وزارت دفاع
چیف آف آرمی اسٹاف کا لداخ کا دورہ
Posted On:
12 MAY 2022 7:48PM by PIB Delhi
جنرل منوج پانڈے، چیف آف آرمی اسٹاف 12 مئی 2022 کو ہندوستانی فوج کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد لداخ خطے کے اپنے پہلے دورے پر لیہہ پہنچے۔
آرمی چیف کو مشرقی لداخ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال پر جانکاری دی گئی۔ صلاحیتوں کی نشوونما کے بلند رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے افواج کی جانب سے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاریوں کو اجاگر کیا گیا۔
بعد میں جنرل منوج پانڈے، چیف آف آرمی اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، شمالی کمان اور لیفٹیننٹ جنرل اے سین گپتا، جنرل آفیسر کمانڈنگ، فائر اینڈ فیوری کور کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر سے ملاقات کی۔ اس کے بعد سول ملٹری تعاون اور لداخ کے مرکزی علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں ہندوستانی فوج کے کردار سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
لداخ کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، مشرقی لداخ کے آگے کے علاقوں کا دورہ کریں گے اور دنیا کے سب سے مشکل اور دشوار گزار علاقے میں حقیقی لائن آف کنٹرول کے ساتھ تعینات فوجیوں سے بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 5308)
(Release ID: 1824947)
Visitor Counter : 135