وزارت دفاع
نیوی فاؤنڈیشن کی 29ویں جی سی ایم اور اے جی ایم
Posted On:
23 MAY 2022 3:17PM by PIB Delhi
امیر بحریہ آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) نے گوا میں 22 مئی 2022 کو بحیثیت صدر نیوی فاؤنڈیشن کی 29ویں گورننگ کونسل میٹنگ اور سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی، جو کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹرڈ ریٹائرڈ نیول آفیسرز کی تنظیم ہے۔
امیر بحریہ ایم ارون پرکاش (ریٹائرڈ) اور امیر بحریہ کے بی سنگھ (ریٹائرڈ)؛ بحریہ فاؤنڈیشن کے سرپرستوں نے ملک بھر میں پھیلے 16 نیوی فاؤنڈیشن چیپٹرز کے صدور/ نائب صدور/ سیکرٹریز کے ساتھ مل کر اپنے اپنے چیپٹرز کے ریٹائرڈ افسران کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ، این ایف گوا چیپٹر کے ممبران نے اس میٹنگ میں حصہ لیا جسے باہر کے ریٹائرڈ افسران کے لیے بھی لائیو اسٹریم کیا گیا تھا۔
میٹنگ میں جناب زیڈ وی ایس پرساد پی سی ڈی اے (نیوی) اور جناب شام دیو، سی ڈی اے (پی) کی جانب سے بالترتیب ای-پی پی او (e-PPOs) اور اسپرش (SPARSH) پر پرزنٹیشن شامل تھیں۔ پی سی ڈی اے (نیوی) نے ای پی پی او پر نیوی فاؤنڈیشن کے شکوک و شبہات کو واضح کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی ٹیم تمام مسائل کو حل کرے گی۔ سی ڈی اے (پنشن) الہ آباد نے SPARSH سے متعلق مسائل کو حل کیا اور بتایا کہ نظام میں بہتری کو بتدریج شامل کیا جا رہا ہے۔ دونوں پرزنٹیشنز کو حاضرین نے خوب پسند کیا۔ میٹنگ کے دوران ECHS کے بارے میں تحفظات پر بھی توجہ دی گئی اور ECHS (N) کی طرف سے اس موضوع پر ایک پرزنٹیشن تیار کی گئی۔
سی این ایس نے ہینڈ شیک (HANDSHAKE) کا آغاز کیا - جو ایک ویب سے چلنے والا سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہے جو سروس میں موجود اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ اہلکاروں کے لیے نیز ریٹائرڈ اہلکاروں کے درمیان بات چیت، دوستوں / کورس کے ساتھیوں / بیچ کے ساتھیوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔ یہ اپلیکیشن ESM ڈائرکٹری کے طور پر بھی کام کرے گی۔
بھوپال میں نیوی فاؤنڈیشن کے 17ویں باب کی شمولیت کے لیے گورننگ کونسل نے منظوری دی۔
نائب امیر بحریہ اے بی سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان-چیف ویسٹرن نیول کمانڈ نے بطور صدر، ریجنل گورننگ کونسل ویسٹ کی حیثیت سے اس موقع پر شرکت کی جبکہ نائب امیر بحریہ سورج بیری، کنٹرولر پرسنل سروسز، نائب صدر نیوی فاؤنڈیشن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اپنے اختتامی کلمات میں امیر بحریہ آر ہری کمار نے تمام خدشات کو تیزی سے حل کرنے کے اپنے اور بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے نیشن بلڈنگ کے لیے مختلف NFs کی کوششوں کو بھی سراہا۔ جی سی ایم اور اے جی ایم، کسی بھی صورت میں، ’فورس‘ اور ’فورس کے پیچھے کی فورس‘ کے درمیان ایک تعامل تھا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5670
(Release ID: 1827681)
Visitor Counter : 152