وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

28 مئی 2022 کو انڈین نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ۔اسپرنگ ٹرم 2022   کا انقاد کیا گیا

Posted On: 28 MAY 2022 6:36PM by PIB Delhi

28 مئی 2022 ، سنیچر کے روز انڈین نیول اکیڈمی،ایزی مالا میں ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا انعقاد کیا گیا، جس میں 102 انڈین نیول اکیڈمی کورس کے مڈشپ مین، 32 نیول اورینٹیشن کورس (توسیع شدہ) کے کیڈٹس، 34 نیول اورینٹیشن کورس (باقاعدہ اور کوسٹ گارڈ)، 35 نیول اورینٹیشن کورس (باقاعدہ) کے 22250 زیر تربیت افراد نے اپنی شروعاتی تربیت کی تکمیل کے موقع پر اس پریڈ میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا۔

اس پریڈ کا جائزہ ایڈمیرل آر ہری کمار، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، چیف آف دی نیول اسٹاف کے ذریعہ لیا گیا جنہوں نے مستحق مڈ شپ مین اور کیڈٹس  کو رسمی جائزے کی تکمیل کے بعد تمغات سے نوازا۔ نائب ایڈمیرل ایم اے ہمپی ہولی، اے وی ایس ایم، این ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف جنوبی نیول کمانڈ نے کنڈکٹنگ آفیسر کے فرائض انجام دیے۔

انڈین نیول اکیڈمی کے بی ٹیک کورس کے لیے ’پریزیڈنٹس گولڈ میڈل‘ مڈشپ مین سوسیندراناتھن آدتیہ کو دیا گیا۔ دیگر تمغہ فاتحین مندرجہ ذیل ہیں:

  1.  آئی این اے سی بی ٹیک کورس کے لیے سی این ایس نقرئی تمغہ مڈشپ مین شیو کمار بالا سبرامنیم اَیّر
  2.   آئی این اے سی بی ٹیک کورس کے لیے ایف او سی اِن سی ساؤتھ برونز میڈل مڈ شپ مین آشیش  شرما

     (c)           این او سی (توسیع شدہ ) کے لیے سی این ایس کیڈٹ سن پریت سنگھ

     (d)  این او سی (توسیع شدہ) کے لیے ایف او سی اِن سی ساؤتھ نقرئی تمغہ کیڈٹ ابھیشیک کھوہل

  1.   این او سی (توسید شدہ) کے لیے کمانڈینٹ، آئی این اے برونز میڈل کیڈٹ سکتی وگنیش وی

       (f) این او سی (باقاعدہ) کے لیے سی این ایس طلائی تمغہ کیڈٹ اسمن این پڈھیار

  1.   این او سی (باقاعدہ) کے لیے کمانڈینٹ، آئی این اے سلور میڈل کیڈٹ تلسی داس بھاردواج

     (h) بہترین آل راؤنڈ خواتین کیڈٹ کے لیے زیمورین ٹرافی کیڈٹ اسمن این پڈھیار

      (j)  این او سی (باقاعدہ) کے لیے سی این ایس گولڈ میڈل کیڈٹ دیویانشو کوشک

  1.   این او سی (باقاعدہ) کے لیے کمانڈینٹ، آئی این اے نقرئی تمغہ- کیڈٹ پشپندر سنگھ

کامیاب تربیت یافتگان نے اپنی چمکتی ہوئی تلواروں اور رائفلوں کے ساتھ سلامی پیش کرتے ہوئے مارچ کیا، وہ انڈین نیول اکیڈمی میں ،ساتھیوں اور رفقاء کو الوداع کہتے وقت دنیا بھر میں مسلح افواج کے ذریعہ بجائی جانے والی پرجوش الوداعی دُھن -’آلڈ لینگ سائن‘ کی روایتی موسیقی پر آہستہ آہستہ مارچ کرتے ہوئے ، اپنے ’اَنتِم پَگ‘ یا آخری قدموں کے لیے ، اکیڈمی کے کوارٹر ڈیک سے گزرے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ، ایڈمیرل آر ہری کمار نے پریڈ میں شامل زیر تربیت  افراد کو ان کی بے داغ کارکردگی، اسمارٹ ڈرل اور موومینٹ کے لیے مبارکباد پیش کی۔ جائزہ لینے والے افسر نے فرض، عزت اور بہادری کی بنیادی اقدار پر زور دیا۔ جائزہ لینے والے افسرا ور دیگر عہدیداران نے تربیت مکمل کرنے والوں کی پیٹیاں بھیجیں اور ان کی سخت ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کے لیے انہیں مبارکباد پیش کی۔

یہ افسران خصوصی میدانوں میں اپنی تربیت کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے مختلف بحری جہازوں اور اداروں میں بھیجے جائیں گے۔ آئی این اے میں کووِڈ۔19 کے دوران اور اسپرنگ ٹرم 2022 کی کامیاب تکمیل کے چنوتی بھرے امور کی انجام دہی میں اکیڈمی کے ذریعہ سخت احتیاطی اقدامات عمل میں لائے گئے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5842


(Release ID: 1829052) Visitor Counter : 144
Read this release in: English , हिन्दी