سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنسا-این جی طیارے نے فضا میں انجن ریلائیٹ تجربہ کامیابی کے ساتھ پورا کیا


تصدیق نامے کی سمت میں ایک اہم میل کا پتھر

Posted On: 18 MAY 2022 4:36PM by PIB Delhi

ہنسا-این جی 2 سیٹر فلائنگ ٹرینر طیارہ ، جو سی ایس آئی آر-این اے ایل کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، نے 17مئی 2022ء کو ڈی آر ڈی او کی ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج (اے ٹی آر)سہولت، چلّاکیرے نے اِنفلائٹ انجن ریلائٹ تجربہ کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا ہے۔اُڑان تجربہ ایک پر کیا گیا تھا۔ونگ کمانڈر کے وی پرکاش اور ونگ کمانڈر این ڈی ایس ریڈی ، طیارہ اور سسٹم تجرباتی ادارہ(اے ایس ٹی ای)، ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف)کے تجرباتی پائلٹوں کے ذریعے 60 سے 70 سمندری میل کی رفتار حد کے ساتھ 8000-7000فٹ کی بلندی پر یہ تجربہ کیا گیا۔

وِنڈ ملنگ  پروپیلر اور اسٹارٹر اسسٹڈ اسٹارٹ کے ساتھ طیارے کی اِنفلائٹ انجن ریلائٹ صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔اِن تجرباتی اُڑانوں کے دوران  طیارہ اُڑانے کی خصوصیتوں اور اُڑان معیارات کو حسب توقع پایاگیا۔

 

سی ایس آئی آر-این اے ایل نے ذکر کیا کہ ڈی جی سی اے کے ذریعے طیارے کی تصدیق کی سمت میں اِن-فلائٹ اِنجن ریلائٹ تجربہ سب سے اہم اور اہم میل کا پتھر ہے۔ڈی جی سی اے ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد طیارے کو 16مئی 2022ء کو اے ٹی آر چلّا کیرے کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔اُڑان تجربوں کی نگرانی ہنسا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب ابّانی رِنکو ، سی ایس آئی آر-این اے ایل کی ڈیزائن ٹیم اور اے ایس ٹی ای سے اُڑان تجرباتی ٹیم کےساتھ ساتھ اے ایس ٹی ای  فلائٹ ٹیسٹ کریوونگ کمانڈر سینتھل کمار ،اُڑان تجربے کے ڈائریکٹر ونگ کمانڈر ساحل سرین ، حفاظتی پائلٹ اور چیف ٹیسٹ پائلٹ اور گروپ کیپٹن ایم رنگا چاری نے کی۔

جناب جتندر جے جادھو، ڈائریکٹر ، سی ایس آئی آر-این اے ایل نے سی ایس آئی آر-این اے ایل  ،ڈی جی سی اے، اے ایس ٹی ای-آئی اے ایف اور  اے ڈی ای-ڈی آر ڈی او کی ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ مشترکہ اور اشتراکی کوششوں کے نتیجے میں تجرباتی اُڑانوں کا نصاب مکمل ہوا۔

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5503)


(Release ID: 1826464) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi