بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ پی سی نے ’سوچھتا پکھواڑہ2022‘ منایا


پکھواڑے کے حصے کے طورپر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 17 MAY 2022 6:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17؍مئی2022:

 

             

ہندوستا ن کی اہم ہائیدرو پاور کمپنی این ایچ پی سی نے بھارت سرکار کے ذریعے جاری احکامات کے مطابق اپنے کارپوریٹ دفتر اور ملک بھر میں اپنے تمام علاقائی دفاتر، پروجیکٹوں اور پاور اسٹیشنوں پر ’سوچھتا پکھواڑہ2022‘منایا ۔ اس موقع پر این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ، ڈائریکٹر (تکنیکی)جناب وائی کے چوبے، ڈائریکٹر (مالیات)جناب آر پی گوپال، ڈائریکٹر(منصوبہ جات)جناب بسوجیت بسو،   این ایچ پی سی علاقائی دفاتر ، پروجیکٹوں اور پاور اسٹیشنوں کے سربراہ اور شعبہ جاتی سربراہوں نے آج صبح گیارہ بجے این ایچ پی سی کے تمام ملازمین کو ’سوچھتا شپتھ‘دلائی۔ این     ایچ پی سی کے ملازمین 16 مئی 2022ء سے ‘mygov.in’کے آن لائن پلیج   پلیٹ فارم پر سوچھتا ای-پرتگیا بھی لے رہے ہیں۔

اس پکھواڑے کے دوران این ایچ پی سی نے اپنے تمام مقامات پر صفائی بیداری پروگرام ، شجرکاری ؍پودے لگانا،   اِسکٹ  پیشکش ، صفائی کٹ؍سینٹری پیڈ تقسیم، صفائی بیداری کے لئے خصوصی ریلی، ڈرائنگ ؍پینٹنگ مقابلہ جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

 

                                            ************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5467)


(Release ID: 1826114) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi