سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈاکٹر ویریندر سنگھ سترہ مئی 2022 کو ہنر مندی کے فروغ،معذوروں کی  بازآبادکاری اور تفویض اختیارات کی سی آر سی۔ شیلانگ کی خدمات کا افتتاح کریں گے


سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک اس موقع پر موجود ہوں گی

سی آر سی ۔ شیلانگ بیداری پیدا کرنے / وسائل کے فروغ ، آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کرنے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وزارت، حکومت ہند کی اسکیموں پر عملدرآمد میں بھی مدد کرے گا

Posted On: 15 MAY 2022 8:46PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویندر کمار ہنر مندی کے فروغ، معذور افراد کی بازآبادکاری اور تفویض اختیارات کے لئے کمپوزٹ ریجنل سنٹر(سی آر سی) کی خدمات کا افتتاح شیلانگ، میگھالیہ میں سترہ مئی 2022 کو کریں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک حکومت میگھالیہ کے سماجی بہبود کے وزیر جناب کرمن شِلا، میگھالیہ کے رکن پارلیمنٹ جناب ونسینٹ ایچ پالا، کھاسی ہلز ڈسٹرکٹ کی ایم ایل اے محترمہ مزل امپرین لنگدوہ کے ہمراہ اس موقع پر موجود ہوں گے۔

محترمہ انجلی بھاورا (آئی اے ایس)، سکریٹری ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اینڈ ای، جی او آئی، محترمہ ایس بی مارک (ایم سی ایس) کمشنر برائے معذور افراد، حکومت میگھالیہ ، جناب سمپت کمار، آئی اے ایس ، پرنسپل سکریٹری، محکمہ سماجی بہبود ، حکومت میگھالیہ، جناب نچیکتا راوت، ڈائرکٹر این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی، ڈاکٹر روشن بجلی، ڈائرکٹر اور نوڈل آفیسر سی آر سی (کوذی کوڈ اور شیلانگ) اور دیگر اعلیٰ افسران اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

سی آر سی حکومت میگھالیہ کی دی گئی تقریبا دس ایکڑ زمین پر مون فورٹ بلڈنگ، دھان کھیتی، شیلانگ میں واقع ہے اور مختلف معذوری والے افراد کے تفویض اختیارات کے قومی ادارے کے انتظامی کنٹرول کے تحت  ہے اور یہ ادارہ حکومت کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وزارت کے تحت معذور افراد کے تفویض اختیارات محکمہ ہے۔ اس کا مقصد میگھالیہ میں معذورافراد کے لئے مطلوبہ وسائل اور خدمات پر کام کرنا ہے۔

حکومت ہند نے ہندوستان کے مختلف حصوں میں سی آر سی قائم کئے ہیں، خاص طور سے شمال مشرقی ریاستوں میں۔سی آر سی شیلانگ اسی طرح کا بیسواں ادارہ ہے اور 19 جولائی 2021 سے یہاں کام شروع ہوگیا ہے۔

سی آر سی شیلانگ میں معذور افراد کے لئے خصوصی تعلیم، فزیوتھیرپی ، پیشہ ورانہ بازآبادکاری، کلنکل سائیکولوجی، موبلٹی ٹریننگ ، بولنے اور سننے کی خدمات وغیرہ خدمات فراہم کی جاتی ہے۔

سی آر سی شیلانگ میں معذور افراد کو اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت متعلقہ آلات بھی فراہم کرائے جاتے ہیں ۔ اس کے لئے اے ڈی آئی پی جانچ اور تقسیم کیمپ لگائے جاتے ہیں۔

کلنک کی خدمات کی فراہم کے علاوہ یہ ادارہ بیداری پیدا کرنے، وسائل کی فراہمی، آؤٹ ریچ پروگراموں کے انعقاد اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی اسکیموں پر عملدرآمد کے کام بھی کرتا ہے۔

U.No:5405

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1825669) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Manipuri