سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے کوچی میں علاقائی کانفرنس کے ساتھ’آزادی کا امرت مہوتسو‘منایا

Posted On: 28 MAY 2022 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28مئی        'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے لیے ، این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن محترمہ الکا اپادھیہ نے کیرالہ کے کوچی میں علاقائی عہدیداروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ این ایچ اے آئی کے عہدیداروں نیز کیرالہ ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کے علاقائی شراکت داروں کو علم ، کامیابیوں اور چیلنجوں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پرلانے کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔

پروجیکٹ کے جائزوں کے علاوہ ، کانفرنس میں چیئرپرسن کے ساتھ این ایچ اے آئی کے علاقائی افسران اور پروجیکٹ ڈائریکٹروں کی آزادانہ  بات چیت کے لیے ایک 'اوپن ہاؤس' کی میزبانی بھی کی گئی۔ 'تعمیر میں پائیداری - بہتر سڑکوں کی تعمیر' کے موضوع پر معلومات کے اشتراک سے متعلق  ایک نشست کا بھی انعقاد کیاگیا۔

اپنے خصوصی خطاب میں ، این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن محترمہ اپادھیہ نے این ایچ اے آئی کی جانب سے 'آزادی کا امرت مہوتسوو' پروگرام کے تحت اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کا ایک جائزہ شیئر کیا جس میں قومی شاہراہوں کے قریب مختلف 'امرت سروور' یا تالابوں کی تخلیق شامل ہے جو نئے سرے سے آبی ذخائر اورزیر زمین پانی  کی تجدید معاون ہوں گے۔  انہوں نے ماحولیاتی طور پر پائیدار انفراسٹرکچر فریم ورک کی تعمیر کے لیے نئے طریقے استعمال کرنے پر زور دیا اور سڑک  تحفظ ، آخری میل تک کے رابطے کو مضبوط بنانے اور شاہراہوں  کے مسافروں کے مجموعی تجربے کو بڑھانے سے متعلق مختلف  پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

این ایچ اے آئی بھارت مالا پریوجنا کو لاگو کررہا ہے ، جو ہندوستان کا سب سے بڑا شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کا پروگرام ہے جس میں 34,800کلومیٹرقومی شاہراہ راہداری کی تعمیر شامل ہے۔  ان  میں سے 31,621کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبوں پر عملدر آمد کو این ایچ اے آئی نے لازمی قرار دیا ہے۔ 22 گرین فیلڈ ایکسپریس وے اور رسائی سے متعلق راہداریوں کی تعمیر بھارت مالا پریوجنا کا ایک حصہ ہے جس کی لمبائی 8,400 کلومیٹر ہے اور اس کی لاگت3.6 لاکھ کروڑروپے ہے۔

این ایچ اے آئی پروگرام کی کل لمبائی کا تقریبا 65 فیصد  یعنی  20,473کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیےمجموعی  لاگت  644,678 کروڑ روپے  فراہم کر چکی ہے۔

این ایچ اے آئی ہندوستان کے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بڑھانے کے لیے قومی شاہراہوں کو وسعت دے رہی ہے۔ ریاست کیرلا میں اب تک این ایچ اے آئی کے ذریعہ 177 کلومیٹر سڑک نیٹ ورک کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور 34,972 کروڑ روپے کی لاگت سے   403 کلومیٹر سڑک پروجیکٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ، این ایچ اے آئی 21,271 کروڑ روپےکی لاگت سے تقریبا187 کلومیٹر سڑک کے چھ پروجیکٹ شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان کے علاوہ ، نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں جن میں 120 کلومیٹر طویل پلکاڈ - ملاپورم - کوزی کوڈ ےگرین فیلڈ ہائی وے ، 59 کلومیٹرطویل شینکوٹائی - کولم گرین فیلڈ ہائی وے اور 12.34 کلومیٹر طویل ایلیویٹ ہائی وے شامل ہیں جو ضلع الپوزہ میں تھوراوور سے اروڑ کے درمیان واقع ہے۔ یہ تمام منصوبے نہ صرف ریاست کے اندر سڑک رابطے کو بہتر بنائیں گے بلکہ معیشت کو بھی فروغ دیں گے۔

این ایچ اے آئی نہ صرف عالمی معیار کی قومی شاہراہوں کی تعمیر کر رہا ہے بلکہ حادثات سے پاک قومی شاہراہوں کی تعمیر پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ این ایچ اے آئی پولیس ڈیپارٹمنٹ آف کیرالہ کے ساتھ تعمیر میں پرخطر مقامات (زیادہ حادثے کی جگہ) کی نشاندہی کرتی ہے اور حال ہی میں 214 پر خطر مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان تمام مقامات پر قلیل مدتی اقدامات مکمل ہو چکے ہیں۔ 156 پر خطر مقامات پر فٹ اوور پلوں کی تعمیر یا سڑکوں کی چوڑائی جیسے طویل مدتی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔

شاہراہوں سےقطع نظر ، این ایچ اے آئی جامع اور مربوط انفراسٹرکچر فریم ورک کی ترقی پر بھی غور کر رہا ہے۔ این ایچ اے آئی کے ذریعہ کثیر جہتی رابطے کے لیے قومی ماسٹر پلان یعنی  ’پی ایم گتی شکتی‘ جیسے اقدامات ملک کے لاجسٹک انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے ، 35 کثیر جہتی لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی)، این ایچ اے آئی  کی 100 فیصد ملکیت والی خصوصی کمپنی ، نیشنل ہائی وے لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ(این ایچ ایل ایم ایل) کے ذریعہ تعمیر  کیے جا رہے ہیں ۔

این ایچ اے آئی ریاستی حکومتوں اور دیگرشراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر پروت مالا ، نیشنل روپ ویز ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے تعاون کر رہا ہے ۔ یہ پروگرام پہاڑی علاقوں میں آخری میل کنکٹویٹی کو آسان بنانے  نیز سیاحت اور نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے روپ وے  کی تعمیر کا تصور پیش کرتا ہے۔

این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار تعمیر کے لیے پرعزم ہے اورقومی شاہروں پر محفوظ ، ہموار اورآسان سفر کا تجربہ فراہم کرنے کا تصور پیش کرتا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

)ش ح ۔ رض  ۔ ج ا(

U-5838


(Release ID: 1829083) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi