بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے گینگٹوک میں بھاری صنعتوں کی وزارت کے زیر اہتمام  ہندی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم کے خود کفیل ہندوستان کے خطوط پر لسانی خود انحصاری کی اپیل کی

Posted On: 15 MAY 2022 8:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔15مئی           بھاری صنعتوں کی وزارت کے زیر اہتمام  ہندی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج گنگٹوک میں ہوئی۔ بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے اس میٹنگ کی صدارت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری پانڈے نے وزیر اعظم کے خود کفیل ہندوستان کے خطوط پر لسانی خود انحصاری کی اپیل کی اور کہا کہ ہندی کو تمام علاقائی زبانوں کے مزید احترام کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ اپنے دفتر میں صرف ہندی میں فائلیں قبول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے لیے سکم کے انتخاب کو بھی انتہائی اہم اور علامتی قرار دیا۔ ان کی تجویز کہ کمیٹی برائے پارلیمانی دفتری زبان اور ہندی صلاح کار سمیتی کے اراکین کو مدعو کرنے کی روایت کا آغاز خاص طور پر ہندی کے پندرہ دن کے دوران کیے جانے کا پرتپاک خیر مقدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VALE.jpg

میٹنگ میں راجیہ سبھا ایم پی محترمہ سیما دویدی اور لوک سبھا ایم پی (بلندشہر) جناب بھولا سنگھ بھی موجود تھے۔ بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ارون گوئل، جوائنٹ سکریٹری جناب وجے متل، ڈائرکٹر جناب رجنیش سنگھ اور وکاس ڈوگرہ وزارت کی طرف سےشریک  تھے۔

کمیٹی کے ممبران میں پروفیسر پورن چند ٹنڈن (دہلی یونیورسٹی)، پروفیسر اوکن لیگو (راجیو گاندھی یونیورسٹی، اروناچل پردیش)، ڈاکٹر سنت رام ویش (گروکل کانڈی یونیورسٹی کے ہندی کے ریٹائرڈ پروفیسر) اور ڈاکٹر بندنا پانڈے (گوتم بدھ یونیورسٹی، نوئیڈا) سمیت ہندی کے غیر سرکاری معزز اراکین شامل تھے۔

جناب بھولا سنگھ نے کچھ کمپنیوں کی پریزنٹیشن میں انگریزی الفاظ کے زیادہ استعمال کا مسئلہ اٹھایا۔ پروفیسر ٹنڈن نے مرکز کے پانچ بڑے ہندی اداروں میں ڈائریکٹروں کی اسامیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ اس بارے میں وزیر داخلہ کو خط لکھیں گے۔

ہندی صلاح کار سمیتی مرکزی حکومت کی ہر وزارت میں ہندی میں سرکاری کام کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی ہے ، جس میں ایک سال میں کم از کم دو اجلاس منعقد کرنے کا انتظام ہے۔ 15 مئی کو گینگٹوک میں ہونے والی میٹنگ وزارت کی تشکیل نو کمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5407



(Release ID: 1825670) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Manipuri