وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے نیو ڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی 7ویں سالانہ میٹنگ کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صدارت کی
Posted On:
19 MAY 2022 8:04PM by PIB Delhi
مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر اور ہندوستان کی گورنر برائے نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے این ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز کی ساتویں سالانہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں برازیل، چین، روس، جنوبی افریقہ کے گورنروں/متبادل گورنروں اور نئے شامل ہونے والے ممبران بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی شرکت کی۔
جاری عالمی وبا کی وجہ سے این ڈی بی کا یہ سالانہ اجلاس جس کی میزبانی اس سال ہندوستان نے کی غیر روایتی طریقے سے منعقد کی گئی۔ اس سال سالانہ میٹنگ کا مرکزی خیال ’’این ڈی بی: آپٹمائزنگ ڈویلپمنٹ امپیکٹ‘‘ تھا جو موجودہ عالمی اقتصادی منظر نامے میں خاص طور پر اہم اور مناسب ہے۔
وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کثیرالجہتی کی اہمیت اور اقتصادی بحالی کے لئے عالمی تعاون کے جذبے پر زور دیا۔ اس سلسلے میں محترمہ سیتا رمن نے تسلیم کیا کہ این ڈی بی نے ابھرتی ہوئی مارکیٹ اکانومی کے لئے ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر کامیابی سے اپنے قدم جمائے ہیں۔۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ہندوستان اس سال آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی زبردست رہی ہے جس کا تخمینہ 8.9 فیصد ہے جو تمام بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ ہندوستان کی مضبوط صلاحیت اور تیزی سے بحالی کی ترجمانی کرتا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان موجودہ اور اگلے مالی سال میں بھی نمو کی شرح مسلسل بلند رکھے گا۔
گزشتہ چھ برسوں میں این ڈی بی کی کامیابیوں اور پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے یہ اجاگر کیا کہ بینک نے اپنے بنیادی اختیارات کے دائرے میں مضبوط نتائج کا مظاہرہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے گفٹ سٹی واقع گجرات میں ہندوستان کے علاقائی دفتر کے قیامکی سمت میں پیش رفت کی بھی ستائش کی۔
وزیر خزانہ نے یہ کہتے ہوئے اپنے بیان کو مثبت انداز میں ختم کیا کہ این ڈی بی آنے والی دہائیوں میں اپنے رکن ممالک کی ترقی کے سفر میں اہم اور بامعنی کردار ادا کرے گا۔
این ڈی بی کی بابت:
این ڈی بی ایک کثیر جہتی ترقیاتی بینک ہے۔ برِکس ممالک (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) کی طرف سے اسے 2014 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے قیام کا مقصد برِکس کے علاوہ دنیا کے دیگر اقتصادی طور پر زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لئے وسائل کو متحرک کرنا ہے۔ اس بینک کو 2015 میں فعال کیا گیا تھا۔ اس کا صدر دفتر شنگھائی واقع چین میں ہے۔ پچھلے سال این ڈی بی نے اپنی رکنیت میں توسیع کرتے ہوئے چار ممالک بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، مصر اور یوروگوئے کو شامل کیا تھا۔ این ڈی بی نے اب تک 7.1 بلین ڈالر کی ہندوستان کے 21 پروجیکٹوں کو منظور کیا ہے۔
****
U.No:5552
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1826805)
Visitor Counter : 201