وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان شیلانگ میں نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی کے 27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے

Posted On: 19 MAY 2022 8:19PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم نیز ہنر مندی اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان 21 مئی 2022 کو نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی (این ای ایچ یو)، شیلانگ کے 27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

جناب پردھان تقریب سے خطاب کریں گے اور یونیورسٹی کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ ایک اندازے کے مطابق کل 127 تمغے جیتنے والے - 38 یونیورسٹی گولڈ میڈل جیتنے والے اور مختلف زمروں میں 87 ریکٹر کے گولڈ میڈل جیتنے والے کنووکیشن تقریب میں اپنے اپنے ایوارڈ وصول کریں گے۔

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کے سنگما اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور ایوان سے خطاب کرنے کے علاوہ انعامات، اسناد اور توصیحات دینے میں بھی حصہ لیں گے۔ نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی (این ای ایچ یو) کے وائس چانسلر پروفیسر پی ایس شکلا کنووکیشن تقریب کی صدارت کریں گے اور امیدواروں کو ان کی متعلقہ ڈگریوں میں داخلہ دیں گے۔

کنووکیشن کے دوران مجموعی طور پر 2103 امیدوار جن میں 83 پی ایچ ڈی، 06 ایم فل 540 پوسٹ گریجویٹ اور 1474 گریجویٹ مختلف مضامین میں شامل ہیں ان کی اپنی ڈگریاں ذاتی طور پر حاصل کرنے کی توقع ہے، جبکہ مجموعی طور پر 13855 دیگر افراد کو ان کی غیر حاضری میں متعلقہ ڈگریاں دی جائیں گی۔

*****

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5554)



(Release ID: 1826809) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi