وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش وزارت کی طرف سےسکم اور شمال مشرق میں بڑے اقدامات کےاعلان سے بھارتی روایتی ادویات کے شعبے کو تقویت ملی


سکم میں بین الاقوامی یوگ اورنیچروپیتھی کالج قائم کیا جائے گا

سکم میں 30 بستروں والا سووا رگپا اسپتال

ریاست کی ہر گرام پنچایت میں یوگ اور صحت مندی کے مراکز

سیٹلائٹ انسٹی ٹیوٹ پروگرام کے تحت سکم میں آیوروید میڈیکل کالج

Posted On: 21 MAY 2022 7:47PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ریاست سکم میں سووا رِگپا، آیوروید اور نیچروپیتھی سمیت روایتی دواؤوں کو فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیرموصوف سکم میں ہمالیائی  لوگوں کے روایتی اور قدیم طریقہ علاج  سووا رگپا پر قومی ورکشاپ میں شرکت کر رہے تھے ۔

آیوش کے  وزیر نے اعلان کیا کہ سکم میں ایک بین الاقوامی یوگ اور نیچروپیتھی کالج قائم کیا جائے گا جو شمال مشرقی بھارت  میں طبی سیاحت کے شعبے کو فروغ دے گا۔ سووا رگپا کی اہمیت اور لوگوں کے درمیان ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اسے  مزید مقبول بنانے کے  مدنظر  سکم میں 30 بستروں پر مشتمل سووا رگپا اسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ شمال مشرقی خطے میں آیوش اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے، مرکزی وزیر نے سکم میں سیٹلائٹ انسٹی ٹیوٹ پروگرام کے تحت آیوروید میڈیکل کالج کے ساتھ ریاست میں ہر گرام پنچایت کی سطح پر یوگ اور صحت مندی  کے مرکز کے قیام کا اعلان کیا۔ خطے میں آیوش پر مبنی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آیوش کے  مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزارت سووا رِگپا کے لیے ایک ریسرچ کونسل قائم کرنے کے امکان تلاش کر رہی ہے۔

سووا رگپا پر قومی ورکشاپ میں سکم کے گورنر جناب  گنگا پرساد نے بطور مہمان خصوصی ، سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ بطور مہمان ذی وقار؛ آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجی پارا مہندر بھائی کالو بھائی بطور مہمان ذی وقار اور سکم حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر منی کمار شرما نے شرکت کی ۔

دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رگپا (این آئی ایس آر) نے آیوش کی وزارت کے تحت سکم کے گنگٹوک میں نامگیال انسٹی ٹیوٹ آف تبتولوجی (این آئی ٹی) کے تعاون سے کیا تھا۔ ورکشاپ میں ہمالیائی  لوگوں کے  سووا رِگپا طریقہ علاج   کے پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، طلباء اور دیگر فریقوں  نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر نے دیگر سرکردہ شخصیات  کے ساتھ گینگٹاک  کے دیورالی میں واقع این آئی ٹی میں سووا رگپا کالج کی عمارت کا ورچول طریقہ سے افتتاح کیا۔

تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ سکم کی خوبصورت ریاست میں انسانی صحت اور روح کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ہمیں سووا رِگپا کے بھرپور ورثے سے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام روایتی طریقہ علاج  کے ساتھ ساتھ جدید طریقہ علاج  انسانی زندگیوں کو بہتر بنانے اور لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے زبردست پیش کش کر سکتے ہیں۔

شمال مشرق میں آیوش کے رول  کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا،’’ آیوروید اور یوگ نے عالمی سطح پر بھارت  کے قد کافی بلند کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ دیگر بھارتی روایتی طریقہ علاج   سے بھارت  کی اس کامیابی کو مزید تقویت ملے گی۔ ہمارا عظیم ملک – بھارت  - قدیم زمانے سے ہی صحت اور روح دونوں کو شفابخشنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ شمال مشرق بھارت  کے لیے ترقی کا نیا انجن ہے۔ ہماری مالامال  نباتات خطے میں آیوش پر مبنی ترقی کے ازسرنواحیا میں مدد کر سکتی  ہیں۔ ہم شمال مشرقی بھارت  میں آیوش کی زبردست صلاحیت کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ سکم اور تمام شمال مشرق اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے  میں اہم حصہ دار بنیں گے۔‘‘

سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے کہا، ’’ روایتی طریقہ علاج  کے پریکٹیشنر کو جڑی بوٹیوں اور نامیاتی علاج  پر انکے اثرات کے بارے میں کافی علم ہے ۔ سووا رگپا دنیا کا قدیم ترین اور اچھی طرح سے دستاویزی شکل دیاگیا روایتی طریقہ علاج  میں سے ایک ہے۔ ہمالیائی علاقے کے لوگ قدیم زمانے سے اس کا استعمال کر رہے ہیں اور  علاج اور شفایابی میں اس کا رواج  اس خطے کے ساتھ ساتھ سکم میں کافی زیادہ  ہے۔‘‘

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5708)


(Release ID: 1827287) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi