نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر  جمہوریہ نے عوام میں آنکھوں کی صحت کے بارے میں بیداری بڑھانے پر زور دیا


جناب نائیڈو نے دیہی سطح پر روک تھام اور علاج کے ذریعے آنکھوں کی دیکھ بھال کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے نجی اسپتالوں کو دیہی علاقوں میں سٹیلائٹ مرکز قائم کرکے سرکاری کوششوں کو پورا کرنے کی صلاح دی

بچوں کے درمیان الیکٹرونک سازوں سامان کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو کنٹرول کیا جانا چاہئے،جناب نائیڈو کا انتباہ

نائب صدر جمہوریہ نے اننت بجاج ریٹینا انسٹی ٹیوٹ کا ورچوئل ذرائع سے افتتاح کیا

Posted On: 18 MAY 2022 6:51PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج آنکھوں کی صحت کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بیداری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا  اور مختلف شعبوں کی مشہور شخصیتوں اور آئیکون کو شامل کرتے ہوئے مقامی زبانوں میں میڈیا مہم چلانے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا ’’لوگوں کو یہ پیغام  جانا چاہئے کہ نظرکی  خرابی کو روکا جاسکتا ہےاور یہ قابل علاج بھی ہے۔‘‘

آج راج بھون ، اُدھاگا منڈلم سے اننت بجاج ریٹینا انسٹی ٹیوٹ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ملک بھر میں خاص طور سے دیہی علاقوں میں روک تھام اور آنکھوں کی دیکھ بھال و علاج کو طاقتور بنانے کے لئے ایک کثیر رخی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ انسٹی ٹیوٹ جو کہ آنکھ کے پردے سے متعلق بیماریوں کے علاج کا بہترین مرکز ہے۔ ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ (ایل وی پی ای آئی)اور بجاج گروپ کے اشتراک کا نتیجہ ہے۔

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ دیہی ہندوستان میں روکے جاسکنے والے اندھے پن کو کم کرنے کی وسیع گنجائش ہے۔ جناب نائیڈو نے گاؤں میں بنیادی صحت مراکز کو بنیادی آنکھوں کی دیکھ بھال کی سہولتوں سے لیس کرنے پر زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے نجی اسپتالوں سے بھی یہ کہا کہ وہ  دیہی علاقوں میں اپنی سہولتوں والے سٹیلائٹ مراکز قائم کرکے سرکار کی کوششوں کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ تنظیموں کو اس طرح کے اسباب پر اپنے سی ایس آر فنڈ کو اولیت دینی چاہئےاور گاؤں میں آنکھوں کی دیکھ بھال اور جانچ کیمپ کھولنے میں اسپتالوں کی حمایت کرنی چاہئے۔دیہی پس منظر میں کمیونٹی بیداری کو اہم قرار دیتے ہوئے جناب  نائیڈو نے صحت اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے کمیونٹی سطح پر مستقل طورپر بیداری پروگراموں کا انعقاد کرنے پر اصرار کیا۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ جدید طرز زندگی اور کام کی ضرورتوں نے ہمارے اوسط اسکرین وقت میں اضافہ کیا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے الیکٹرونک سازو سامان کے استعمال کو قانونی بنانے کی سخت ضرورت قراردیا، خاص طور سے بچوں کے درمیان ، جو  ٹیکنالوجی کی لت کی وجہ سے خطرے کی زد پر ہوتے ہیں۔انہوں نے آنکھوں کو مناسب آرام دینے اور صحت مند غذا لینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

مختلف مطالعات کا ذکر کرتےہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں آنکھوں کے پردے سے متعلق امراض آنکھوں کی خرابی کا ایک ابھرتا ہوا سبب ہے۔انہوں نے اس قابل ستائش پہل کے لئے ایل وی پی ای آئی  اور بجاج گروپ کی انتظامیہ کے نظریے اور کوششوں کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ نو افتتاح شدہ اننت بجاج ریٹینا انسٹی ٹیوٹ نہ صرف لوگو ں کے لئے  اعلیٰ معیار والی ریٹینا دیکھ بھال تک اپنی رسائی بڑھائے گا، بلکہ آنکھوں کے امراض کے ماہرین  اور آنکھوں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین کی تربیت کے ساتھ ساتھ تحقیقی صلاحیت کو فروغ دے گااور کمیونٹی آنکھوں کی دیکھ بھال سے متعلق پروگراموں کو بڑھاوا دے گا۔

اس موقع پر ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر جی این راؤ ، بجاج الیکٹریکل لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئر مین جناب شیکھر بجاج ، ایل وی پی ای آئی کے  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر پرشانت گرگ، اننت بجاج ریٹینا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر راجہ نارائنن، بیڈمنٹن کھلاڑی جناب پولیلا گوپی چند اور بیڈمنٹن کھلاڑی پولیلا گوپی چند اور دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔

 

 ************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5509)



(Release ID: 1826479) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Tamil