وزارت دفاع

سمندر میں منشیات کا پردہ فاش : ڈی آر آئی اور آئی سی جی نے 218 کلو گرام ہیروئن ضبط  کی

Posted On: 20 MAY 2022 8:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔20مئی    ڈی آر آئی کے ذریعہ ایک آپریشن شروع کیا گیا جس کے تحت کئی مہینوں تک مخصوص انداز سے یہ خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد  دو ہندوستانی کشتیاں تمل ناڈو کے ساحل سےگزرتے ہوئے  بحیرہ عرب کے لیے روانہ ہوئیں اور مئی 2022 کے دوسرے/ تیسرے ہفتہ میں بھاری مقدار میں نشیلی ادویات ضبط کی گئیں۔

           اسی مناسبت سے، 7 مئی 2022 کو انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ساتھ ڈی آر آئی  کا ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جس کا کوڈ نام آپریشن ’کھوج بین ‘تھا۔ مذکورہ آپریشن کے تحت، کوسٹ گارڈ کے جہاز سجیت، ڈی آر آئی کے اہلکاروں کے ساتھ، خصوصی اقتصادی زون کے قریب کڑی نگرانی کر رہی تھی۔ غیر معتدل سمندر کے درمیان کئی دنوں کی مسلسل تلاش اور نگرانی کے بعد، دو مشتبہ کشتیاں "پرنس" اور "لٹل جیسس" کو ہندوستان کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں ہندوستانی کشتیوں کو آئی سی جی اور ڈی آر آئی کے افسران نے 18 مئی 2022 کو لکشدیپ جزائر کے ساحل پر روکا ۔ تفتیش کرنے پر مذکورہ کشتیوں میں سوار عملے کے کچھ ارکان نے اعتراف کیا کہ انہیں اونچے سمندر میں بھاری مقدار میں ہیروئن ملی تھی اور انہوں نے دونوں کشتیوں میں چھپائی تھی۔ اس کے پیش نظر، دونوں کشتیوں کو مزید کارروائی کے لیے کوچی لے جایا گیا۔

          کوچی میں کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں دونوں کشتیوں کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں ایک  کلو ہیروئن کے 218 پیکٹ برآمد ہوئے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت ضبطی کی کارروائی فی الحال ڈی آر آئی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اس انکشاف کے بعد مختلف مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

          آپریشن کو ڈی آر آئی اور آئی سی جی کے ذریعہ انتہائی احتیاط سے منصوبہ بندی کی گئی اوراس پر عملدر آمد کیا گیا اور کئی دنوں کے دوران غیر معتدل سمندر میں وسیع پیمانے پر نگرانی کی گئی۔ ضبط کی جانے والی منشیات اعلیٰ معیار کی ہیروئن معلوم ہوتی ہے اور بین الاقوامی غیر قانونی مارکیٹ میں اس کی قیمت کا تخمینہ 1,526 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ماضی قریب میں، آئی سی جی اور ڈی آر آئی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کچھ اہم کارروائیاں کی ہیں۔

          گزشتہ ایک ماہ میں ڈی آر آئی کے ذریعہ نشیلی ادویات کی برآمدگی کا  یہ چوتھا بڑا معاملہ ہے۔ قبل ازیں، ڈی آر آئی نے  مورخہ 20.04.2022 کو کانڈلا بندرگاہ پر جپسم پاؤڈر کی تجارتی درآمدی کھیپ سے 205.6 کلوگرام ہیروئن،  مورخہ 29.04.2022 کو پیپاواو بندرگاہ پر 396 کلو دگرام ھاگہ (ہیروئن سے متصل)، اور مورخہ 10.05.2022 کو  62 کلوگرام آئی جی آئی ، نئی دہلی کے ایئر کارگو کمپلیکس سے  بین الاقوامی غیر قانونی مارکیٹ میں تقریباً2500 کروڑ روپےمالیت کی ہیروئن برآمد کی تھی۔

          اپریل 2021 سے، ڈی آر آئی نے 3,800 کلو گرام سے زیادہ ہیروئن ضبط کی ہے جس کی قیمت بین الاقوامی غیر قانونی مارکیٹ میں تقریباً 26,000 کروڑ روپے روپے ہے۔ ان میں ستمبر 2021 میں موندرا میں 3000 کلوگرام ہیروئن، جولائی 2021 میں نہاوا شیوا پورٹ پر 293 کلوگرام ہیروئن، فروری 2022 میں نئی دہلی کے تغلق آباد میں 34 کلوگرام ہیروئن سمیت ہوائی مسافروں سےہیروئن برآمدگی کی مختلف معاملے شامل ہیں۔  اس کے  علاوہ،  اسی عرصے میں ڈی آر آئی کے ذریعہ بین الاقوامی غیر قانونی مارکیٹ میں تقریباً  3,500 کروڑ روپے کی مالیت کی 350 کلو  گرام سے زیادہ کوکین ضبط کی گئی تھی ، جن میں اپریل 2021 میں توتیکورن بندرگاہ پر ایک کنٹینر سے 303 کلوگرام کوکین کی سب سے بڑی کھیپ بھی شامل تھی۔

          دوسری جانب آئی سی جی نےگزشتہ 3 سالوں میں مختلف کارروائیوں میں تقریباً  6,200 کروڑ روپے کی مالیت کی تقریباً 3 ٹن منشیات منشیات کی  برآمد کی ہیں ، جس سے اب تک کل نشیلی ادویات  کی برآمدگی 12,206 کروڑروپے تک پہنچ گئی ہیں۔ قابل ذکر معاملوں میں سری لنکا کی کشتی شینایا دووا اور روی ہنسی کی گرفتاری بھی شامل ہے، جن میں سے  دونوں کو منشیات اوراے کے -47  اور پستول جیسے  اسلحے کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔نیز  ایرانی کشتی جمعہ، پاکستانی  کشتی الحسینی اور الحج کو پکڑا جانا بھی شامل ہے۔

          بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف آئی سی جی اور ڈی آر آئی کی مشترکہ مہم سمندری راستوں سے ملک میں منشیات کی آمد کو روکنے میں کامیاب رہی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

)ش ح ۔ رض  ۔ ج ا(

U-5695



(Release ID: 1827188) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Marathi , Hindi