وزارات ثقافت

راجہ رام موہن رائے کی 250ویں جینتی کے موقع پر سال بھر چلنے والی تقریبات کا آغاز


جناب جی کشن ریڈی نے آج کولکتہ میں افتتاحی تقریب میں راجہ رام موہن رائے کے شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کی

راجہ رام موہن رائے کی مورتی کی تنصیب ان کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا ہمارا طریقہ ہے: جناب جی کے ریڈی

Posted On: 22 MAY 2022 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 مئی 2022:

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت وزارت ثقافت نے آج سے کولکتہ میں راجہ رام موہن رائے کی 250 ویں جینتی کی سال بھر چلنے واے جشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ اگلے جشن سال 22 مئی تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن، سالٹ لیک، کولکتہ اور سائنس سٹی آڈیٹوریم، کولکتہ میں ہوئی۔ اس پروگرام کا انعقاد حکومت ہند کی وزارت ثقافت ایسٹرن زونل کلچرل سینٹر (ای زیڈ سی سی) نے کیا تھا۔ شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ورچوئل وسیلے سے تقریب میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھر بھی موجود تھے۔ آج راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کا بھی 50 واں یوم تاسیس ہے۔

جناب ریڈی نے راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن، کولکتہ میں ورچوئل موڈ میں راجہ رام موہن رائے کے ایک مشہور مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو راجہ رام موہن رائے کی تعلیمات پر عمل کرتے رہنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U9MA.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028N1V.jpg

اپنے خطاب کے دوران مرکزی وزیر نے کہا، ''آج میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور مرکزی حکومت کی جانب سے راجہ رام موہن رائے جی کی 250 ویں جینتی کے موقع پر میں ہمارے بھارتی معاشرے کی آزادی کے لیے ان کے عظیم تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے کہ آج عظیم سماجی مصلح کا 250 واں یوم پیدائش ہے اور راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کے تاریخی 50 سال بھی مکمل ہو رہے ہیں"۔ انھوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ "آزادی کا امرت مہوتسو" ہمارے عظیم مجاہدین اور جاں بازوں کو یاد کرنے کا موقع ہے جنھوں نے ہمارے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ راجہ رام موہن رائے کی مورتی کی تنصیب ان کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا ہمارا طریقہ ہے۔ میں راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کو اس اہم پہل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس عظیم شخص کا مجسمہ ہمیں اور ہماری نوجوان نسل کو متاثر کرے گا۔ یہ ہم سب کو عظیم اعمال، اعلیٰ نظریات اور ان کی زندگی کے فلسفے کے بارے میں یاد دلائے گا"۔

راجہ رام موہن رائے کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا، "ان کا نام لینے پر ایک آزاد اور وژنری مفکر کی تصویر جو نہ صرف ایک عظیم سماجی مصلح تھا بلکہ ایک عظیم فلسفی، ماہر تعلیم اور ایک عظیم صحافی بھی تھا۔ ان کے علمی افق کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے 15 سال کی عمر میں بنگالی، فارسی، عربی اور سنسکرت زبانیں سیکھیں۔ بعد میں انھوں نے ہندی اور انگریزی بھی سیکھی۔ انھوں نے تعلیم اور خواتین کے حالات کی بہتری کے لیے جو کام کیا وہ بے مثال ہے۔ چائلڈ میرج کے بارے میں ان کا واضح تصور تھا کہ خواتین کے لیے شادی کی عمر میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور خواتین کو دوبارہ شادی کا حق ملنا چاہیے۔ صحیح معنوں میں وہ جدید بھارت کے معمار اور بنگال کی نشاۃ ثانیہ کے بابا تھے"۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ملک بھر میں لائبریریوں کو فروغ دینے اور ان کی اپ گریڈیشن کے لیے وزارت ثقافت کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا، "وزارت ثقافت نیشنل لائبریری مشن کے تحت ایک ریاستی سینٹرل لائبریری اور ایک ڈسٹرکٹ لائبریری کے لیے امداد فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے ملک بھر میں 50 لائبریریوں کو 54 کروڑ سے زیادہ رقم فراہم کی ہے۔ ہم ملک بھر میں لائبریریوں کو وسعت دینے اور جدید بنانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں"۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ "آزادی کے امرت مہوتسو" میں پبلک لائبریری سسٹم کو مزید مضبوط کیا جائے۔ نیشنل ماڈل لائبریری کے پروگراموں میں فعال شرکت کو یقینی بنایا جائے اور ہمیں ای بک اور ڈیجیٹل لائبریری کی سمت میں بھی آگے بڑھنا چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ صرف علم اور مہارت ہی بھارت کو ایک مضبوط اور خود کفیل قوم بنائے گی۔ ہم سب کو نئی قراردادیں بنانے اور اس عظیم قوم کو ایک بار پھر وشوگرو بنانے کی سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے"۔

سائنس سٹی آڈیٹوریم، کولکتہ میں کئی دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ بچوں کے لیے ایک سیمینار اور کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ راجہ رام موہن رائے کی زندگی کے مختلف پہلووں پر ایک ملٹی میڈیا پریزینٹیشن بھی پیش کی گئی۔

****

U. No. 5733

(ش ح - ع ا- ع ر)



(Release ID: 1827470) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Manipuri