سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

19 مئی ، 2022 کو جموں سری نگر شاہراہ کے ضلع رام بن میں خونی نالے کے واقعے کی چھان بین کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی

Posted On: 22 MAY 2022 11:33AM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 مئی ، 2022/ رام بن بانیہال سیکشن کے ڈیگڈول اور خونی نالے کے درمیان کا راستہ زمینی حالات کے سبب مٹی کے تودے  / پتھر گرنے کی صورتحال سے اکثر دوچار رہتا ہے۔ سری نگر سے سبھی موسموں میں رابطہ قائم رکھنے کی اہمیت کے مدنظر اور موجودہ راستوں پر  رام بن بانیہال سیکشن پر تین پیکیجز کے تحت سرنگیں تجویز کی گئی ہیں۔ جموں سری نگر شاہراہ پر ڈیگڈول سے پنتھیال تک چار لین میں دو سرنگوں کا کام میسرز سی گال انڈیا لمیٹڈ کو دیا گیا تھا  تعمیر کا یہ کام یکم فروری ، 2022 کو شروع ہوا تھا۔

19.05.2022 کو  رات تقریباً  10.30 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان خونی نالے میں جبکہ پورٹل کی مدد والا تنصیبی کام کیا جا رہا تھا  تبھی مٹی کے تودے  اور پتھر گرنے شروع ہو گئے ، اس سے پہلے کہ یہ مزدور اُس جگہ سے باہر آتے اچانک ایک بڑی چٹان آدت کی تعمیر کےلیے کھڑے کیے گئے ایک اسٹیل کے پورٹل پر آگری جس کی وجہ سے یہ 12 کارکن اُسی جگہ پر پھنس کر رہ گئے۔ این ایچ اے آئی کے سینئر افسران فوراً ہی موقعے پر پہنچے اور ایس ڈی آر ایف ، این ڈی آر ایف اور جے اینڈ کے پولیس نے بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔

دو کارکنوں کو فوری طور پر بچا لیا گیا اور انہیں علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا؛ انہیں ہر ممکن طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔ رُک رُک کر پتھر گرنے  اور خراب موسم کے سبب  بچاؤ کے کام میں رکاوٹ آئی ۔  پھنسے  ہوئے مزدور زندہ نہیں رہ سکے اور دس مزدوروں کی لاشوں کو کل شام برآمد کیا گیا۔ جن لوگوں کی زندگیاں بچائی نہیں جا سکیں انہیں معاوضہ دیا جا رہا ہے اور ای پی سی ٹھیکیدار کی طرف سے دو  - دو لاکھ روپے کی اضافی امدادی رقم دی جا رہی ہے جو کل ملا کر 15 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ زخمیوں کو بھی وافر معاوضہ دیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے بھی ایک – ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔یہ بات ابھی معلوم کی جانی ہے کہ آیا یہ حادثہ اس کام کی وجہ سے واقع ہوا ہے یا یہ محض قدرتی وجوہات سے رونما ہوا ہے۔

مرکزی حکومت نے تین آزاد ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو مٹی کے تودے گرنے اور اس کا تدارک کرنے کے لیے موقعے پر بھیج دی گئی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ این ایچ اے آئی نے اس طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اور ہر ممکن اقدامات کےلیے کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ سرزد نہ ہو۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                                 

U –5723



(Release ID: 1827366) Visitor Counter : 140