صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

 صحت اور خاندانی  بہبود اور کیمیکل اور فرٹیلائزرس کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈاویہ نے  اعلی کارپوریٹ اسپتالوں  کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ  سے خطاب کیا


ہم پوری دنیا کے بہترین طریقوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ تاہم، بھارت  کو صحت کی دیکھ بھال کا ماحولیاتی نظام قائم کرنے کے لیے سستے اور اعلیٰ معیار کے اپنے ماڈل ڈیزائن مرتب  کرنے پر توجہ دینی چاہیے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

Posted On: 12 MAY 2022 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12 مئی  2022/صحت اور خاندانی بہبود اور  کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈاویہ نے آج نئی دہلی کے نرمان بھون میں   اعلی کارپوریٹ اسپتالوں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ سے خطاب کیا۔ https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001222Y.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026WII.jpg

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے  ملک کی  مجاذ آبادی کو  صحت کی دیکھ بھال سے متعلق اعلی معیارات کے خدمات  مشترکہ طور پر  فراہم کرنے کے لئے   اسپتالوں کے   موقف کو  مستحکم   بنانے  کی ضرورت پر بھی زور دیا۔  انہوں نے  اس بات پر زوردیا   کہ اسپتالوں کی جانب سے   بیان کئے گئے مختلف چیلنجوں کو   حکومت اور متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوشششوں کی ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔     انہوں نے کہا   کہ ہم نے    دنیابھر  کے بہترین  طریقوں کا مطالعہ کرسکتے ہیں، تاہم بھارت  کو صحت کی دیکھ بھال کا ماحولیاتی نظام قائم کرنے کے لیے سستے اور اعلیٰ معیار کے اپنے ماڈل ڈیزائن مرتب  کرنے پر توجہ مرکوز کرنی  چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا   کہ’’ ہمیں   صحت قابل رسائی ، سستا اور مریض دوست بنانے کی ضرور ت ہے ‘‘ ۔انہوں   نے صحت عامہ کی کسی بھی اسکیم کے نفاذ کے لئے    اسپتالوں کے  تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔   حکومت    نے    میڈیکل ویلیو ٹورزم یعنی   طبی قدرو قیمت کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے      ’ہیل ان انڈیا‘،  ’ ہیل بائی انڈیا‘  جیسے  مختلف اقدامات کئے ہیں۔  انہوں نے  اعلی معیار کی  طبی دیکھ بھال  مشترکہ طور پرفراہم کرنے کے لئے   اسپتالوں کے   موقف  کو مستحکم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا  اور     عزت مآب وزیراعظم  کے    سب کے لئے صحت خدمات کے  خواب کو  شرمندہ  تعبیر کرنے کی   صنعت کو  مکمل یقینی دہانی بھی کرائی۔  

 صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے  کہا’’منتقلی کے مرحلے کے دوران، مختلف رکاوٹیں آ سکتی ہیں جنہیں سفر کے دوران حل کیا جائے گا"۔ لہذا اس کو حاصل کرنے کے لیے، تمام متعلقہ  فریقوں  کی طرف سے باقاعدہ رائےحاصل کرنا  اہم ہے۔ نظام کو مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر    نیتی آیوگ کے رکن  (صحت) ڈاکٹر ونود پال، این ایچ اے کے  سی   ای    او   ڈاکٹر آر ایس شرما، اور وزارت صحت اور این ایچ اے کے سینئر افسران موجود تھے۔

****

ش ح۔  ش ر ۔ ج

UNO-5322



(Release ID: 1825000) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Manipuri