سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دویانگ جن اور بزرگ شہریوں میں امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ’سماجک ادھیکاریتا شیور‘

Posted On: 20 MAY 2022 5:52PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے دیماپور کے اپنے دور ہ میں،  وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار، حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’دویانگ جن‘ کو اور ’راشٹریہ ویو شری یوجنا‘ (آر وی وائی) اسکیم کے تحت بزرگ شہریوں کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015EE5.jpg

کیپھیر ضلع میں منعقد ہونے والے تقسیم کے اس کیمپ   کا انتظام معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ کیپھیر کے اشتراک سے کمشنریٹ کیمپس میں کیا۔

دیما پور سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی ڈاکٹر ویرندر کمار نے کہا کہ  عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی میں مرکزی حکومت  ایک شمولیتی معاشرہ تیار کرنے اور ملک کے معذور افراد اور بزر گ شہریوں   کو با اختیار بنانے کے لیے متعدد فلاحی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ ناگا لینڈ میں اپنی وزارت کے ذریعے نافذ کی جا رہی متعدد اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ 8.71 کروڑ روپے کے اسکالرشپ 71 دویانگ جن میں تقسیم کیے گئے ہیں، کل 1752 یو ڈی آئی ڈی کارڈز میں سے 1586 کارڈز بنائے گئے ہیں، انہوں نے  ریاستی حکام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں بقیہ کارڈوں کی تکمیل کے عمل کو تیز کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026O0P.jpg

مرکزی وزیر نے  دویانگ جن کو با اختیار بنانے کے لیے ہنر مندی کی ٹریننگ کے پروگرام شروع کرنے اور انہیں ملک کی مجموعی ترقی کے لیے سماج کے مین اسٹریم میں لانے پر زور دیا۔ دویانگ جن کے لیے  اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات کے بارےمیں معلومات فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ  ’سوگمیہ بھارت ابھیان‘ حکومت کا ایک اور فلیگ شپ پروگرام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ریاست ناگالینڈ کے لیے 8.28  کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے تاکہ  ایکسے سیبل  انڈیا مہم کے تحت 29 قابل رسائی عمارتوں کی تعمیر کی جا سکے۔ مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ  مستفیدین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو شامل کرنے کے لیے کیپھیر کے متعدد مقامات پر تجزیاتی کیمپ منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

کیپھیر میں اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعے منعقد تجزیاتی کیمپوں کے دوران  منتخب کیے گئے 37 دویانگ جن اور بزرگ شہریوں میں وہیل چیئر، سماعت کے آلات، ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، اسمارٹ کین، بریل کٹ جیسے امدادی اور معاون آلات تقسیم کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034KPC.jpg

کیپھیر کے ڈپٹی کمشنر، جناب ٹی وتی ایئر نے دویانگ جن اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ضلع انتظامیہ کے ذریعے کیے جا رہے کام اور اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5588


(Release ID: 1827055) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi