وزارتِ تعلیم

سب کے لئے قابل رسائی، کم خرچ اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں: جناب دھرمیندر پردھان


جناب دھرمیندر پردھان نے نیشنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی فورم اور نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشنل آرکیٹیکچر کے تحت  پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 18 MAY 2022 7:56PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج یہاں نیشنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی فورم (این ای ٹی ایف) اور نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشنل آرکیٹیکچر (این ڈی ای اے آر) کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کی وزارت  کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشنل آرکیٹیکچر (این ڈی ای اے آر) کے لئے این ای ٹی ایف  ایک رہنما ادارہ ہوگا۔ یہ پورے تعلیمی ماحولیاتی نظام کو ولولہ انگیز اور تیز تر بنانے  کی خاطر ایک متحدہ قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تشکیل کے لئے بلیو پرنٹ کے طور پر کام کرے گا۔ این ڈیای اے آر ایک 'اوپن ڈیجیٹل ایکو سسٹم' کا نقطہ نظر اپناتا ہے جہاں اصولوں، معیارات، وضاحتوں، تعمیراتی بلاکس اور رہنما خطوط کے ذریعہ ڈیجیٹل تعلیمی ماحولیاتی نظام کے عناصر کو سامنے لانے کے لئے مختلف اداروں کو فعال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

میٹنگ کے دوران جناب دھرمیندر پردھان نے سب کے لئے قابل رسائی، کم خرچ اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کا ایسا نصاب  تیار کرنے پر زور دیا جسے ٹیکنالوجی کے ذریعے عام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ معروضی جائزے کے لئے بھی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ این ای ٹی ایف اور این ڈی ای اے آر مطلوبہ ادارہ جاتی نگرانی فراہم کریں گے اور نظام میں زیادہ سے زیادہ جوابدہی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ایس ای،اے آئی سی ٹی ای،یو جی سی، این سی ٹی ای، این سی ای آر ٹی  پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ این ڈی ای اے آر اور این ای ٹی ایف کے لائحہ عمل کے مطابق کام کرے گا۔

****

U.No:5515

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1826547) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi