کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس و صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے انڈین بزنس پورٹل – ای کامرس مارکیٹ پلیس کا آغاز کیا


ایس ایم ایز ، کاریگروں اور کسانوں کو بااختیار بنانےکے لیے پورٹل  اور عالمی سطح پر زیادہ مرئیت حاصل کرنے کے لیے برآمد کرنے والے بھارتی افراد کی مدد کریں

پورٹل بھارت سے جی آئی مصنوعات کے فروغ پر توجہ دے گی

Posted On: 27 MAY 2022 8:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 مئی ، 2022/ کامرس و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج یہاں انڈین بزنس پورٹل کا آغاز کیا۔ بھارتی برآمد کار اور بیرون ملک خریداروں کے لیے ایک بین الاقوامی تجارتی مرکزی – ایف آئی ای او نے گلوبل لنکر کے ساتھ شراکت میں، ’’اینڈین بزنس پورٹل‘‘ کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے، جو بھارتی برآمد کاروں اور غیر ملکی خریداروں کے لیے ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز ہے۔ یہ ایس ایم ای برآمد کرنے والوں، کاریگروں اور کسانوں کو اپنی مصنوعات کےلیے نئی منڈیوں کی نشاندہی کرنے اور عالمی سطح پر اپنی فروخت بڑھانے کے مقصد سے بااختیار بنانے کےلیے ایک بی 2 بی ڈیجیٹل مارکیٹ ہے۔

پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا ’’انڈین بزنس پورٹل بہت سے عناصر کو مخاطب کرتا ہے جو عزت مآب وزیراعظم کے وژن اور اس حکومت کے عزم کا حصہ ہیں جیسے برآمد کارنے والوں  کی  ڈیجیٹل فہرست تیار کرنا ، ایم ایس ایم ای کی مدد کرنا اور بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ برآمدات کی حوصلہ افزائی کرنا‘‘۔ وزیر  موصوف نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران ای کامرس جیسے آن لائن پلیٹ فارمز نے لاکھوں کاروباروں کو اپنے آپ کو برقرار رکھنے میں مدد دینے کی بے پناہ صلاحیت ظاہر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام انتہائی مناسب وقت پر کیا گیا ہے کیونکہ اس وقت بھارتی برآمدات میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت کی مجموعی برآمدات (یعنی خدمات اور تجارتی سامان) مالی سال 2021-2022 میں 676.2 ارب  امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں کیونکہ خدمات اور تجارتی سامان دونوں نے مالی سال 2021-2022 میں ریکارڈ برآمدات رہیں۔ بھارت کی مجموعی برآمدات 20-2019 اور 21-2020 میں بالترتیب 526.6 ارب  امریکی ڈالر اور 497.9 ارب امریکی ڈالر تھیں۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ مالیاتی سال 2021-2022 میں بھارت کی تجارتی اشیاء کی برآمدات نے 400 ارب  امریکی ڈالر کا سنگ میل  طے  کیا اور 421.8 ارب  امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو 21-2020 اور 20-2019 کے مقابلے میں بالترتیب 44.6 فیصد اور 34.6 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے۔

ایف آئی ای او کے اقدام کو سراہتے ہوئے، محترمہ پٹیل نے کہا کہ بھارتی بزنس پورٹل بھارتی اسٹارٹ اپس، ایس ایم ایز، کاریگروں اور کسانوں (جی آئی مصنوعات) اور خدمات فراہم کرنے والوں کےلیے برآمدات کی جانب پہلا قدم اٹھانے کےلیے ایک بڑا حوصلہ ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مزید برآمد کار بھارتی بزنس پورٹل پر سرگرم ہوں گے اور ایف آئی ای او کو اپنی گرں قدر رائے فراہم کریں گے۔ محترمہ پٹیل نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان صنعت کاروں کےلیے کاروبار اور برآمدات میں آنے کا یہ سب سے موزوں وقت ہے۔

جناب سنتوش کمار سارنگی، ڈائریکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ، حکومت ہند نے کہا کہ ٹکنالوجی سے چلنے والی گورننس بھارت کی ترقی اورمسابقت کا تعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ حکومت کاغذ کے بغیر، خودکار پروسیسنگ سسٹم، تجارتی کھلاڑیوں کے لیے آسان طریقہ کار، محکموں کے مابین آن لائن ڈیٹا کے تبادلے، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور تنازعات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ ایف آئی ای او کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی میں پیش رفت معیشت کو ترقی دینے اور مسابقتی عالمی منڈی میں بھارتی فرموں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اپنے خطاب میں ایف آئی ای او کے صدر ڈاکٹر اے ساکتھیویل نے کہا کہ ایف آئی ای او بھارتی برآمد کاروں کے مقصد اور ڈیجیٹل دور میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی ای او برآمد کاروں کےلیے بہت کچھ کر سکتا ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم حل کے ذریعے بھارت کے برآمدی مواقع میں اضافہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایس ایم ایز کو  مہارتوں، منفرد پروڈکٹ پورٹ فولیو اور تنوع سے نوازا گیا ہے۔

گلوبلر لنکر کے شریک بانی اور سی ای او جناب سمیر وکیل نے کہا کہ ’’ایف آئی ای او اپنے وسیع پیمانے پر ترقی پسند اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ کے موقعے تلاش کرنے میں کاروباریوں کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ای او کی ڈومین کی مہارت، گلوبل لنکر کے ساتھ اس کی شراکت داری کے  تحت اس کی تخلیق کی سبب بنی ہے۔ انڈین بزنس پورٹل، جہاں کاریگروں سے لے کر خواتین کاروباریوں تک اور جی آئی مصنوعات تیار کرنے والے کسانوں سے لے کر معروف اسٹار ایکسپورٹ ہاؤسز تک کے کاربار دنیا کو دریافت کرنے کے لیے ڈیجیٹل کیٹلاگ بنا سکتے ہیں۔

شکریہ کا تحریک پیش کرتے ہوئے ایف آئی ای او کے نائب صدر جناب خالد خان نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ پورٹل کو نئی خصوصیات کے ساتھ مسلسل بڑھانے اور اسے صنعت کے لیے مزید گراں قدر بنانے کے لیے رائے / تجویز دیں۔

************

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

27.05.2022

U –5821

 



(Release ID: 1828876) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi