مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کمیونیکیشن  انجینئرنگ سینٹرنے ایم 2ایم /آئی اوٹی  کے لئے سائبرسکیورٹی کے بارے میں ایک بین الاقوامی  ویبنار کاانعقاد کیا

Posted On: 12 MAY 2022 5:32PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی اوٹی ) کی ایک تکنیکی شاخ ، ٹیلی مواصلات کے انجینئرنگ  سے متعلق مرکز (ٹی ای سی ) نے پروجیکٹ انڈیکو اور ایس ای ایس ای آئی سمیت  بھارت کے لئے یوروپی یونین کے وفد کے ساتھ 12مئی 2022کو ایم 2ایم /آئی اوٹی کے لئے سائبر سکیورٹی کے بارے میں ایک سیمنار کاانعقاد کیا۔ حکومت ہند کے ڈجیٹل کمیونیکیشن کمیشن (ڈی سی سی ) کے رکن جناب نظام الحق نے یوروپی کمیشن کے ڈی جی ۔ سی او این این ای سی ٹی کے صلاح کار، سینٹر ڈی ڈی جی اورٹی ای سی کے سربراہ جناب  آرآرمتّار، اورٹی ای سی (آئی اوٹی ) ڈی ڈی جی جناب سشیل کمار کے ساتھ اس ویبنار کاافتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DOUL.jpg

بھارت  اوریوروپ کے ماہرین نے اس ویبنار میں  پریزنٹیشن  پیش کیا۔ یوروپی کمیشن (ای سی ) ، ڈجیٹل کلچرمیڈیا اینڈ اسپورٹ ( ڈی سی ایم ایس ) کے لئے برطانیہ کے محکمے ، سایئبرسکیورٹی سے متعلق یوروپی یونین کی ایجنسی (ای این آئی ایس اے ) ، ای ٹی ایس آئی ، ٹی ایس ڈی ایس آئی ، انڈین فیوچرفاؤنڈیشن ، آئیڈیمیا ، ڈی ای کے آراے اورگلوبل سرٹیفکیشن فورم (جی سی ایف ) کے ممتاز اورسرکردہ مقررین نے آئی اوٹی سکیورٹی –متوقع  پالیسی پروسپیکٹیو ، قانون سازی اورمعیارات اورایم 2ام /آئی اوٹی کی جانچ اورتصدیق ۔ عالمی ، علاقائی اورمقامی  فریم ورک کے بارے میں اپنے خیالات اورمعلومات پیش کیں ۔ اس ویبنار کا انعقاد دو سیشن میں کیاگیاتھا۔ جن کی صدارت (آئی اوٹی ) ڈی ڈی جی اور (ایم ٹی سی ٹی ای ) ڈی ڈی جی  نے کی تھی ۔

یہ ویبنار، حکومت ہند کی سائبر سکیورٹی سے متعلق  بنیادی ڈھانچہ کے قیام اورصارفین سے متعلق آلات ، اورصنعتی آلات اورسازوسامان کو محفوظ بنانے  اورتحفظ سے متعلق  ایک پہل ہے ۔ اس ویبنار میں دنیا بھر کے لگ بھگ 150شرکاء نے حصہ لیا۔
 

*****

 

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5324



(Release ID: 1825002) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi