نیتی آیوگ
اے آئی ایم نے سرکردہ 100 طلبا کی ٹیموں کے لیے اٹل کیٹالسٹ آئی ایس بی پروگرام کے ساتھ، اے ٹی ایل ٹنکرپرونور2021 مکمل کیا
Posted On:
20 MAY 2022 6:48PM by PIB Delhi
اے ٹی ایل ٹنکر پرونور ویڈیو ۔ https://www.youtube.com/watch?v=K5MCkFAFQ6s&t=1s
دسمبر 2021 میں، اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے مقتدر انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے ساتھ شراکت داری قائم کی تھی، جس کا مقصد اے ٹی ایل ٹنکر پرونور بوٹ کیمپ سے ابھر کر آنے والے سرکردہ 100 کاروباری خیالات کی نشو و نما کے ہدف کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام ’’اٹل کیٹالسٹ @ آئی ایس بی‘‘ تیار کرنا تھا۔
ٹنکر بوٹ کیمپ اے آئی ایم کے ذریعہ شروع کی گئی اپنی نوعیت کی ایک اولین پہل قدمی تھی جس کا مقصد گرمیوں کی تعطیلات کے دوران طلباء کو صنعت کاری سے وابستہ تعلیم فراہم کرانا تھا۔ اس دوران طلبا نے جدید تکنالوجی ہنرمندیاں، پروڈکٹ کی تیاری، کاروباری ماڈلس، مارکیٹنگ، برانڈنگ، کاروباری مالیہ، ایک آن لائن اسٹور کا قیام اور آخر میں اپنے کاروباری خیال کو کس طرح پیش کیا جائے، یہ تمام چیزیں سیکھیں۔ اے ٹی ایل ٹنکر پرونور میں 9000 سے زائد طلبا نے شرکت کی اور بوٹ کیمپ کے آخر میں ایک مکمل ڈجیٹل کاروباری پروجیکٹ تیار کرنے کے لیے تبدیلی کے 650 سرپرستوں کے علم اور تجربات سے براہِ راست فائدہ حاصل کیا۔ سرکردہ 100 طلبا/ ٹیموں کو، ان کے خیالات کو مزید نکھارنے کی غرض سے آئی ایس بی کے لیے منتخب کیا گیا۔
آئی۔ وینچر @ آئی ایس بی، جو کہ ادارے کے لیے صنعت کاری سے متعلق تمام سرگرمیوں کو تقویت بہم پہنچانے کے علاوہ اسٹارٹ اپس کی نشو و نما کا کام بھی انجام دیتا ہے، اس نے صنعت کار بننے کے طلبا کے سفر کے دوسرے مرحلے کی ترقی، تیاری اور اس پر عمل درآمد کا ذمہ سنبھالا۔ تب سے لے کر، ازحد امید افزا کاروباری خیالات کے حامل 100 طلبا/ ٹیمیں مختلف ماسٹر کلاسوں اور مانٹرنگ سیشنوں سے گزر چکی ہیں جس سے ان کی اور ان کی مصنوعات کی قدرو قیمت میں اضافہ رونما ہوا ہے۔
کم از کم چھ ماسٹر کلاسوں کا اہتمام کیا گیا، ہر ایک ماسٹر کلاس میں کیس اسٹڈی اور حقیقی مثالوں کی مدد سے تعلیم دی گئی۔ پڑھائے گئے مختلف مضامین مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ صنعت کاری سے متعلق ایکو نظام اور طرز فکر
2۔ مدمقابل کا تجزیہ اور مارکیٹ تحقیق
3۔ آئیڈیا ویلی ڈیشن، پروڈکٹ یا آئیڈیا ڈیولپمنٹ
4۔ ڈجیٹل مارکیٹنگ اور برانڈنگ
5۔ مالیہ اور انسانی وسائل
6۔ سرمایہ کار کے لیے کاروباری منصوبہ اور کاروباری منصوبہ پیش کرنے کی تکنیکات
ان ماسٹر کلاسوں نے طلبا کی معلومات میں اضافہ کیا ، لیکن اٹل کیٹالسٹ @ آئی ایس بی میں ان کے سفر کی نمایاں بات کسٹمائزڈ مینٹورنگ تجربہ تھا جسے ہر ایک طالب علم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ 65 سے زائد سرپرست حضرات اس پروگرام کا حصہ تھے، ان میں سے ہر ایک سرپرست آئی ایس بی کا سابق طالب علم تھا۔ان میں سے ہر ایک کا تعلق مختلف پس منظر اور میدان سے تھا اور وہ اپنے ساتھ مختلف صلاحیتیں لے کر آئے۔ اٹل کیٹالسٹ @ آئی ایس بی ٹیم نے ہر ایک کاروباری خیال کی بہتری کے امکانات کا احتیاط کے ساتھ جائزہ لیا اور صحیح سرپرست کی مہارت کے لیے اس کی نقشہ بندی کی۔ اس طرح اس امر کی یقین دہانی کی گئی کہ طلبا کو اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے اور لازمی صنعت کارانہ/کاروباری ہرمندیوں کو پروان چڑھانے کے لیے درکار مناسب رہنمائی حاصل ہو۔ مینٹورنگ سیشنوں کا اہتمام آمنے سامنے کیا گیا ، تاکہ وہ ہر ایک طلبہ/ٹیموں پر ذاتی طور پر توجہ دے سکیں۔
مصنوعات اور کاروباری منصوبوں کو بہتر بنانے کے بعد، ازحد امید افزا کاروباری خیالات کے انتخاب کے مشکل کام کا آغاز ہوا۔ دو ویک اینڈس کے دوران ، دی بگ پچ، نام کا ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ٹیموں نے ایک پینل کے سامنے اپنے کاروباری خیالات پیش کیے۔ دی بگ پچ پروگرام میں آئی۔وینچر @آئی ایس بی، پی کے ایف سری دھر اور سنتھانم، اور پرساد میڈی کونڈا جیسے اسپانسروں نے حصہ لیا۔ پینلسٹ نے کہا کہ 20 کاروباری منصوبوں میں سے 10 کا انتخاب ایک ازحد مشکل کام تھا۔
اسپانسر شپ کی مدد سے، منتخبہ طلبا/ ٹیمیں ایپ یا ویب سائٹ کو بازار میں لانے سے قبل انہیں تیار کرنے کے لیے کام کریں گی۔
دی بگ پچ سے ابھرنے والے 10 ازحد امید افزا کاروباری خیالات مندرجہ ذیل ہیں:
طلبا کے نام
|
ایپلی کیشن
|
اسپانسر
|
یُووتی
|
ایس۔ ویمن، حیض اور بلوغت کے دوران پریشانیوں کا سامنا کرنے والی لڑکیوں اور خواتین کے لیے ایک اینڈروئڈ ایپلی کیشن ہے۔ اس میں ایک ای۔کامرس پلیٹ فارم بھی ہے جسے استعمال کرنا آسان ہے اور اس میں خواتین سے متعلق تمام تر مصنوعات ایک واحد پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔
|
آئی۔ وینچر @آئی ایس بی
|
ابھے کمار داس
|
ڈیزائنرس ڈیسک کو ’سیکھو۔ تخلیق کرو۔ کماؤ‘ کے تصور میں یقین ہے ، اور یہ ایک ڈجیٹل کینوس پر ان فنی نمونوں کو پیش کرکے ایک نئے طریقہ سے ، فراموش کر دیے گئے دیہی آرٹ کو فروغ دیتا ہے۔ این ایف ٹی کے دور میں، یہ این ایف ٹی کی شکل میں آرٹ کو فروخت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، جسے 360 ڈگری ورچووَل آرٹ گیلری میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ، کیونکہ دنیا میٹاورس کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔
|
آئی۔ وینچر @آئی ایس بی
|
ہرشِتا رام رکھیانی اور رادھیکا سنگھ
|
لرنرس میٹ طلبا کا ایک آن لائن کمیونٹی پلیٹ فارم ہے جہاں باہمی مفادات کے حامل طلبا ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور ایک بامعنی رابطہ قائم کرتے ہیں
|
آئی۔ وینچر @آئی ایس بی
|
ونشیکا منچندا
|
میڈ ان انڈیا۔ گین انڈیا، ایک سماجی صنعت کاری کاروباری پروجیکٹ ہے جو کہ ایک ای۔مارکیٹ پلیس فراہم کرتا جہاں ملک کے تمام کونوں سے بی پی ایل صناع حضرات اور کمہاروں کے ذریعہ تیار کردہ مٹی کےبرتنوں کو شہری علاقوں میں متعین کیے گئے صارفین کے گروپ کے لیے دستیاب کرایا جا سکتا ہے۔
|
آئی۔ وینچر @آئی ایس بی
|
رِشبھ اروڑا
|
ایڈوپٹ اے پیرنٹ کا مقصد ضعیف افراد کے لیے محفوظ پناہ گاہوں میں سکونت پذیر ضعیف لوگوں کے لیے ایک نیا کنبہ فراہم کرانا ہے۔ وہ نوجوان جو اپنے والدین کو کھو چکے ہیں، وہ والدین کو گود لے سکتے ہیں۔
|
پی کے ایف سری دھر اینڈ سنتھانم
|
اکشر سنگھ
|
نیو چیک کا مقصد کمپیوٹر ویژن کا استعمال کرکے اور مزید فعال اور ڈاکٹروں کے لیے مناسب ای ایم آر تیار کرکے غلط تشخیص کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔
|
جناب پرساد میڈی کونڈا، آئی ایس بی کے سابق طالب علم
|
شریانش ڈالمیا، اشیش مشرا اور رچِت کمار
|
فٹ فریم ذاتی ضرورتوں کے لحاظ سے تیار کیا گیا ایک یوگا ٹرینر ہے۔ یہ نہ صرف یوگا دکھاکر یوگا کی تعلیم دیتا ہے بلکہ غلطیوں کی تصحیح بھی کرتا ہے۔
|
پی کے ایف سری دھر اور سنتھانم
|
شمبھاوی پرکاش
|
ای لاز ذاتی ضرورتوں کے لحاظ سے تیار کی گئی ایک مکمل ایپلی کیشن ہے
|
پی کے ایف سری دھر اور سنتھانم
|
شری ونش کل شریشٹھ
|
اسمارٹ آئی اوٹی کی حامل ڈیوائس ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جو کہ نگراں کی موجودگی سے قطع نظر گھر کے اندر موجود پودوں کو پانی دینے کے عمل کو کنٹرول کرتی ہے۔
|
پی کے ایف سری دھر اور سنتھانم
|
انش شاریکر
|
یہ پروڈکٹ ویب سائٹ کے لیے درکار ہر ایک عنصر کے لیے مختصر ویڈیو کے ذریعہ کوڈنگ سے متعلق کورس فراہم کرتا ہے۔ اس کے اصل ٹارگیٹ اسکولی طلبا ہیں
|
پی کے ایف سری دھر اور سنتھانم
|
اٹل اختراعی تجربہ گاہوں کے ابھرتے ہوئے طلبا/ٹیموں اور آئی ایس بی سرپرستوں کے لیے خوشی کا ایک اور لمحہ آیا۔ تکنیکی اعتبار سے جدید خیالات ، جن پر وہ طلبا کام کر رہے ہیں، سے ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے، طلبا اور سرپرست حضرات، اے آئی ایم اور آئی۔وینچر@آئی ایس بی کی جانب سے کورس کی تکمیل کی اسناد اور توصیفی اسناد حاصل کرکے ازحد خوش ہوئے، جنہیں افزوں سلامتی، شفافیت اور پتہ لگانے کی اہلیت کے لیے جدید بلاک چین تکنالوجی پر جاری کیا گیا۔
ایک طالب علم نے کہا، ’’انڈین اسکول آف بزنس کے ایک سابق طالب علم کی سرپرستی حاصل کرنے کا تجربہ حقیقتاً بہت شاندار رہا۔ کورس کے دوران، مجھے نہ صرف ڈیزائن مہارت کی بنیادی چیزوں کے بارے میں جاننے کا موقع حاصل ہوا بلکہ میں نے اپنے پروڈکٹ کو بھی بہتر بنایا۔ محض چند مہینوں کی مدت میں اپنے پروڈکٹ کو معیاری بنتا ہوا دیکھنا ایک خاصہ علمی تجربہ رہا۔‘‘
اسی طرح کے جذبات کا اظہار ایک سرپرست کے ذریعہ کیا گیا ، جنہوں نے کہا کہ، ’’آئی۔وینچر@ آئی ایس بی، اٹل اختراعی مشن کے افسران اور نیتی آیوگ، آپ کا شکریہ کہ آپ نے چند بہترین نوجوانوں کو ان کے اسٹارٹ اپ منصوبوں کے لیے سرپرستی فراہم کا موقع دیا۔ یہ دیکھنا ایک ازحد شاندار تجربہ تھا کہ کم عمری کے باوجود اسکولی طلبا نے کاروباری تصورات و خیالات کو کتنی جلدی سمجھ لیا۔ یہ میرے لیے بھی سیکھنے کا ایک بڑا تجربہ تھا۔‘‘
اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر، ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا، ’’ٹنکر پرونور بوٹ کیمپ ہم سب کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب اے آئی ایم نے اتنے بڑے پیمانے پر اے ٹی ایل طلبا کے لیے ایک اولوالعزم صنعت کارانہ سفر کا آغاز کیا، وہ بھی وبائی مرض کے دوران۔ میں ان تمام طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس بوٹ کیمپ میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ تبدیلی کے ان تمام سرپرستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے طلبا کی سرپرستی کے لیے دو مہینوں تک اپنے مصروف اوقات میں سے روزانہ کچھ وقت نکالا۔ میں ٹنکرپرونور کے سرکردہ طلبا کے لیے اٹل کیٹالسٹ @ آئی ایس بی اور آئی ۔وینچر @ آئی ایس بی کے ذریعہ منعقدہ دی بگ پچ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے بھی خوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پروگرام اِن سبھی کے اعتماد اور توانائی میں زبردست اضافہ کا باعث ثابت ہوگا اور اس سے انہیں مستقبل میں مزید اختراعی کاروباری منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘
فیکلٹی کے ڈائرکٹر پروفیسر بھگوان چودھری نے کہا، ’’آئی ایس بی اب ملک میں بہترین صنعت کارانہ ایکو نظام تیار کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ بھارت کی اٹل اختراعی تجربہ گاہوں میں نوجوان صنعت کاروں کی سرپرستی کے لیے اٹل اختراعی مشن کے ساتھ اٹل کیٹالسٹ @آئی ایس بی کی شراکت داری مقصد کی حصولیابی کے لیے اٹھایا گیا ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔‘‘
آئی۔ وینچر @آئی ایس بی کی ڈائرکٹر سومیا نے کہا، ’’آئی۔ وینچر @ آئی ایس بی میں، ہم اپنے اثرات مرتب کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔ ہمیں خوشی ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر ازسر نو یقین ہو گیا ہے کہ ڈجیٹل صنعت کاروں نے اٹل کیٹالسٹ @ آئی ایس بی پروگرام سے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ ہم ان کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں، اور ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کے پروگرام تیار کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔‘‘
اے آئی ایم، نیتی آیوگ اور آئی ۔وینچر @آئی ایس بی کی مشترکہ کوششیں منظرعام پر آنے کے قریب ہیں کیونکہ اس گروپ کے 10 سرکردہ خیالات ترقی کے مرحلے میں ہیں۔ طلبا/ٹیموں کے لیے اگلا سنگ میل ایپ اسٹور پر ایپ کی لانچنگ یا ویب سائٹ کا افتتاح ہوگا۔ گذشتہ موسم سرما کے دوران اے ٹی ایل ٹنکر پرونور میں ایپلی کیشنوں کو بہتر بنانے کی کوششوں سے لے کر ، جاری موسم سرما میں حقیقی طور پر ان مصنوعات کے منظرعام پر آنے تک، ہمارے نوجوان اذہان اور ڈجیٹل صنعت کاران، صنعت کاری سے متعلق اپنے سفر میں یقیناً بہت دور آچکے ہیں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5694
(Release ID: 1827201)
Visitor Counter : 169