الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

پرم اننتا سپر کمپیوٹر کو آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں کام پر لگایا گیا


سپر کمپیوٹر کو کمپیوٹر کے ذریعے کی جانے والی تحقیق میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن کے دوسرے مرحلے کے تحت نصب کیا گیا

Posted On: 30 MAY 2022 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 مئی ، 2022/ آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں ایک جدید ترین سپر کمپیوٹر پرم اننتا کو قوم کے نام وقف کیا گیا۔ اس کمپیوٹر کو نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن این ایس ایم کے تحت وقف کیا گیا ہے جو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت اور سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے ڈی ایس ٹی کا ایک مشترکہ مشن ہے۔ اس کمپیوٹر کو گروپ کو آرڈینیٹر اور سائنسداں ’جی‘ میتی سے وابستہ محترمہ سنیتا ورما نے آج 30 مئی، 2022 کو  وقف کیا ہے۔ اس موقعے پر آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے آفیسیئٹنگ ڈائریکٹر پروفیسر امت پرشانت ، سی – ڈی اے سی پنے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریٹائرڈ کرنل اے کے ناتھ میتی کے این ایس ایم   - ایچ پی سی ڈویژن کے جناب نوین کمار ، مشن ڈائریکٹر این ایس ایم ڈاکٹر ہیمنت درباری  بھی موجود تھے۔

آئی آئی ٹی گاندھی نگر اور جدید ترین کمپیوٹنگ میں فروغ کے مرکز (سی – ڈی اے سی) کے درمیان 12 اکتوبر 2020 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ جس کا مقصد این ایس ایم کے تحت اس  838 ٹیرا فلاپس سپر کمپیوٹنگ سہوت کو نصب کرنا تھا۔ یہ سسٹم ایک سی پی یو نوڈز،  جی پی یو نوڈز ، ہائی میموری نوڈز، ہائی تھرو پٹ اسٹوریج اور ہائی پرفارمینس کے ایک امتجاز سے لیس ہے۔

پرم اننتا سسٹم براہ راست رابطے والی رقیق ٹھنڈی ٹکنالوجی پر مبنی ہے  ۔ جس کا مقصد ایک ہائی پاور کے استعمال والی استعداد حاصل کرنا ہے۔ اور اس طرح کام کاج کی لاگت کو کم کرنا ہے۔

پرم اننتا سپر کمپیوٹنگ نظام آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے لیے کافی فائدے مند رہے گا جس کے تحت ادارے میں سائنس و ٹکنالوجی کے کثیر مقصدی شعبوں میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی  سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت اے آئی ، مشین لرننگ ایم ایل، اور ڈیٹا سائنس ، کمپیوٹیشنل فلوئد ڈائنامک سی ایف ڈی؛ جی نوم سکوینسنگ اور ڈی این اے مطالعات کے لیے بایو انجینئرنگ اور جین نیٹ ورکس سے متعلق پیش گوئی اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں استعمال ہونے والی کمپیوٹیشنل بایو لوجی اور بایو انفارمیٹک ، ایٹمی اور مالی کیولر سائنسز جن سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ کوئی دوا کس طرح کسی خاص پروٹین سے جڑتی ہے۔ آب وہوا میں تبدیلی اور انتہائی درجے کے موسم سے متعلق پیش گوئیوں کےلیے ماحولیات کے مطالعات ،  توانائی سے متعلق مطالعات شامل ہیں۔

این ایس ایم کے تحت پورے ملک میں ابھی تک 15 سپر کمپیوٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ جن کی مجموعی صلاحیت 24 پیٹا فلاپس ہے ۔ یہ سبھی سپر کمپیوٹرز بھارت میں تیار کیے گئے ہیں اور ملک میں ہی تیار کیے گئے سافٹ ویئرز پر کام کر رہے ہیں۔

 ۔۔۔

                  

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5903



(Release ID: 1829572) Visitor Counter : 198


Read this release in: Marathi , English , Hindi