سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

راجستھان کے شہر بھرت پور میں معذور افراد اور معمر افراد کے لیے کل ایک سماجک ادھیکاریتا شِوِر کا انعقاد کیا کاجائے گا


1155 معذور افراد اور 586معمر افراد کو مرکزی حکومت کی اسکیموں کے تحت کل 8454 امدادی آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے جن کی مالیت 304 لاکھ روپے ہوگی

Posted On: 26 MAY 2022 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26 مئی ، 2022/ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی  وزارت کے تحت معذور افراد کو امدادی آلات اور اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معمر افراد کو امدادی آلات کی تقسیم کے لیے ایک ساماجک ادھیکاریتا شِوِر کا انعقاد کیا جائے گا۔  یہ شِوِر معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ راجستھان کے شہر بھرت پور میں آڈیٹوریم کرشنا نگر میں 27.05.2022 کو صبح 11.00 بجے ایلیمکو اور بھرت پور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر منعقد کرے گا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت کماری پراتیما باہومک ،  اس تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔ محترمہ رنجیتا کوہلی ، ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا بھرت پور ، جناب وشویندر سنگھ ، سیاحت و ہوا بازی کے وزیر ، حکومت راجستھان ، جناب بھجن لال یادو ، حکومت راجستھان کے تعمیرات عامہ محکمے کے وزیر ، ڈاکٹر سبھاش گرگ ، حکومت راجستھان کے اعلیٰ تعلیم اور ٹکنالوجی کے وزیر مملکت اور حکومت راجستھان کی وزیر مملکت  محترمہ زاہدا خان بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں مقامی افراد کے نمائندگان اور دیگر شخصیتیں بھی شرکت کریں گی۔

مرکزی سرکار کی اسکیموں کے تحت 1155 معذور افراد اور 586 معمر افراد کو کل 8454 امدادی آلات تقسیم کیے جائیں گے جن کی مالیت 304.00 لاکھ روپے ہوگی۔ یہ امدادی آلات کووڈ – 19 عالمی وبا کے تناظر میں محکمے کی طرف سے تیار کردہ ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے بلاک  اور  پنچایت سطح پر تقسیم کیے جائیں گے۔ ان مستفیدین کی جائزہ کیمپوں کے دوران شناخت کی گی تھی ۔ یہ کیمپ راجستھان کی بھرت پور ضلع انتظامیہ اور الیمکو کی طرف سے پچھلے سال منعقد کیے گئے تھے۔

 ۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5779



(Release ID: 1828577) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Punjabi