مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ہند-جاپان آئی سی ٹی جامع تعاون کے فریم ورک کے تحت 7ویں جاپان-ہند آئی سی ٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 13 MAY 2022 6:34PM by PIB Delhi

7ویں جاپان-ہند آئی سی ٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ 13 مئی 2022 کو ورچوئل پلیٹ فارم پر منعقد ہوئی۔ محکمہ مواصلات کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب وی ایل کانتا راؤ اور جاپان کے نائب وزیر برائے پالیسی کوآرڈی نیشن (بین الاقوامی امور)، ہز ایکسی لینسی جناب ساساکی یوجی نے اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ میٹنگ میں دونوں حکومتوں کے سینئر نمائندے اور صنعت، آر اینڈ ڈی اور تعلیمی شعبے کے دیگر غیر سرکاری متعلقین  بھی شریک ہوئے۔

مارچ 2022 میں منعقد ہونے والی ہند جاپان سمٹ میٹنگ کو یاد کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے  ڈیجیٹل منتقلی کے لیے مشترکہ طور پر پروجیکٹوں کو آگے بڑھا کر ڈیجیٹل معیشت میں اضافہ کرنے،  ہندوستانی آئی ٹی پیشہ وروں کو جاپان اور جاپانی کمپنیوں میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد، اور آئی او ٹی، اے آئی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں ہو چکی شراکت داری کے ذریعے، ہند-جاپان ڈیجیٹل پارٹنرشپ کے تحت بڑھتے ہوئے تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی بات چیت میں 5 جی، اوپن آر اے این، ٹیلی کام نیٹ ورک سیکورٹی، آبدوز کے کیبل کا نظام، اور کوانٹم کمیونی کیشن جیسے متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ہندوستان اور جاپان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں اور  اس نے اب ’’خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی پارٹنرشپ‘‘ کی شکل اختیار کر لی ہے۔  رواں سال 2022 ہند-جاپان سفارتی تعلقات کے قیام کا 70واں سال ہے اور ہندوستان  امرت کال میں بھی داخل ہو رہا ہے، جو کہ  25 سال بعد ہندوستان کے 100 سال مکمل  ہونے کی مدت ہے۔ آئی سی ٹی ترقی کا کلیدی محرک ہونے کے سبب دونوں ممالک کو موجودہ اور آئندہ دنیا کے لیے ایک مضبوط بنیاد تعمیر  کا زبردست موقع اور تعاون فراہم کرتا  ہے۔

ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں حالیہ پیش رفتوں  کو نمایاں کرتے ہوئے، ایڈیشنل سکریٹری (ٹیلی کام) نے کہا کہ  انڈیا 4 جی ایل ٹی ای ٹیلی کام اسٹیک  کی جانچ سی ڈیٹ ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز – تیجس نیٹ ورک کنسورٹیم کے ذریعے کی جا چکی ہے اور اب یہ ہندوستان میں شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔  ہندوستان کے 8 تحقیقی اداروں میں 35 ملین امریکی ڈالر کی تخمینی لاگت سے 5 جی فیڈریٹڈ ٹیسٹ بیڈ قائم کیے گئے ہیں۔

7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے شرکاء میں ہندوستان اور جاپان کے سرکاری عہدیدار، صنعت اور تعلیمی شعبہ کے متعلقین شامل تھے۔  میٹنگ میں اوپن آر اے این، بھاری ایم آئی ایم او، کوانٹم کمیونی کیشنز، کنیکٹڈ کارز، 5 جی کے استعمال کے معاملے اور 6 جی انوویشن کے بہترین طور طریقے اور تجربے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے میمورنڈم (ایم او سی) کے فریم ورک کے تحت ان شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5350

 



(Release ID: 1825247) Visitor Counter : 145


Read this release in: Marathi , English , Hindi