سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے سرے سے جاری کیے گئے مفاہمت ناموں میں بھارت – کنیڈا ایس اینڈ ٹی تعاون کے لیے نئی اہم سمت بیان کی گئی ہے

Posted On: 23 MAY 2022 5:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23 مئی ، 2022/ ساتویں بھارت – کنیڈا مشترکہ سائنس و ٹکنالوجی تعاون کمیٹی (جے ایس ٹی سی سی ) کی میٹنگ میں دو مفاہمت ناموں کو نئے سرے سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ اٹاوا میں منعقد کی گئی ، اس میں مختلف اختراعی میدانوں میں مستقبل کے لیے کچھ ترجیحات مقرر کی گئیں۔

سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت نے کنیڈا کی قدرتی علوم اور انجیئنرنگ تحقیقی کونسل این ایس ای آر سی اور نیشنل ریسرچ کونسل  کینیڈا این آر سی  کے ساتھ مفاہمت ناموں پر بالترتیب دستخط کیے تھے۔ ان مفاہمت ناموں پر دستخط 2005 میں بھارت اور کنیڈا کے درمیان دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت کیے گئے۔

مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت سائنس و ٹکنالوجی کے بھارتی محکمے میں سکریٹری ڈاکٹر سری وری چندر سیکھر اور عالمی امور کنیڈا میں بین الاقوامی تجارت کے نائب وزیر ڈیوڈ موریسن نے کی۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر چندر سیکھر نے نیشنل مشن ، کوانٹم کمپیوٹنگ ، اے آئی ، سائبر فیزیکل سسٹم وغیرہ جیسے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی وضاحت کی۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ بڑی تعداد میں بھارتی طلبا کنیڈا کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں اور مفاہمت ناموں کی تجویز سے نت نئے خیالات اور دونوں ملکوں کے درمیان مہارت کے اور زیادہ تبادلے میں مدد ملے گی۔

کنیڈا میں بھارت کے ہائی کمیشنر اجے بیساریا اور بھارت میں کنیڈا کے ہائی کمیشنر کیمیرون میک کے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ دیگر شخصیتیں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں دونوں ملکوں کی بہت سی وزارتوں  اور تحقیقی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

میٹنگ سے جمہوریہ بھارت کی حکومت اور کنیڈا کی حکومت کے درمیان سائنسی اور ٹکنالوجی کے تعاون کے لیے 2005 کے معاہدے پر عمل درآمد کےلیے ایک تصدیق شدہ اہم سمت بیان کرنے کا موقع ملا ہے۔

دونوں ملکوں نے 2022 سے 2024 کے لیے دو طرفہ سائنس ٹکنالوجی اور اختراع سے متعلق شراکت داری پر ترجیحات سے متعلق پیش رفت کا لگاتار جائزہ لینے سے اتفاق کیا۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5676


(Release ID: 1827805) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi