بجلی کی وزارت

توانائی کے مرکزی وزیر نے این ایچ پی سی لمٹیڈ کو ‘راج بھاشا شیلڈ’ کا پہلا انعام دیا

Posted On: 12 MAY 2022 7:51PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z0BW.jpg

توانائی اور نئی اورقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں  جناب سنگھ کی زیر صدارت  ہندی صلاح کارسمتی  کی میٹنگ کےد وران این ایچ پی سی لمٹیڈ کو سال 21-2020 کے لئے پہلا اور سال 19-2018 کے لئے دوسرا انعام  راج بھاشا کے ممتاز نفاذکے لئے پیش کیا۔این ایچ  پی سی لمٹیڈ کے سی ایم ڈی جناب آر کے سنگھ نے ان انعاما ت کو توانائی کے مرکزی وزیر سے میٹنگ کے دوران حاصل کیا۔توانائی اور ہیوی انڈسٹریز   کے وزیر مملکت  جناب کرشن پال گرجر  ، توانائی کی وزارت کے  سکریٹری (توانائی ) جناب آلوک کمار اوروزارت امور داخلہ  کے  سرکاری زبان محکمے کے  سینئیر افسران اور کمیٹی کے ممبران   بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران  جناب آر کے سنگھ نے این ایچ  پی سی کی سرکاری زبان کی میگزین  ‘ راج بھاشا جیوتی ’ کا تازہ ترین شمارہ  بھی جاری کا اور این ایچ  پی سی کے  گروپ جنرل منیجر (راجستھان) ڈاکٹر راج بیر سنگھ  کے ذریعہ تحریر کردہ  کتاب ‘بھارتیہ سنسکرتی میں  پربندھن’ کا بھی اجرا کیا۔

این ایچ  پی سی کو راج بھاشا کے نفاذ کے میدان میں اس کے ممتاز کام کے لئے ‘‘راج بھاشا کرتی پرسکار’’ 9 مرتبہ حکومت ہند کی طرف سے دیا جاچکا ہے۔

*************

 

ش ح۔ا ک۔رم

(13-05-2022)

U-5318

 



(Release ID: 1824988) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi