الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

این  آئی سی ایس آئی  نے ای – گورنینس میں آر اینڈ ڈی مینجمنٹ  اینڈ کنسلٹنسی کے لئے دہلی اسکول آف مینجمنٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 25 MAY 2022 1:09PM by PIB Delhi

الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹکنالوجی (ایم ا ی آئی ٹی وائی )  کی وزارت کے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے تحت  آنے والی بھارت سرکار کی ایک کمپنی نیشنل  انفارمیٹکس سینٹر سروسیز ان کارپوریٹیڈ (این  آئی سی ایس آئی ) نے  وسائل / صلاحیتوں میں ہم ا ٓہنگی پیدا کرکے  ای – گورنینس کے شعبےمیں تحقیق وترقی (آر اینڈ ڈی ) کے لئے  دہلی ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو) کے دہلی اسکول آف مینجمنٹ (ڈی ایس ایم) کے ساتھ 24 مئی 2022 کو  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر ایم ای آئی ٹی  وائی  کے ایڈیشنل سکریٹری اور این آئی سی ایس آئی کے چیئرمین ڈاکٹر راجیندر کمار ، این  آئی سی ایس آئی کے ایم ڈی جناب پرشانت کمار ، ڈی ایس ایم ، ڈی ٹی یو  کی صدر شعبہ ڈاکٹر ارچنا سنگھ اور  ڈی ایس ایم، ڈی ٹی یو کے پروفیسر پی کے سوری موجود تھے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TYEN.jpg

 

اس تقریب میں ایم ای آئی ٹی وائی ، این آئی سی ایس آئی اورجی ایس ای ، ڈی ٹی یو کے جن دیگر سینئرافسران نے شرکت کی ان میں  ایم ای آئی ٹی وائی  کی ڈائریکٹر اور این آئی سی ایس آئی کے وی او جناب شوبھیندر بہادر، سی ای ڈی اے، این آئی سی ایس آئی کی سینئر جی ایم اور ایچ او ڈی محترمہ انجلی ڈھینگرا، این آئی سی ایس آئی کے ڈی ای ایم جناب آشوتوش پی موریہ ، این آئی سی ایس آئی کے سی ایس جناب  سنی جین ، ڈی ایس ایم  پروفیسر پی کے سوری ، ڈی ایس ایم پروفیسر راجن یادو اور ڈی ایس ایم کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب یشدیپ سنگھ کے نام شامل ہیں ۔

اس موقع پر ایم ای آئی ٹی وائی کے ایڈیشنل سکریٹری اور این آئی سی ایس آئی کے چیئرمین ڈاکٹر راجنیدر کمار نے  شہریوں کے فائدے کےلئے ڈجیٹل  ٹرانسفارمیشن کے مقصد سے ٹکنالوجی کے استعمال کے تناظر اور نتائج کی اثر انگیزی میں اضافے کے لئے مشترکہ کوششوں کے ذریعہ وسائل (افرادی قوت، معلومات، بنیادی ڈھانچہ وغیرہ) کے موثر استعمال کے تناظر میں  ا یم ای آئی ٹی وائی کے تصور کےبارے میں جانکاری دی۔    ا یم ای آئی ٹی وائی دوسری وزارتوں کے ساتھ ٹکنالوجی کے استعمال کو وسعت دینے کےلئے کام کررہی ہے تاکہ ان کے اندر  زراعت، تعلیم، حفظان صحت وغیرہ جیسے خصوصی ڈومن کی سمجھ پیدا کرسکے ۔ یہ مفاہمت نامہ ٹکنالوجی کی دریافت اور آئی او ٹی ، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین وغیرہ جیسے نئے شعبوں کو پختہ کار بنانے کےلئے  اجتماعی طریقے کے طلباء کی مشغولیت  کے ذریعہ   آنےوالے  برسوں میں   ا یم ای آئی ٹی وائی اور ڈی ٹی یو ایکو سسٹم میں معاون  ثابت ہوسکتا ہے ۔ مینجمنٹ کے شعبے میں ڈی ایس ایم کی مہارت  بزنس اسٹریٹیجی اور منصوبہ بندی  کے فروغ کے لئے این آئی سی ایس آئی  کو سہولت بہم پہنچائے گی ۔

این آئی سی ایس آئی کے ایم ڈی جناب پرشانت کمار متل نے  این آئی سی ایس آئی اور ڈی ایس ایم ، ڈی ٹی یو کے درمیان اس مفاہمت نامے کے امکانات کے بارے میں بتایا اور کہاکہ یہ  اشتراک دونوں اداروں کےلئے مفید ثابت ہوگا۔  ڈی ایس ایم، ڈی ٹی یو کے طلباء ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے استعمال کا  پتہ لگاسکتے ہیں اور  آئی سی ٹی مینجمنٹ اور ای – گورنینس کے شعبے سے متعلق سرکاری اداروں / محکموں میں کام کاج کے ماحول کی بہتر سمجھ پیدا کرسکتے ہیں ۔  یہ ٹکنالوجی کے موثر و بہتر استعمال کے ذریعہ داخلی نظام کو مضبووط کرنے میں بھی حکومت کےلئے معاون ثابت ہوگا۔

ڈی ایس ایم، ڈی ٹی  یو کے پروفیسر پی کے سوری نے مہارت کے شعبے بالخصوص آئی سی ٹی اور ای –گورنینس کےتعلق سے  ڈی ایس ایم، ڈی ٹی یو کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی ۔انہوں نےاس بات پر بھی روشنی ڈالی کی کیسے یہ مفاہمت نامہ طویل مد ت میں دونوں اداروں کے لئے مفید ثابت ہوسکتا  ہے ۔ ڈی ایس ایم کی ایچ او ڈی ڈاکٹر ارچناسنگھ نے  این آئی سی ایس آئی اور ڈی ایس ایم  کے درمیان   اس شراکت داری والے نقطہ نظر میں دلچسپی کااظہار کیا جس میں  ریسرچ، ڈیٹا اینالیٹکس، ای گورنینس  پروسیس جیسے شعبوں میں طلباء کی شمولیت اور کانفرنسوں / ورکشاپوں کا انعقاد شامل ہیں ۔

 

 

*************

ش ح- م م– ف ر

U. No.5731



(Release ID: 1828189) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Telugu