وزارت دفاع
انڈین نیول پلیسمنٹ ایجنسی اور لارسن اینڈ ٹبرو نے بحریہ کے سابق فوجیوں کی باز آبادکاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
12 MAY 2022 5:18PM by PIB Delhi
انڈین نیول پلیسمنٹ ایجنسی (اِنپا) اور لارسن اینڈ ٹبرو شپ بلڈنگ (ایل ٹی ایس بی) نے جو لارسن اینڈ ٹبرو کی جہاز سازی کی شاخ ہے، آج ایل ٹی ایس بی میں بحریی کے سابق فوجیوں کی بھرتی کے امکانات تلاش کرنے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔
نائب امیر البحر سورج بیری، کنٹرولر آف پرسنل سروسز، ہندوستانی بحریہ اور ایل ٹی ایس بی کے جہاز سازی کے کاروبار کے سربراہ جناب اشوک کمار کھیتان نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ہندوستانی بحریہ اور ایل اینڈ ٹی کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے تبصرے میں (ڈیفینس اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز) کے کُل وقتی ڈائریکٹر اور ایل اینڈ ٹی بورڈ کے ممبر جناب جینت ڈی پاٹل نے کہا کہ ہم اسی کی دہائی کے وسط سے بحریہ کو درونِ ملک تیاریوں کا متحمل بنانے کے منصوبوں کے قابل بھروسہ شراکت دار ہیں۔ ایک سے زیادہ ویپن سسٹمز،انجینئرنگ کا سامان اور نظام، کنٹرول سسٹمز رینج جیسے آئی پی ایم ایس، آئی بی ایس، اے پی ایم ایس وغیرہ اور لائف سپورٹ اور لاجسٹک سسٹم ڈیزائن اور تیار کئے گئے ہیں۔ ہمیں انپا کے ساتھ اس مفاہمت نامے پر دستخط کے ذریعے بحریہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو باقاعدہ بنانے پر خوشی ہے۔ یہ ایل اینڈ ٹی میں بحریہ کے کچھ تجربہ کار پیشہ ور افراد کی بھرتی کو آسان اور با سہولت بنانے کے ساتھ ایل اینڈ ٹی کو باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کے ذریعے بحریہ کی بہتر خدمت کرنے کے قابل بنائے گا۔
ایل اینڈ ٹی اپنے تنوع کو ہمہ جہت بنانے کے اقدام کے تحت سابق فوجیوں کو ایک تکنیکی پس منظر کے ساتھ ان کی اہلیت، ان کی خدمت کی مدت کے دوران حاصل کردہ تجربہ اور صفات کے مطابق مواقع پیش کرنا چاہتا ہے۔ تجربات، نقطہ نظر اور پس منظر کا یہ متنوع مجموعہ نئے خیالات کی اختراع اور ترقی کے لئے اہم ہے۔ ایل ٹی ایس بی کا یہ اقدام نئی پہل کے کمپنی کے وژن سے سامنے آیا ہے تاکہ تنوع اور ہمہ جہتی کو اس کے تمام عمودی حصوں میں گہری جڑیں بنا لینے کا موقع ملے۔
اپنے اختتامی کلمات میں نائب امیر البحر سورج بیری نے کہا کہ انپا سابق فوجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی قوم کی خدمت کے بعد روزگار کے مواقع تلاش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی بحریہ کی کوشش ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔ اس کا مقصد ایسے پروگراموں کی شناخت اور فروغ ہے جو تجربہ کار اہلکاروں کو قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے قابل بنائیں اور تمام شعبوں میں حقیقی معنوں میں آتم نربھر بنیں۔ ہم اس رُخ پر ایل ٹی ایس بی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
مفاہمت نامے کے ذریعے، انڈین نیول پلیسمنٹ ایجنسی لارسن اینڈ ٹبرو کے بھرتی کے معیارات کے مطابق متعلقہ کرداروں کے لئے تکنیکی سابق فوجیوں کے ایک گروپ کی نشاندہی کرے گا۔ بدلے میں کمپنی ان لوگوں کو اندرون ملک انضمام اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹر کے قابل بنائے گی۔
****
U.No:5300
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1824856)
Visitor Counter : 99