ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے یو اے ای کے آب و ہوا سے متعلق ایلچی اور صنعت اور جدید ٹیکنا لوجی کے وزیر  ڈاکٹر سلطان الجابرسے ملاقات کی


آب و ہوا سے متعلق سرگرمیوں میں سہولت اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنے کی خاطر فریم ورک تشکیل دینے کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

ہمیں ترقی پذیر ملکوں کی تشویشات کو ترجیح دینے  کی ضرورت  ہے ، خاص طور پر فائنانس اور ٹیکنالوجی سمیت نفاذ میں تعاون کے شعبوں میں: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 26 MAY 2022 6:20PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے یو اے ای کے آب و ہوا سے متعلق ایلچی اور صنعت اور جدید ٹیکنا لوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان الجابر کے ساتھ باہمی میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ، انہوں نے آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق معاملات ، سی او پی 28 کی میزبانی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023SK8.jpg

 

باہمی میٹنگ سے پہلے ، معزز وزراء نے موسمیاتی کارروائی سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے۔ اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد موسمیاتی کارروائی پر دو طرفہ تعاون کو آسان اور  وسیع کرنے کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنا اور پیرس معاہدے کے نفاذ کے لئے تعاون کرنا ہے۔

         باہمی میٹنگ میں، جناب بھوپیندر یادو نے  2023 ء میں سی او پی 28 کی میزبانی کرنے کے لئے یو اے ای  کی تجویز کو  نوٹ کیا اور کہا کہ ہمیں فائنانس اور ٹیکنا لوجی سمیت نفاذ کے تعاون کے شعبوں  اور ترقی پذیر ملکوں کی تشویشات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے  ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S3ZH.jpg

 

مرکزی وزیر ماحولیات نے ، اس بات پر زور دیا کہ آب و ہوا سے متعلق فائنانس ، ایڈپٹیشن ، ، نقصان اور تباہی جیسے معاملات پر سی او پی 26 کے رہنما خطوط کے علاوہ زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔  جناب یادو نے یو اے ای کی  آب و ہوا  سے متعلق سرگرمیوں کا اعتراف کیا اور ستائش کی اور آب و ہو اسے متعلق بھارت کی ٹھوس  کارروائیوں کے بارے میں بتایا ، جو ہمارے وزیر اعظم کی فعال رہنمائی اور قیادت میں انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات سے بھی درخواست کی کہ وہ آفات میں بر قرار رہنے والے بنیادی ڈھانچے  کے لئے اتحاد (سی ڈی آر آئی) اور صنعتی منتقلی کے لئے قائدانہ گروپ (لیڈ آئی ٹی) میں  شامل ہونے پر غور کریں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041MRM.jpg

 

دونوں فریقوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط  کے ساتھ، دونوں ممالک ، اس بات کی جستجو کر سکتے ہیں کہ کس طرح باہمی طور پر آب و ہوا سے متعلق سرگرمیوں ، خاص طور پر مفاہمت نامے میں دی گئی سرگرمیوں کے شعبوں میں باہمی تعاون کو کس طرح مستحکم  کیا جائے ۔

 

****

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 5782


(Release ID: 1828588) Visitor Counter : 137