مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی -  ڈاٹ نے  ٹیلی کام کے مختلف میدانوں میں اپنی آئی پی حصولیابیوں کا جشن منانے کے لیے سالانہ دانشورانہ  املاک (آئی پی) ایوارڈ کی تقریب منعقد کی


سی – ڈاٹ نوجوان محققین اور انجینئروں نے اختراع اور تخلیق کو فروغ دینے پر لگاتار زور دے رہا ہے

تقریب میں 43 اختراع کاروں کو انعامات سے نوازا گیا

Posted On: 28 MAY 2022 1:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی ، 2022/ ٹیلی میٹرکس کے محکمے کا مرکز (سی – ڈاٹ) نے  جو حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی کمیونکیشن محکمے کا اعلیٰ ٹیلی کام آر اینڈ ڈی مرکز ہے  ٹیلی کام کے مختلف میدانوں میں اپنی آئی پی حصولیابیوں کا جشن منانے کے لیے سالانہ دانشورانہ املاک آئی پی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی۔ یہ انعامات حکومت ہند کے ٹیلی کمیونکیشن کے محکمے کے ڈیجیٹل کمیونکیشن  کمیشن کے خدمات سے متعلق رکن جناب نظام الحق کی مہمان خصوصی کے طور پر موجودگی میں عطا کیے گئے۔

دانشورانہ املاک (آئی پی) انعامات سی – ڈاٹ میں  سالانہ طور پر دیئے جاتے ہیں جس کا مقصد اختراع کاروں اور معاون لوگوں کو تسلیم کرنا ور انہیں صلہ دینا ہے۔ اس سال  وائی فائی، 4 جی ، 5 جی ، براڈکاسٹنگ نیٹ ورک مینجمنٹ ، سکیورٹی اور قدرتی آفات سے نمٹنے جیسے مختلف میدانوں میں آئی پی کا تعاون دیکھا گیا۔ محققین کو پیٹینٹ (بھارتی / غیر ملکی)، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹ، ڈیزائن رجسٹریشن اور مختلف کانفرنسوں اور جریدوں میں مقالات کی اشاعت کے تئیں تعاون کے صلے میں انعامات سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پر 43 موجدوں کو  ان کی قابل تحسین  حصولیابیوں کے صلے میں انعامات سے نوازا گیا۔

حکومت ہند کے ٹیلی کمیونکیشن کے محکمے کے تحت ڈیجیٹل کمیونکیشنز کمیشن کے خدمات سے متعلق رکن جناب نظام الحق نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے  دنیا بھر میں دیسی ٹکنالوجی کی اختراعت کو بڑے پیمانے پر اپنانے میں دانشورانہ املاک کے حقوق کے کلیدی رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ون پی آر پالیسی کے ضمن میں صلاحیت اور اختراع کو پروان چڑھانے کی جانب سی – ڈاٹ کے اقدامات کو سراہا۔  انہوں نے آتم نربھر بھارت اور آزادی کے امرت مہوتسو کے وزیراعظم کے وژن کو عمل میں لانے کے لیے محققین کی اختراع کو سراہا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی – ڈاٹ مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ نوجوان انجینئروں کی حوصلہ افزائی کرے کہ وہ ٹی ایس ڈی ایس آئی ،  بین الاقوامی معیارات کے اداروں  ، آئی ٹی یو مطالعاتی گروپوں میں حصہ لیں اور معیارات تشکیل دینے میں تعاون دیں۔

سی -  ڈاٹ  کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے آئی سی فاتحین اور سی – ڈاٹ انجینئروں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا  کہ سی – ڈاٹ دیسی اختراع کے نظام کو فروغ دینے کا پابند ہے تاکہ معیاری ، محفوظ اور کم خرچ ٹکنالوجیکل طریقہ کار کو فروغ دیا جا سکے۔  سی – ڈاٹ کے پروجیکٹ بورڈ کے ارکان ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا، محترمہ شیکھا سریواستو اور جناب ڈینیئل جیباراج نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور آئی پی فاتحین کو مبارکباد دی۔

 

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –5831


(Release ID: 1828987) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Bengali