نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

شمالی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں ایس اے آئی کے بہترین کارکردگی کے قومی مرکزکا سنگ بنیاد رکھا گیا


ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور کھیلو انڈیا اسکیم جیسے اقدامات نے کھلاڑیوں کے لیے بہترین ممکنہ کارکردگی کو یقینی بنایا ہے:جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 21 MAY 2022 9:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔21مئی           کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نیستھ پرمانک اور وزیر مملکت برائے ریلوے محترمہ  درشنا جردوش نے ہفتہ کو کوچ بہار میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)کے بہترین کارکردگی  کے قومی مرکز کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایس اے آئی  اور وزارت ریلوے کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، ٹوکیو اولمپک  تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا اور لولینا بورگوہین کے ساتھ ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شامل ہوئے۔ کوچ بہار میں اس موقع پر ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے روی کمار دہیا، مردوں کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی من پریت سنگھ اور نیل کانت شرما، خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سلیمہ ٹیٹے اور نکی پردھان کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال کی مقامی پسندیدہ ہیپ ٹاتھلون ایتھلیٹ سوپنا برمن بھی موجود تھیں۔

شری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور کھیلو انڈیا اسکیم جیسے اقدامات نے کھلاڑیوں کے لیے بہترین ممکنہ کارکردگی کو یقینی بنایا ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا "بہترین کارکردگی کے اس قومی مرکز (این سی او ای) کا افتتاح خاص طور پر نیستھ پرمانک جی اور درشنا جی کے ذریعہ اٹھایا گیا  ایک اور بڑا قدم ہے ۔ ہم شمالی بنگال میں کھیلوں کی بہترین سہولیات میں سے ایک کی تعمیر کرنا  چاہتے تھے اور آج اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس سے 1000 سے زیادہ کھلاڑیوں کوتربیت فراہم کرنے مدد ملے گی اور  بدلے میں ہندوستان کو کھیل کے شعبہ میں نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کرے گی۔"

اس بہترین کارکردگی کے مرکز کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، جناب پرمانک نے کہا، ’’آج کا دن نہ صرف شمالی بنگال میں بلکہ ہندوستان کے لیے بھی کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کے ویژن سے یہاں اسپورٹس کا یہ ممکن ہوا۔ ہر خطے میں، شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک، مودی جی کھیلوں کی مجموعی ترقی کا تصور کرتے  رہے ہیں۔ مارچ 2024 سے پہلے، ہم یہاں  مودی جی کی موجودگی میں این سی او ای کا افتتاح کرنا چاہتے ہیں۔

جناب پرمانک نے کہا"ہم مثبتیت میں یقین رکھتے ہیں۔ یہاں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں۔ ہم یہاں ہر نکڑ پر چیمپئن چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم یہاں بہترین بنیادی ڈھانچے مہیا کر رہے ہیں۔ آئیے ہم اپنے مستقبل کے چیمپئن کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ ہم شمالی بنگال میں مزید 10 کھیلو انڈیا مراکز تیار کرنا چاہتے ہیں۔"

ٹوکیو اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نےکہا کہ یہ این سی او آئی مستقبل میں مزید چیمپئن بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ نیرج چوپڑا نے ورچوئل طریقے سے تقریب کے دوران کہا ،  "جب کھلاڑی اپنے کیریئر کی شروعات کر رہے ہوتے ہیں، تو انہیں بہت زیادہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب میں نے شروعات کی تو میرے گاؤں میں زیادہ سہولیات نہیں تھیں، لیکن اب چیزیں بدل گئی ہیں۔" انہوں نے  کہا "میں ایس اے آئی سینٹرکے قیام کے لیے انوراگ سر، نیستھ سر اور درشنا میڈم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس این سی او ای  کے تئیں  نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس سینٹر سے مستقبل کے بہت سے چیمپئن ابھریں گے جو ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے۔"

بہترین کارکردگی کا قومی مرکز کوچ بہار کے خواہشمند کھلاڑیوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا، اس کے علاوہ 12 کھیلوں کے مقابلوں  پر مشتمل اعلیٰ درجے کی کوچنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔کوچ بہارکے این سی او ای میں کھلاڑیوں کے لیے باورچی خانہ ، ڈائننگ ہال، ایک تفریحی زون کے ساتھ ساتھ عملے کے لیے رہائشی علاقہ  سمیت 100 بستروں پر مشتمل ہاسٹل بھی ہے ۔ اس میں ایک آؤٹ ڈور ٹریننگ ایریا اور انڈور اسپورٹنگ دونوں سہولیات بھی  موجود ہیں۔

ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے روی کمار دہیا نے کہا کہ یہ این سی او ای  زمینی سطح کے ایتھلیٹ کی ترقی کی سمت  میں ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا "میں ریلوے اور حکومت ہند دونوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ زمینی سطح کے ایتھلیٹ کی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ یہاں سے ابھرنے والے بہت سے ایتھلیٹ ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے۔"

خاتون لینا بورگوہین نے کہا کہ وہ جلد ہی مرکز کا دورہ کرنے کی امید کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا  "شمالی بنگال میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے این سی او ای کھلاڑیوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔میں نے ایس اے آئی کے گوہاٹی مرکز کے ساتھ شروعات کی ، اس لیے میں خوداپنی زندگی میں اہم کردار ادا کرنے والے  ایس اے آئی کی مقروض ہوں ۔ اگر یہ ممکن ہو سکا تو میں واقعتاً کوچ بہار چانا چاہوں گی اورمجھے  این سی او ای میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں سے ملنے کی خواہش ہے۔"

ٹوکیو اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے جدید کھیلوں میں این سی او ای کی اہمیت پر زور دیا۔  من پریت سنگھ نے کہا  "میں کوچ بہار میں اس این سی او ای  کو شروع کرنے کے لیے حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہاں کھیلوں کے 12 شعبے ہوں گے، عالمی معیار کی کوچنگ کی سہولیات، بہترین سازوسامان، بہترین سہولیات وغیرہ ہوں گی۔ یہ جدید کھیلوں میں بہت اہم ہے۔ کھیلو انڈیا اسکیم نے  یونیورسٹیوں میں کھیلوں کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں بھی معاونت کی ہے۔ میں نے بہت سے ایسے نوجوان دیکھے ہیں جو کھیلو انڈیا کی وجہ سے قومی کیمپوں میں ہیں۔ ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں۔"

مقامی لوگوں کی پسندیدہ کھلاڑی  سوپنا برمن نے کہا، "شمالی بنگال میں کھیلوں کے لیے یہ ایک بڑا  خواب   حقیقت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ میں اس کے لیے حکومت، وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل، ہندوستانی ریلوے اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی بے حد شکرگزار ہوں ۔"

اس مرکز کے قیام کے ساتھ، ایس اے آئی کے پاس اب ملک بھر میں کل 24 این سی او ای  ہوں گے۔ این سی او ای  جدید ترین انفراسٹرکچر اور کھیل کی سہولیات، اسپورٹس سائنس سپورٹ، تربیت یافتہ غذائی ماہرین کی تجویز کردہ انفرادی خوراک اور بہترین کوچ، اہل معاون عملہ اور اعلیٰ کارکردگی کے ڈائریکٹروں  کی مجموعی نگرانی کے ذریعہ  ہونہار کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ رض  ۔ ج ا

U-5717



(Release ID: 1827360) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi