ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

صلاحیت سازی اور کاروبار کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے ساتھ اپنے ایکو سسٹم سے افسران صلاحیت سازی کرنے کے لئے شراکت داری کی

Posted On: 16 MAY 2022 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16؍مئی2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کےاول العزم پروگرام ’مشن کرم یوگی‘ کے عین مطابق جو کہ صلاحیت سازی اور  سرکاری ملازمین کی ذہنیت ، کام کرنے کے طریقے اور ہنرمندی کی جدید کاری کی سمت میں اپنی نوعیت کا پہلا استعمال ہے۔ صلاحیت سازی اور کاروبار کی وزارت نے  حال ہی میں ایم ایس ڈی ای افسرا ن کے لئے صلاحیت سازی پروگرام منعقد کرنے کے لئے انڈین اسکول آف بزنس(آئی ایس بی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

ایم ایس ڈی ای کے تحت ڈویژن میں کل 120افسران (30 فی بیچ)آئی ایس بی حیدرآباد اور موہالی احاطوں میں وسیع انداز میں پانچ روزہ رہائشی تربیت سے گزریں گے۔30 افسران کے پہلے بیچ نے افسران کے لئے منعقد ایک ایوارڈ تقریب کے ساتھ آئی ایس بی موہالی احاطے سے اپنی تربیت مکمل کرلی ہے۔

ایم ایس ڈی ای انتظامی ترقیاتی پروگرام کا مقصد ایم ایس ڈی ای افسران کی صلاحیت سازی کے لئے ایم ایس ڈی ای، صنعتی تربیتی اداروں(آئی ٹی آئی)کے پرنسپل، سیکٹرصلاحیت سازی کونسلوں ،سی ای او ، ریاستی صلاحیت سازی مشن ڈائریکٹروں اوران تعلیمی اداروں کے افسران سمیت  افسران کے ملے جلے بیچ  کی صلاحیت سازی تربیت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ جن سکشن سنستھان(جی ایس ایس)اور قومی صلاحیت سازی ترقیاتی کونسل(این ایس ڈی سی)، ایم ایس ڈی اور آئی ایس بی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر صلاحیت سازی اور کاروبار کی وزارت کے سیکریٹری جناب راجیش اگروال کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

پروگرام کا بنیادی ہدف حکمت عملی پر مبنی ذہنیت وضع کرتے ہوئے قائدانہ صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے، جو کہ ڈیٹا اینالیٹکس اور ڈیجیٹل تبدیلی میں اہلیت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ حکمت عملی پر مبنی قیادت اور انتطامی ترقیاتی پروگراموں کے توسط سے ایم ایس ڈی ای اور آئی ایس بی افسران کو اپنی متعلقہ تنظیموں کے اندر اختراعت کی تہذیب قائم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔بیچوں کو حکمت عملی کے طورسے نئے چیلنجوں کو  تسلیم کرتے ہوئے کراس لرننگ کی حوصلہ افزائی کرنے اور مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آئی ایس بی میں تربیت بھی سی بی سی کےانتظامی ممبر جناب پروین پردیسی  کے ذریعے دی گئی ، جنہوں نے ایک صلاحیت سازی ایکو سسٹم کی تعمیر میں حکمرانی کے رول پر ایک جامع تقریر کی۔

صلاحیت سازی پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صلاحیت سازی اور کاروبار کی وزارت کے سیکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم طاقت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں نتیجہ خیز تعاون کنندہ بننے کے لئے خود کو  تیار کریں۔ ہم ان ترقیاتی پروگراموں کے توسط سے کراس لرننگ کو بڑھاوا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جو بالآخر کاروباری  حکمت عملی کی اہم اکائیوں کی ایک روایتی سمجھ پیدا کرے گا اور ہم ایک نئی نسل کے ہنرمندانہ ورک فورس کی تعمیر کے لئے تیار ہیں، جو ہندوستان کے جدید مستقبل کو   چلاتا ہے۔

عملے اور تربیت کے محکمے(ڈی او پی ٹی)کے تحت  صلاحیت سازی کی تعمیر سے متعلق کمیشن کے ذریعے جاری کردہ مشورے کے مطابق ایم ایس ڈی ای کے لئے 17جنوری 2022ء کے دفتری میمورنڈم کے ذریعے ایک مستقل صلاحیت سازی تعمیری اکائی بنائی گئی تھی جو صلاحیت سازی کمیشن کے ساتھ اشتراک اور  نفاذ کے لئے ذمہ دار ہوگی۔تربیتی ضرورت تجزیہ (ٹی این اے)پر پائیدار اقدار پر مبنی نظریے  پر ایم ایس ڈی اے کے تحت  تمام  ملازمین کے لئے مختلف صلاحیت سازی مداخلتیں انعقاد پذیر ہوں گی۔

ایم ایس ڈی ای میں صلاحیت سازی مشق کے دوران کی گئی اہم پہلوں میں  ہندوستانی صلاحیت سازی ترقیاتی سروس (آئی ایس ڈی ایس) افسران کے لئے تعارفی پروگرام ، ایم ایس ڈی ای کی تمام خاتوں ملازمین کے لئے خود حفاظتی تربیت ، ایم ایس ڈی ای کے 765 افسران کے لئے تناؤ نظم میں پانچ روزہ آرٹ آف لیونگ تربیتی پروگرام  اور ایم ایس ڈی ای ایکو سسٹم کے افسران سمیت 120 افسران کی انتظام اور قیادت میں صلاحیت سازی شامل ہے۔

******

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5422)



(Release ID: 1825832) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil