ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی نئی دہلی میں جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات۔ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ علاقے میں اُجھ کثیر مقصدی پروجیکٹ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
Posted On:
13 MAY 2022 5:02PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی درخواست پر جل شکتی کی وزارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں جموں و کشمیر کے کٹھوعہ علاقے میں اُجھ کثیر مقصدی (قومی) پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ میٹنگ میں جل شکتی کی وزرت کے مرکزی سکریٹری اور دوسرے بھی شریک رہے۔
گزشتہ چند برسوں میں ایک سے زیادہ ملاقاتوں کے بعد سنٹرل واٹر کمیشن نے تیکنیکی اور اقتصادی اعتبار سے پروجیکٹ کا مفصّل جائزہ لیا اور نظر ثانی شدہ تجویز کو جنوری 2022 میں تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی 148 ویں میٹنگ میں 11,907.77 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے قبول کیا گیا تھا۔ تقریباً چھ برسوں میں منصوبے کی تکمیل متوقع ہے۔ ایک بار کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ دریائے اُجھ (دریائے راوی کی ایک معاون ندی) کے تقریباً 781 ملین مکعب میٹر پانی کا ذخیرہ کرے گا۔
پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد سندھ آبی معاہدے کے تحت ہندستان کو دئیے جانے والے مشرقی دریاؤں کے پانی کا استعمال اس بہاؤ کو بروئے کار لا کر بڑھایا جائے گا جو اس وقت سرحد پار سے پاکستان تک جاتا ہے۔
اس سے قبل 2020 میں جموں میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ متبادل نہری نظام یا کمانڈ سسٹم کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور اس کے مطابق ڈی پی آر میں ترمیم کی جائے گی تاکہ اضافی پانی جسے کٹھوعہ ضلع کے کچھ حصوں میں استعمال نہیں کیا گیا وہ غیر دانستہ طور پر پاکستان میں نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ پور-کنڈی منصوبہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ جب اُجھ کثیر مقصدی پروجیکٹ بھی فعال ہو جائے گا تو ضلع کٹھوعہ کی پوری کنڈی پٹی اور ضلع سامبا کے ملحقہ حصے اضافی آبپاشی اور بجلی کے ساتھ مکمل طور پر سیراب ہوجائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اُجھ-کثیر مقصدی پروجیکٹ کئی دہائیوں سے رُکا پڑا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی مداخلت کے بعد اسے بحال کیا گیا۔ تب سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے مسلسل اس کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ ان کے حکم پر 2014 سے اب تک کئی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کئے گئے تاکہ معمولی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب شیخاوت کے ساتھ ادھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈا لوک سبھا حلقے میں ہر گھر نل سے جل کو جھنڈی بھی دکھائی۔ میٹنگ کے دوران یہ خواہش ظاہر کی گئی کہ ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کرتے ہوئے عوام کو 100 فی صد پائپ کے پانی کے کنکشن کے لئے جل جیون مشن کو یکسوئی کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔
****
U.No:5342
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1825192)
Visitor Counter : 138