نیتی آیوگ

’اٹل انوویشن مشن کے اے آئی ایم – آئی سی ڈی کے 2.0 کے فاتحین نے نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن (این جی ڈبلیو اے) گلوبل ملٹی ہب فائنل میں بڑی کامیابی حاصل کی‘

Posted On: 13 MAY 2022 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/مئی 2022 ۔ کل نیتی آیوگ کے احاطے میں، ’نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن (این جی ڈبلیو اے) گلوبل ملٹی ہب پری ایونٹ‘ کا انعقاد کیا گیا، اس کے بعد ورچوئل این جی ڈبلیو اے گلوبل ملٹی ہب فائنل کا انعقاد ہوا۔

فائنل میں حصہ لینے والی بھارتی طلباء کی پانچ ٹیموں میں سے دو ٹیموں نے درج ذیل ایوارڈز جیتے:

  1. آئی ڈبلیو اے ورلڈ واٹر کانگریس اسکالرشپ- ٹیم ہائیڈرو گراویٹریسیٹی
  2. ایک ہزار یورو کا ایکسلریشن اسکالرشپ ایوارڈ - ٹیم بارکو (بی اے آر سی او)

اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ، بھارت کی طرف سے چیلنج پارٹنر تھا۔ یہ تقریب بیک وقت 5 ممالک میکسیکو، بھارت، جنوبی کوریا، کینیا اور ڈنمارک میں ہوئی۔ این جی ڈبلیو اے فائنل کے لیے طلباء کا انتخاب کرنے کے لیے، اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ نے ​​انوویشن سینٹر ڈنمارک (آئی سی ڈی کے)، سفارت خانہ ڈنمارک اور ڈنمارک ٹیکنیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو) کے ساتھ شراکت داری میں اے آئی ایم – آئی سی ڈی کے 2.0 واٹر انوویشن چیلنج شروع کیا تھا۔ یہ تقریب عظیم تر بھارت –ڈنمارک دو فریقی گرین اسٹریٹیجک شراکت داری کا حصہ ہے۔

پانی کے شعبے میں اختراعات کو بڑھانے کی کوششوں کو دوگنا کرتے ہوئے، اے آئی ایم – آئی سی ڈی کے 2.0 واٹر انوویشن چیلنج کو اے آئی ایم، نیتی آیوگ اور انوویشن سنٹر ڈنمارک (آئی سی ڈی کے) کی سالہا سال پرانی شراکت داری کے تحت ڈنمارک کے سفارت خانہ کے زیراہتمام شروع کیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد کارپوریٹ اور عوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مجوزہ چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے اختراعاتی اور اگلی نسل کے حل کی نشاندہی کرنا ہے۔ یہ پہل ملک بھر کی معروف یونیورسٹیوں اور اختراعاتی مراکز کے نوجوان ہنرمندوں کو اپنی صلاحیتوں کو استوار کرنے اور اپنے تکنیکی مضامین اور اختراعاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مصروف عمل کرے گی، تاکہ پانی سے متعلق چیلنجوں کے انتظام و انصرام کے لیے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعاتی حل پیش کیے جا سکیں۔

چیلنجز کے فاتحین انٹرنیشنل واٹر کانگریس 2022 میں بھارت کی نمائندگی بھی کریں گے۔ بھارت میں ڈنمارک کا سفارت خانہ، اور ڈنمارک ٹیکنیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو) بھارتی شرکاء کو گلوبل نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن (این جی ڈبلیو اے) پروگرام کے لیے تیار کرے گی، جس کی میزبانی ڈی ٹی یو کے ذریعے کی جائے گی۔ چیلنجز کے فاتحین نے گلوبل نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن پروگرام میں بھارتی شرکاء کے طور پر چیلنجز میں حصہ لیا اور معروف یونیورسٹیوں اور اختراعاتی مراکز کے نوجوان ہنرمندوں کو اس میں شامل کیا گیا۔

تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، بھارت میں ڈنمارک کے نائب سفیر، جناب مارٹن اسٹرینڈگارڈ نے کہا کہ ڈنمارک کے سفارت خانے میں اے آئی ایم اور آئی سی ڈی کے کے مابین تعاون ڈنمارک اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ہماری گرین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا استعمال آج کے کچھ اہم ترین معاملات کو حل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، جیسے بھارت میں آبی وسائل تک رسائی۔ مجھے اس بات کی بھی بہت خوشی ہے کہ یہ رشتہ ہمیں بھارت کے نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ دنیا کے کچھ اہم ترین مسائل کو حل کرنے میں آپ کی مشغولیت، دنیا کو ایک بہتر اور زیادہ پائیدار جگہ بنانے کے لیے آپ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ تقریب بھارت کے مسائل پر مرکوز ہو سکتی ہے، لیکن اگر ہم اس بڑے اور متنوع ملک میں ماحولیاتی مسائل کو حل کر سکیں، تو ہم انہیں ہر جگہ حل کرسکتے ہیں۔

اویناش مشرا، مشیر (آبی وسائل اور زمینی وسائل)، نیتی آیوگ نے کہا ’’جیسا کہ ہم سب اتفاق کرسکتے ہیں کہ پانی کے شعبے سے متعلق چیلنجز بہت سے دوسرے شعبوں سے متعلق چیلنجوں میں تبدیل ہورہے ہیں۔ آگے چل کر، یہ چیلنجز تیزی سے شہر کاری، آبادی میں اضافے، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔ اٹل انوویشن مشن - انوویشن سینٹر ڈنمارک (اے آئی ایم – آئی سی ڈی کے) واٹر انوویشن چیلنج اس تناظر میں برمحل ہو جاتا ہے۔‘‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر چنتن ویشنو، مشن ڈائریکٹر، اٹل انوویشن مشن نے کہا کہ اے آئی ایم – آئی سی ڈی کے واٹر انوویشن چیلنج بھارت اور ڈنمارک کے درمیان ایک اہم پہل ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان کاروباری افراد اپنے خیالات کو بین الاقوامی فورم پر اس طرح پیش کرتے ہیں، ایک ایسے موضوع پر جو بنیادی طور پر ہماری زندگی کا حصہ ہے، یعنی پانی۔ پانی کے شعبے میں اختراعات کرنا کوئی عیش و عشرت کا سامان نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے، اور مجھے خوشی ہے کہ ان نوجوان طلباء نے یہ ذمہ داری اٹھائی ہے۔

 

ایڈیٹر کے لئے نوٹ:

اٹل انوویشن مشن

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) ہمارے ملک کے طول و عرض میں اختراعاتی اور کاروباری کلچر کو تخلیق اور فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کا اہم اقدام ہے۔ اے آئی ایم کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں میں جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے نئے پروگرام اور پالیسیاں تیار کرنا، مختلف حصص داروں کے لیے پلیٹ فارم اور تعاون کے مواقع فراہم کرنا، اور ملک میں جدت طرازی اور کاروباری ماحول کی نگرانی کے لیے ایک امبریلا اسٹرکچر تیار کرنا ہے۔

 

مزید معلومات کے لئے دیکھیں: https://aim.gov.in/

انوویشن سینٹر ڈنمارک (آئی سی ڈی کے)

بھارت میں انوویشن سینٹر ڈنمارک (آئی سی ڈی کے) ڈنمارک کی وزارت خارجہ، تجارتی کونسل اور ڈنمارک کی سائنس، اختراع اور اعلیٰ تعلیم کی وزارت کے درمیان شراکت داری ہے۔ انوویشن سینٹرز کے لیے کلین ٹیک، آئی سی ٹی اور لائف سائنسز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 

آئی سی ڈی کے سٹارٹ اپس کے لیے متعدد خدمات پیش کرتا ہے، جس میں بشمول پارٹنر کی تلاش، مارکیٹ ریسرچ اور نیٹ ورک کے مواقع شامل ہیں۔

 

مزید معلومات کے لئے دیکھیں: https://icdk.dk/about-us

دی انٹرنیشنل واٹر ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو اے)

انٹرنیشنل واٹر ایسوسی ایشن ایک کھلا ہوا، تاہم ترتیب دیا ہوا پلیٹ فارم ہے جس میں اختراع کار اور نئی ٹیکنالوجی اور طریقوں کو اپنانے والے دونوں تخلیقی مزاحمت پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ پھیلاؤ، بینچ مارکنگ اور ثبوت کی جگہ ہے۔ آئی ڈبلیو اے کے ممبران دنیا بھر میں 140 ممالک میں موجود ہیں، جو واٹر وائز ورلڈ کے لیے کام کرنے والے واٹر پروفیشنلز کا سب سے بڑا بین الاقوامی نیٹ ورک تشکیل دیتے ہیں۔

 

مزید معلومات کے لئے دیکھیں: https://iwa-network.org/about-us/

ڈی ٹی یو اسکائی لیب

ڈی ٹی یو اسکائی لیب ڈی ٹی یو (ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک) کی جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کے لیے لیونگ لیب ہے۔ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنس کو ایک پرجوش اور کھلی کمیونٹی کے ساتھ جوڑتے ہیں، جہاں طلباء، محققین اور کارپوریٹ پارٹنرز علم کا تبادلہ کرنے اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں کے لیے بصیرت افروز حل تلاش کرنے کے لیے ملتے ہیں۔

ڈی ٹی او اسکائی لیب لنگ بی میں واقع ڈی ٹی یو کے مرکزی کیمپس میں واقع ہے اور یہ 5500 مربع میٹر پر محیط مرکز میں قائم ہے،  جو لیبز، ورکشاپس، آڈیٹوریم، کھلی جگہوں اور پروجیکٹ رومز سے آراستہ ہے۔

 

مزید معلومات کے لئے دیکھیں: https://www.skylab.dtu.dk/about/about-dtu-skylab

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5339



(Release ID: 1825200) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi