بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

توانگ میں ریشم  کی صنعت  کے احیاء اور مقامی معیشت کو فروغ دینے کے لئے تاریخی کھادی ایری ریشم تربیت اور پیداواری  مرکز کا قیام

Posted On: 12 MAY 2022 4:01PM by PIB Delhi

کھادی اورگاؤں کی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) نے اروناچل پردیش میں ریشم کی صنعت کے احیاء کے لئے  اور پائیدار مقامی روزگار پیدا کرنے کے لئے ایک بار پھر سے  تاریخی قدم اٹھایا ہے۔کے وی آئی سی نے  ایک اور‘‘ کھادی ایری ریشم تربیت اور پیداوار ی مرکز’’ چین اور بھوٹان کے بارڈر پر  واقع اروناچل پردیش کے توانگ میں  قائم کیا ہے۔ تقریبا ََ 14000 فٹ کی  بلندی  پر  برف سے ڈھکی ہمالیہ کی چوٹیوں میں   آباد ریشم تربیت اور پیداواری مرکز  کا افتتاح  کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونے کمارسکسینہ کے ذریعہ کیا گیا۔مرکز، بدھشت ثقافتی تحفظ سوسائٹی  ،بومدیلاجس نے ریشم کے مرکز کے لئے عمارت مہیا کرائی ہے ،  کی امداد سے قائم کیا گیا ہے۔ کےوی آئی سی دوسری  طرف  مطلوبہ انفراسٹرکچر  جیسے کہ ہینڈ لوم،  چرخا،   ریشم ریلنگ  مشینیں   اورریپنگ  ڈرمس وغیرہ   مہیا کرایا ہے۔ یہ مرکزتوانگ  اور مغربی  کامنگ  اضلاع کی 20 خواتین دستکاروں کو براہ راست روزگار مہیا کرارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PAYQ.jpg

اروناچل پردیش میں کھادی ریشم مرکز کا قیام آتم بربھر بھارت کے تحت  ہندوستان کے سب سے زیادہ دوردرا زکےعلاقوںمیں  پائیدار ترقی کی تخلیق  اور مقامی لوگوں کے لئے ذریعہ معاش پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے وژن سے متاثر ہے۔ یہ دوسال کی مدت سے کم میں  اروناچل پردیش میں کے وی آئی سی کے ذریعہ قائم کردہ  دوسرا  ریشم کی تربیت اور پیداوار ی مرکز ہے۔اس سے پہلے کے وی آئی سی نے 17ستمبر  2020 کو اروناچل پردیش کے  چلیوگاؤں میں ایری ریشم تربیت اور  پیداواری مرکز  کا افتتاح کیا تھا۔ دسمبر 2020 میں کے وی آئی سی نےتوانگ میں ہزارسالہ پرانا ورثہ  مونپا   ہاتھ سے بنی کاغذ کی صنعت  کا احیا ء کیا تھاجس کی وزیراعظم نے اپنے پروگرام ‘‘من کی بات ’’میں تعریف کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023NXL.jpg

کے وی آئی سی کےچیئر مین نے کہا:‘‘ کھادی ایری  ریشم تربیت اور پیداواری مرکز کا مقصد  پورے شمال مشرق میں  ریشم کی صنعت کا احیا ہے  ، جو گزشتہ چند دہائیوںمیں تقریباََتباہ کردی گئی تھی۔توانگ میں یہ سہولت   پورے خطے میں   اسپننگ اور بنائی کی سرگرمیوں کے لئے   ایک زبردست فروغ  ہوگا۔دستکاروں کی تربیت  اور ایری ریشم   کی پیداوار کی حمایت    جو شمال مشرقی ریاستوں  کے لئے  گھریلو ہے ،  خطے میں  مقامی روزگار اور پائیدار ترقی   پیدا کرے گی۔این آئی ایف ٹی  کے  نوجوان ڈیزائنرس اور پیشہ ور افراد   بھی کھادی دستکاروں کو  اس مرکز میں   تربیت دیں گے۔جس کامقصد  نئے ڈیزائنوں کا تعارف کرانا   اور رجحان کے مطابق  لباس کو ترقی دینا  ، جو قبائلی نوجوانوں کے جدید ذوق  کے مطابق ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZZA7.jpg

صدیوں سے ریشم شمال مشرق میں لوگوں کی زندگی کا لازمی حصہ رہا ہے۔ لیکن  ان بازاروںمیں   کم قیمت  والے  ریشم    کی زیادتی نے  شمال مشرق کے ریشم کی صنعت کو  تباہ کردیا ہے۔اس ڈیولپمنٹ کی اہمیت اس لئے بڑھ جاتی ہے کہ  اروناچل پردیش  میں قبائلی آبادی  ،  مرداور خواتین  روایتی طور پر ایری ریشم  اور کھادی کے سوتی کپڑے پہنتے ہیں، جو ان کی مساوی قبائلی معاشرے   میں بہت  اہم ہے۔

کے وی آئی سی کا  یہ بھی مقصدہے کہ توانگ کا دورہ کرنے والے  سیاحوں  کے ساتھ  مرکز کوجوڑے  اور اس طرح   مقامی دستکاروں  کو  ان  کی مصنوعات کے لئے ایک یقینی بازار مہیا کرے ۔پیداوار  ی کا مرکز  بازار کی  مانگ  کو پورا کرنے  کے لئے  لیس  ہوگا۔

*************

ش ح۔ا ک۔رم

(13-05-2022)

U-5321


(Release ID: 1825027) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Manipuri