جل شکتی وزارت

این ایم سی جی نے مغربی بنگال کے مہیش تلا میں سیویج انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کے لئے چہار فریقی معاہدے پر دستخط کئے


273.57کروڑ روپے کے ان معاہدوں میں 35 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر شامل ہے

پروجیکٹ کا مقصد گنگا ندی کے مشرقی ساحل پر واقع مہیش تلا سے گنگا ندی میں سیویج کے بہاؤ کو  روکنا ہے

Posted On: 25 MAY 2022 6:46PM by PIB Delhi

صاف ستھری گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) نے  آج  273.52  کروڑ روپے کی  مجموعی لاگت سے  ہائیبرڈ این یو ٹی  موڈ کے تحت  مغربی بنگال میں مہیش تلا کے لئے ایک 35  ایم ایل ڈی    ایس ٹی پی سمیت  سیویج انفراسٹرکچر  کے  ڈیولپمنٹ  کے تعلق سے  دو  چہار فریقی  معاہدوں پر  دستخط کئے ہیں۔ ان میں سے ایک معاہدہ  صاف ستھری گنگا کے  قومی مشن  (این ایم سی جی) ، کولکاتا میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ایم ڈی اے) ، میسرز مہیش تلا ویسٹ واٹر مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ڈبلیو ڈبلیو ایم پی ایل) اور  یونین بینک آف انڈیا کے درمیان ایک  اسکرو (حصریہ/ دستاویزی) معاہدہ ہے۔ وہیں دوسرا معاہدہ این ایم سی جی ، کے ایم ڈی اے، ایم ڈبلیو ڈبلیو ایم پی ایل  اور  آسٹریائی  ترقیاتی بینک کے درمیان ایک قائم مقامی  (سبسٹی ٹیوشن) معاہدہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JFKU.jpg

این ایم  سی جی  کے ڈائریکٹر جنرل جناب  جی اشوک کمار ، بھارت میں  آسٹریا کی سفیر  محترمہ  کیتھرینا  ویسر، ڈی ڈی جی، جناب ایس آر مینا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (مالیات) جناب بھاسکر داس گپتا، ایگزیکٹو  ڈائریکٹر (انتظامی) جناب ایس پی وشسٹ، آسٹریائی ٹریڈ کمشنر  جناب ہینس جورگ ہورٹ ناگل، اور مغربی بنگال کے اسٹیٹ پروگرام مینجمنٹ گروپ کی  پروجیکٹ ڈائریکٹر  محترمہ انترا آچاریہ کی موجودگی میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

مہیش  تلا  گنگا ندی  کے مشرقی ساحل پر  واقع ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد شہر سے گنگا ندی میں سیوریج کے بہاؤ کو روکنا ہے۔ا س پروجیکٹ کے اہم اجزاء  میں 35  ایم ایل ڈی  سیویج  ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) ، 4 پمپنگ اسٹیشن، 6 ڈائیوزرن ڈھانچے، مرمت و  بازآبادکاری  کا کام، 15  سال تک آپریشن ورکھ رکھاؤ  شامل ہیں۔

 یہ پروجیکٹ  ہائبرڈ این یو ٹی  موڈ  (ایچ اے ایم) کے تحت ہے، جس میں  تعمیری لاگت کا  40  فیصد حصہ  24 مہینے کی  مدت  تعمیر کے دوران  اور باقی  60  فیصد  حصے کی ادائیگی  سہ ماہی  اینیوٹی  (سالانہ) کی شکل میں  سود اور  آپریشن و رکھ رکھاؤ  (او اینڈ ایم) لاگت کے ساتھ 15 برسوں کی مدت  میں کی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ڈبلیو ایم پی ایل  کی  مالی اعانت  آسٹریائی ترقیاتی بینک کر رہا ہے۔ یہ  رعایت  کی مدت کے  15 برسوں کے لئے سیوریج نیٹ ورک اور  ایس  ٹی پی ، دونوں کی  مکمل ترقی اور آپریشن کے لئے ذمہ دار ہوگا۔ آپریشن کی اس مدت کے دوران  ایس ٹی پی  کے لئے ٹری ایٹڈ ویسٹ واٹر یعنی وہ گندہ پانی جس کی صفائی  کا کام انجام دیا گیا ہو، کی  کوالٹی  کے تناظر میں کلیدی کارکردگی اشاریہ جات (کی پرفارمنس انڈی کیٹر - کے پی آئی) کی دستیابی کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-م م- ق ر)

(26-05-2022)

U-5767



(Release ID: 1828443) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi