع اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔

(سی ایس آئی آر- آئی آئی پی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انجان رے اپنی بات کہتے ہوئے)
اس موقع پرسی آئی آر – انڈین اسنٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم (سی ایس آئی آر- آئی آئی پی)،دہرادون ، کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انجان رے نے اس طرح کی اور میٹنگیں منعقد کی ترغیب دی جو دیہی لوگوں کی اقتصادی سلامتی اور صحت کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے محدود وسائل کے ساتھ پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی اس عمل کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے، انہوں نے سی ایس آئی آر –آئی آئی پی کی کچھ ٹیکنالوجیز کی فہرست دی جو کسانوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے پر کسانوں کا شکریہ ادا کیا۔

(سی ایس آئی آر- این آئی سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال کسان- صنعت- سائنس داں میٹنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے)
سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پولیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر) نئی دہلی، کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے میٹنگ میں آن لائن ذرائع سے شرکت کی۔انہوں نے کسانوں سے اظہار تشکر کیا اور سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی جانب سے سی ایس آئی آر ٹیکنولوجیز کے ذریعہ دیہی علاقوں میں کسانوں کے لئے ذریعہ معاش کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے حالیہ اقدامات کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ ،انہوں نے کسان سبھا کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور یو بی اے نیٹ ورک کی صلاحیت کی وضاحت کی۔ انہوں نے دیہی علاقوں کے لیے منتخب کردہ 82 ٹیکنالوجیز کے مجموعے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گڑ بھٹی ٹیکنالوجی کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں بتایا۔ آخر میں، انہوں نے کسانوں کو سی ایس آئی آر کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر میں سینئر پرنسیپل سائنس داں ،ڈاکٹر یوگیش سمن نے کسانوں کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے میٹنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ مشق اُنت بھارت ابھیان (یو بی اے) نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ چونکہ یو بی اے کے پاس اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے اور وہ دیہی علاقوں کے مسائل کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ معلومات دیہی علاقوں میں سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیز کو پھیلانے اور ان کی تعیناتی میں مدد کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹیکنالوجی ڈویلپر اور اپنانے والے کے درمیان مضبوط روابط استوار کیے جائیں۔

(اختتامی سیشن میں کسان اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے)
سی ایس آئی آر – آئی آئی پی کے پرنیسپل سائنس داں ڈاکٹر پنکج آریہ نے زور دیا کہ روایتی گڑ بنانے کے عمل سے خطے میں فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے حل کی ضرورت کا اظہار کیا۔ اس کے پیش نظر، سی ایس آئی آر –آئی آئی پی نے پیشگی، سادہ اور سستی گڑ بھٹی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو نہ صرف آلودگیوں کے اخراج کو کم کرتی ہے بلکہ ایندھن کی لاگت میں 15 فیصد کمی اور پیداوار میں 25 فیصد اضافہ کرکے گڑ بھٹی کی کارکردگی کو بھی بڑھاتی ہے۔ انہوں نےخصوصاً پودوں کی زندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس ٹیکنالوجی کے متعدد فوائد کو مزید درج کیا۔
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی پرنسیپل سائنس داں ڈاکٹر فرحت آزاد نے کسان سبھا ایپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور کسانوں کے سامنے اس کا مظاہرہ بھی کیا۔ ایپ کو چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ درمیانے آدمی پر انحصار اور سپلائی چین میں معلومات کی کمی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کسان سبھا ایپ کے آئیڈیا کو بیان کیا جو زرعی سپلائی چین میں استعمال کے خیال کو شامل کرتا ہے۔ اس نے مزید معلوماتی چینلز اور مختلف متبادل کا اضافہ کیا۔ ایپ حالیہ خصوصیات کو مسلسل شامل کرکے کسانوں کو اپ ڈیٹ رکھ سکتی ہے۔
کسان سبھا ایپ میں تقریباً 8 لاکھ کسان اور متعدد دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 3000 ایس ایچ جی بھی اس ایپ میں شامل ہیں۔ اس ایپ کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ 12 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس نے کسان سبھا میں گڑ کی مصنوعات کو شامل کرنے کے بارے میں کسانوں کو واضح طور پر پیش کیا ہے۔

نابارڈ دہرادون کے اے جی ایم جناب بھوپیندر کماوت نے مرکزی/ریاستوں کی حکومت اور کسانوں کے لیے فنڈنگ کے سلسلے میں نابارڈ کے اقدامات کی ایک جامع پیشکش دی تھی۔ انہوں نے کسان کریڈٹ کارڈ، دین دیان کسان یوجنا، ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ اور دیگر مختلف اسکیموں کا تذکرہ کیا تاکہ کسانوں کی ضروریات کے لیے فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
دھامپورے اسپیشلٹی شوگرز لمیٹڈ کے جناب ستیہ پرکاش نے مارکیٹ میں مصنوعات کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سِرکا جیسی دیگر مصنوعات بنانے پر زور دیا جس سے کسان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
جناب اجے گیرولا نے ریٹیل سیکٹر میں کسانوں کے لیے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کسانوں اور خوردہ فروشوں کے درمیان رسائی کے روابط پر مزید زور دیا جسے ابھی تک دریافت نہیں کیا گیا ہے۔ اختتامی اجلاس میں کسانوں کی کامیابی کی کہانیوں کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔
ش ح ۔ا م۔
U:5907
(ریلیز آئی ڈی: 1829632)
وزیٹر کاؤنٹر : 143