اقلیتی امور کی وزارتت

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آگرہ، اتر پردیش میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے 41ویں ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح کیا


’’ہنر ہاٹ‘‘ ملک کی صدیوں پرانی فن اور دستکاری کی خوشحال وراثت کی ’’حفاظت، تحفظ، فروغ‘‘ میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے: جناب نقوی

ملک کی تمام ریاستوں کے فن اور ثقافت کو ایک جگہ پر جمع کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ’’ہنر ہاٹ‘‘ اس سلسلے میں قابل ستائش کردار ادا کر رہا ہے: جناب برجیش پاٹھک

’’ہنر ہاٹ‘‘ بھارت کی ثقافت، مذہب، روحانیت، آرٹ، موسیقی اور ادب کے تحفظ اور مضبوطی کے لیے کام کر رہا ہے: پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل

Posted On: 19 MAY 2022 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19/مئی 2022 ۔ ہنر ہاٹ ، جو ’’فن کی تحسین‘‘ اور ’’ اسپلینڈر ٹو اِسکل‘‘ یعنی ہنر مندی کی آب و تاب کی ایک مؤثر مہم ہے کے 41ویں ایڈیشن ، کا باقاعدہ افتتاح مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج اتر پردیش کے آگرہ میں کیا۔

اتر پردیش کے سینئر وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی ’’ہنر ہاٹ‘‘ یعنی ’’کمبھ آف کوشل کبیر ‘‘، جو 18 سے 29 مئی 2022 کو آگرہ کے شلپ گرام، تاج گنج میں منعقد کیا جا رہا ہے ؛کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 800 سے زیادہ کاریگر اس بارہ روزہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب برجیش پاٹھک نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ پورے ملک کے فن اور ثقافت کو ایک ہی چھت کے نیچے دیکھنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ بھارت کی روایتی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور فروغ کے لیے مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔

جناب پاٹھک نے کہا کہ جہاں ایک طرف ملک کے کونے کونے سے دستکاروں اور کاریگروں کی شاندار مصنوعات اس ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں دستیاب ہیں، وہیں دوسری طرف ملک کے ہر خطے کے روایتی لذیذ کھانے بھی دستیاب ہیں۔ ملک کی تمام ریاستوں کے فن اور ثقافت کو ایک جگہ جمع کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ بھارت کی ثقافت، مذہب، روحانیت، آرٹ، موسیقی اور ادب کو محفوظ اور مضبوط کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔

پروفیسر بگھیل نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ لوک فن، لوک ثقافت، لوک زبان، لوک کھانے کو متحرک اور متحد رکھے ہوئے ہے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ بھارت کے فن اور ثقافت کو ظاہر کرنے کا ایک شاندار اور خوشحال پلیٹ فارم ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ ’’پالیسی پیرالائسس کے مرض‘‘ کو ختم کرکے، وزیراعظم جناب نریندر مودی ’گڈ گورننس اور شمولیت پر مبنی مشن کے مشن کا ادارہ‘ بن گئے ہیں۔ جناب مودی نے بحران کو موقع میں بدل کر ملک کو بچایا ہے۔ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے دوران بھی، جناب مودی نے ملک اور اس کے لوگوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے انتھک طریقے سے اور ایمانداری سے کام کیا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘، ’’ووکل فار لوکل‘‘، ’’سودیشی‘‘، ’’خود کفیل بھارت‘‘، ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کا ایک معتبر سنگم ہے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ ملک کے صدیوں پرانے فن اور دستکاری کی ’’حفاظت، تحفظ، فروغ‘‘ میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ذات پات، برادری، علاقہ اور مذہب کی رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے ’’ہنر ہاٹ‘‘نے گزشتہ 6 سالوں میں سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار دست کاروں اور کاریگروں کو روزگار اور خود کےروزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ مستفید ہونے والوں میں 50 فیصد سے زیادہ تمام طبقوں کی خواتین کاریگر ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ نے فن اور ثقافت کی صدیوں پرانی دیسی وراثت کو ایک نئی شان اور پہچان دی ہے، جو معدوم ہونے کے دہانے پر تھی۔ ’’سودیشی‘‘ کے لیے لوگوں کا زبردست جوش و خروش ’’ہنر ہاٹ‘‘ کی زبردست کامیابی کی بنیادی وجہ ہے۔

’’ہنر ہاٹ‘‘ میں مٹی کے برتنوں سے لے کر لکڑی کے کام تک، لکڑی کے کام سے لے کر صندل کی لکڑی کے کام تک، مٹی کے کام سے لے کر شیشے کے کام تک، پیتل کے کام سے لے کر لوہے کے کام تک، ہینڈلوم سے لے کر دستکاری تک اور دیگر مصنوعات دستیاب ہیں۔ ’’میرا گاؤں، میرا دیش‘‘ (فوڈ کورٹ) میں ناظرین ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ’’وشوکرما واٹیکا‘‘، روایتی سرکس، لیزر شوز، معروف اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کے میوزیکل اور شاندار ثقافتی پروگرام، سیلفی پوائنٹس وغیرہ اس ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے اہم مراکز توجہ ہیں۔

آگرہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے ناظرین ہر شام میوزیکل اور ثقافتی پروگراموں سے لطف اندوز ہوں گے۔ مشہور فنکار جیسے شیلیندر سنگھ، پنکج اُدھاس، دلیر مہدی، الطاف راجہ، طلعت عزیز، موہت چوہان، روپ کمار راٹھور اور سونالی راٹھور، بھومی ترویدی، پورنیما شریسٹھا، راجو شریواستو، نظامی بندھو (برادران)، پرتیبھا سنگھ بگھیل، دلباغ سنگھ، نیہا خان ، موہت کھنہ، ریکھا راج، پی گنیش، بیلا سلیکھا، انکیتا پاٹھک، جولی مکھرجی، ادیتی کھانڈیگل، ہیما سردیسائی، بھوپندر سنگھ بھوپی، انیل بھٹ، ہمسیکا ائیر، پریا ملک، دلباغ سنگھ، رتیش مشرا، بھومیکا ملک، آشو بجاج، وویک مشرا، راہل جوشی، سپریا جوشی و دیگر، مختلف میوزیکل، ثقافتی، روایتی تقریبات، رقص کے پروگراموں، مزاحیہ پرفارمنس وغیرہ سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔

اتر پردیش کی کابینہ وزیر محترمہ بے بی رانی موریہ، راجیہ سبھا ایم پی جناب ہردوار دوبے، آگرہ کے میئر جناب نوین جین، آگرہ کینٹ سے ایم ایل اے ڈاکٹر جی ایس دھرمیش، آگرہ شمالی سے ایم ایل اے جناب پرشوتم کھنڈیلوال، باہ کی ایم ایل اے محترمہ رانی پکشالیکا سنگھ، اعتمادپور کے ایم ایل اے ڈاکٹر دھرم پال سنگھ، فتح آباد کے ایم ایل اے جناب چھوٹے لال ورما، فتح پور سیکری کے ایم ایل اے جناب بابولال چودھری، کھیرا گڑھ کے ایم ایل اے جناب بھگوان سنگھ، ایم ایل سی ڈاکٹر آکاش اگروال، بی جے پی کے ضلع صدر جناب گری راج سنگھ کشواہا، مہانگر صدر جناب بھانو مہاجن، یوپی ایس سی/ایس ٹی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر رام بابو ہرت، یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جناب اشفاق سیفی اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5544



(Release ID: 1826752) Visitor Counter : 124


Read this release in: Telugu , English , Hindi