سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے، جلگاؤں مہاراشٹر میں، 2460 کروڑروپے کی لاگت کے 16 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتا ح کیا اور سنگ بنیادرکھا
Posted On:
22 APR 2022 8:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں جناب نتن گڈکری نے، جلگاؤں مہاراشٹر میں، 2460 کروڑروپے کی لاگت کے 16 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتا ح کیا اور سنگ بنیادرکھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کا رابطہ ضلع جلگاؤں میں زراعتی اشیا کے نقل وحمل او ر پسائی کے لئے اہم ہے۔ جلگاؤں ، کیلا ،روئی اور گنّے کی پیداوار کے لئے ایک اہم مرکز ہے اور ملک میں سب سے زیادہ کیلاپیداکرتا ہے۔
وزیرموصوف نے کہا کہ ضلع میں یہ روڈ پروجیکٹ گجرات ، مہاراشٹر ، اوڈیشہ اورچھتیس گڑھ میں رابطے کو بہتر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مکتے نگر ، وارن گاؤں ، نصیرآباد اورجلگاؤںمیں ٹریفک جام میں کمی آئے گی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹس نقل وحمل کو تیز کریں گے اور ایندھن اور وقت بچائیں گے اور جلگاؤں شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں کمی لانے میں مددگارثات ہوں گے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ سیمنٹ کنکریٹ روڈ گڑھوں سے راحت مہیا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قریبی دیہی علاقوں میں رابطہ بہترہوگا اور اس پروجیکٹ کے تحت پُلوں کی تعمیر شہریوں کے سفر کو زیادہ آسان اور زیادہ محفوظ بنادے گی۔
*************
ش ح۔ا ک۔رم
U-5278
(Release ID: 1824671)
Visitor Counter : 169