بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے ملک میں دریاؤں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریور کروز ٹورزم کو فروغ دینے کی کوشش کی


ممبئی میں شاندار انڈیا انٹرنیشنل کروز کانفرنس کے دوسرے دن 8 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ممبئی میں آزادی کا امرت مہوتسو پر تصاویر کی نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 15 MAY 2022 4:15PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی (ڈونر) کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج ملک میں ریور کروز انڈسٹری کے وسیع امکانات پر زور دیا۔ ممبئی میں پہلی انکریڈیبل انڈیا انٹرنیشنل کروز کانفرنس (آئی آئی سی سی) سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو ‘آؤ، ہندوستان میں سیر کریں’ کی دعوت دی۔ ہمارے دریاؤں کو صاف اور پھر سے جوان بنانے کے لیے جس میں بہت بڑا نمامی گنگے پروجیکٹ شامل ہے، جو دریاؤں پر مبنی سیاحتی سرگرمیوں کو بڑا فروغ دے سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Reddy1J4TR.JPEG

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال بھی کانفرنس کے دوسرے دن موجود تھے اور مختلف مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کو دیکھا۔ مرکزی وزیر جناب سونووال نے وزیر مملکت جناب پد نائک کے ساتھ کل اس کانفرنس کا افتتاح کیا جس کا اہتمام بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، حکومت ہند اور فکی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Reddy2CVPO.JPEG

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ریڈی نے کہا کہ ہم فی الحال ایک جامع ہندوستانی قومی سیاحتی پالیسی کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'کروز ٹورزم یقینی طور پر ایک ترجیحی شعبہ ہوگا، کیونکہ یہ تفریحی اور سفری صنعت کے سب سے زیادہ متحرک اور تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے'۔ جناب ریڈی نے مزید کہا کہ ‘‘امنگوں والے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے تحت جہاز رانی، دریائی سیاحت، جنگل اور جنگلی حیاتیات کی سیاحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کیا جا رہا ہے’’۔

آنے والے مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ریڈی نے کہا کہ جی-20 ممالک میں مختلف مقامات پر تقریباً 150 کانفرنسوں کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اگر ہمیں ضرورت محسوس ہو تو ہم عارضی انفراسٹرکچر تیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم ان پلیٹ فارمز کو اپنے ملک میں سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں’ وزیر موصوف نے کہا کہ  ‘بیچ ٹورزم، لائٹ ہاؤس ٹورزم اور کروز ٹورزم کے ذریعے ساحلی سیاحت کو فروغ دینے سے ماہی گیر برادریوں کو معاش کے دیگر مواقع تلاش کرنے اور ان کی موجودہ آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی’۔

مرکزی وزیر جناب ریڈی نے کہا کہ سودیش درشن اسکیم کے تحت، سیاحت کی وزارت نے ساحلی تھیمیٹک سرکٹس کے تحت مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دس پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جس کی مالیت 648.80 کروڑ روپے ہے۔ حکومت نے ‘‘سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد’’ اسکیم کے تحت بڑی بندرگاہوں پر کروز ٹرمینلز اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف پروجیکٹوں کے لیے 228.61 کروڑ روپے بھی منظور کیے ہیں۔

کانفرنس کے دوسرے دن جناب جی کشن ریڈی نے دو کاروباری سیشنوں میں شرکت کی جن میں ‘ریور کروزنگ کا امکان’ اور‘کروز ٹورزم: کامیابی کی کہانیاں اور منزل کی ترقی’ تھے۔ انہوں نے بین الاقوامی کروز لائنز کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

جی کملا وردھن راؤ، ڈائریکٹر جنرل ٹورزم نے وبائی دور کے بعد ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت سیاحت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی۔

انکریڈیبل انڈیا انٹرنیشنل کروز کانفرنس میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Reddy4247H.JPEG

  1. ممبئی پورٹ اور انگریا سی ایگل لمیٹڈ آنے والے کروزنگ سیزن کے لیے ممبئی میں اپنے کروز جہاز کو ہوم پورٹ کرنے کے لیے۔
  2. ممبئی پورٹ اینڈ واٹر ویز لیزر ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ آنے والے کروزنگ سیزن کے لیے چنئی میں اپنے کروز جہاز کو ہوم پورٹ کرنے کے لیے۔
  3. ممبئی پورٹ اور ٹریننگ شپ رحمان کروز ویسلز کے لیے میری ٹائم ٹریننگ کے شعبے میں ایک موجودہ سروس فراہم کنندہ ہونے کی وجہ سے، یہ انڈین میری ٹائم ویژن 2030 کو امداد فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی بحری جہازوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کرے گا۔
  4. ممبئی پورٹ اور اپولو گروپ یو ایس اے بھارت میں تقریباً 600 سمندری مسافروں کے ساتھ کروز آپریٹر کے لیے ایک موجودہ سروس فراہم کنندہ ہونے کی وجہ سے۔
  5. چنئی پورٹ اور واٹر ویز لیزر ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ آنے والے کروزنگ سیزن کے لیے چنئی میں اپنے کروز جہاز کو ہوم پورٹ کرنے کے لیے۔
  6. ہند-بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ کے تحت وارانسی (یوپی) اور بوگیبیل (ڈبرو گڑھ، آسام) کے درمیان کولکتہ کے راستے دریائے کروز کے لیے آئی ڈبلیو اے آئی اور انتارا لگژری ریور کروز۔
  7. آئی ڈبلیو اے آئی اور ایڈونچر ریزورٹس اور کروز فار ڈیولپمنٹ آف لانگ کروز آن کیرالہ بیک واٹرز (این ڈبلیو-3)۔
  8. ہند-بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ کے تحت آئی ڈبلیو اے آئی اور جے ایم بیکسی دریائے کروز وارانسی اور بوگیبیل کے درمیان کولکتہ کے راستے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Reddy7.JPEGZ17S.jpg

آزادی کا امرت مہوتسو پر نمائش

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Reddy5-1T3GE.JPEG

کانفرنس کے موقع پر مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا پر آزادی کا امرت مہوتسو پر تصاویر کی نمائش کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Reddy56NIL.JPEG

 

کانفرنس کے بارے میں

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Reddy8.JPEGKP6Z.jpg

پہلی انکریڈیبل انڈیا انٹرنیشنل کروز کانفرنس کا اہتمام بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، حکومت ہند اور فکی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ہندوستان کو کروز مرکز کے طور پر ترقی دینے کی حکمت عملی، پالیسی اقدامات اور بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ، دریائی کروز سیاحت کی صلاحیت، وبائی مرض کے بعد کی دنیا میں ٹیکنالوجی کا کردار کچھ اہم مسائل تھے جن پر دو روزہ تقریب میں غور کیا گیا۔

کانفرنس میں نمائندگی کرنے والے ماہرین اور کنسلٹنٹس، مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں، بندرگاہوں، میری ٹائم بورڈز اور ٹورزم بورڈز کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5418)



(Release ID: 1825899) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi