کوئلے کی وزارت
مئی 2022 کے پہلے نصف کے دوران کوئلے کی پیداوار بڑھ کر 34 ملین ٹن ہو گئی
Posted On:
24 MAY 2022 4:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24 مئی ، 2022/ مئی 2022 کے پہلے نصف میں بھارت کی کوئلہ پیداوار میں لگاتار ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے اور اس میں مزید بہتری بھی آرہی ہے ۔ اس سال اپریل میں کوئلے کو بھیجنے کی کارکردگی بھی کافی بہتر رہی۔ مئی ، 2022 کے پہلے نصف میں کوئلے کی پیداوار میں اضافہ ہوکر یہ کل 33.94 ملین ٹن ہو گئی ۔ جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 24.91 ملین ٹن زیادہ ہے۔ 15 مئی ، 2022 تک مجموعی طور پر کوئلہ 37.18 میٹرک ٹن بھیجا گیا ہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران بھیجے گئے کوئلے سے یہ مقدار 15.87 فیصد ہے۔
اپریل ، 2022 کے پورے مہینے کے لیے کل کوئلہ 71.77 میٹرک ٹن بھیجا گیا تھا جو سال بہ سال کی بنیاد پر 9.39 فیصد کی شرح ترقی ہے۔ ملک میں کل کوئلے کی پیداوار اپریل 2022 میں بڑھ کر 64 ملین ٹن ہو گئی تھی جو 29.80 فیصد کی ایک اچھی شرح ترقی ہے
کوئلے کی وزارت کوئلے کی پیداوار اور اسے بھیجے جانے میں مزید اضافہ کرنے کی لگاتار سبھی کوششیں کر رہی ہےتاکہ لگاتار اقتصادی ترقی اور موسمیاتی عوامل کی وجہ سے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5707
(Release ID: 1828095)
Visitor Counter : 118