نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آبادمیں 632 کروڑ روپےکی لاگت سے تیار کئے جانے والے اولمپک سطح کے اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا
آج سے 30 ماہ کے لئے ہم اس اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کریں گے اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اس کمپلیکس کا کام 30 ماہ میں مکمل کرلیا جائے:امت شاہ
وزیر اعظم کے وژن کا مقصد ملک میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینا ہے اور ہندوستان کو کھیلوں کی ایک طاقت بنانا ہے: انوراگ ٹھاکر
Posted On:
29 MAY 2022 10:11PM by PIB Delhi
داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں 632 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کئے جانے والے اولمپکس سطح کے اسپورٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر منعقد ایک پروگرام میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل ،کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ، داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانک سمیت دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس علاقے کے نوجوانوں کا ایک بڑا خواب سچ ثابت ہونے جارہا ہے ۔اس علاقے میں کئی اسکول ہیں جہاں کوئی کھیل گراؤنڈ نہیں ہے،جہاں یہ بچے کھیل سکیں لیکن اب اس اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی کا دن طے کرکے اسکول کے بچے یہاں کھیل سکیں گے،جہاں اب تک گراؤنڈ نہیں ہے۔آج سے 30 ماہ کے اندر ہم اس اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کریں گے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ میں خود اس کی نگرانی کروں گا اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ یہ کام 30 ماہ کے اندر مکمل ہوجائے۔آج اس علاقے کے ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے میں اس ملک کے وزیر اعظم اور گجرات کے سپوت جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی حمایت اور تعاون کے بغیر یہ کمپلیکس کبھی بھی تیار نہیں ہوپاتا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھیلوں کے فیلڈ میں احمد آباد کو ایک بین الاقوامی مقام دلانے کے لئے بہت سی سہولتیں فراہم کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے مختلف کھیلوں کے لئے آباد ڈیری میں ایک انڈور اسپورٹس کمپلیکس شروع کیا تھا ۔اس کے علاوہ احمد آباد میں واقع دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بھی نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے نام سے ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار پٹیل کمپلیکس بنانے کے لئے اس اسٹیڈیم کے نزدیک ایک بہت بڑی جگہ فراہم کی ہے اور اس اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے ساتھ احمد آباد ایک ایسا شہر بن جائے گا جہاں اولمپکس کے لئے تیاریاں کی جاسکے گیں۔ سردار پٹیل اسپورٹس کمپلیکس ،نریندر مودی اسٹیڈیم ، نارن پورا اسپورٹس کمپلیکس اور 3 دیگر اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ بین الاقوامی سطح کے گراؤنڈ کی ہماری تیاریاں اور اولمپکس کے لئے تمام کھیلوں کےلئےا سٹیڈیم تیار کرلئے جائیں گے۔
جنا امت شاہ کی مکمل تقریر کےلئے یہاں کلک کریں
اطلاعات و نشریات کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ دنیا میں اولمپک تربیتی مراکز کے مطابق کھیل سہولت ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔
جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ حکومت بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی بھر پور کوششیں کررہی ہے تاکہ ہماری کھلاڑی تمغے جیتنے اور اپنی تربیت پر مکمل توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کھیلوں کے لئے سالانہ بجٹ بڑھاکر تین ہزار کروڑروپے کردیا گیا ہے جبکہ یہ یوپی اے کے دور میں محض بارہ سو کروڑ روپے تھا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا وزیر اعظم کا وژن ہے اور وہ ہندوستان کو ایک کھیلوں کی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 اورپیرا لمپکس میں گجرات کی 6 خواتین ایتھلٹس نے 61 سال بعد بھارت کی نمائندگی کی تھی اور اس طرح کی تربیت کی سہولیات سے ہماری شناخت مضبوط ہوگی اور ذہین کھلاڑیوں کو مزید تربیت دی جاسکے گی۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.5881
(Release ID: 1829358)
Visitor Counter : 90