وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دلی کسٹمز نے گرو گرام کے آئی سی ڈی گرہی ہرسارو میں پروجیکٹ نگاہ کا آغاز کیا


پروجیکٹ کا مقصدکاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کےلیے کنٹینر ٹریکنگ اور بروقت پہنچائے جانے  پر نظر رکھنا ہے

Posted On: 26 MAY 2022 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26 مئی ، 2022/ دلی کسٹمز زون کے چیف کمیشنر جناب سرجیت بھوجبل نے آج گروگرام کے آئی سی ڈی گرہی ہرسارو میں نگاہ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

پروجیکٹ نگاہ آئی سی ٹی ایم (آئی سی ڈی کنٹینر ٹریکنگ ماڈیول ) کا استعمال کرتے ہوئے کنٹینر کا پتا لگانے کا ایک قدم ہے جس سے آئی سی ڈی کے اندر کنٹینر کی نقل وحمل کو بہتر طریقے سے دیکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سے کسٹمز کو لمبی دورے کے کنٹینرز کو جلد پہنچانے اور بروقت فراہم کرنے پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی، جس سے کاروبار میں اور  زیادہ آسان پیدا ہوگی ۔ آئی سی ٹی ایم ، کسٹوڈین میسرز جی آر ایف ایل کے ساتھ اشتراک میں تیار کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا لائیو ڈیمو سبھی شرکاء کو دیا گیا۔

اس  موقعے پر چیف کمشنر نے کسٹوڈین میسرز جی آر ایف ایل کا شکریہ ادا کیا کہ اُس نے مقامی سطح پر نظر رکھنے کے لیے اس قدم کو تشکیل دیا۔ انہوں نے دیگر کسٹوڈینز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تجارت کے فائدے کے لیے آئی سی ڈی میں اسی طرح کا پروجیکٹ تیار کریں۔

اس تقریب میں کشمنر آف کسٹمز ، آئی سی ڈی پٹپرگنج اور دیگر آئی سی ڈیز جناب منیش سکسینہ، ایڈیشنل کمشنر آف کسٹمز جناب جینت سہائے ، ڈپٹی کمشنر آف پورٹ جناب سنیل شریواستو اور محترمہ جیا کماری، میسرز جی آر ایف ایل کے نائب صدر جناب راج گرو اور ان کی ٹیم ؛ کسٹوڈینز آف آئی سی ڈی سونی پت اور آئی سی ڈی پاٹلی اور جناب پونیت جین،  دلی کسٹمز بروکرز ایسوسی ایشن کے صدر نیز دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پٹپرگنج کمشنریٹ کے دیگر آئی سی ڈی کے افسران اور کسٹوڈینز نے ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔

 ۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5786


(Release ID: 1828579) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi