وزارت دفاع
ہندوستانی فوج میں شامل کئے جانے سے قبل الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش
Posted On:
22 APR 2022 6:15PM by PIB Delhi
22 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، چیف آف آرمی اسٹاف اور ہندوستانی فوج کے سینئر افسران کے سامنے الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) کی ایک نمائش کی گئی ۔ ٹاٹا موٹرز، پرفیکٹ میٹل انڈسٹریز(پی ایم آئی) کے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچررز اور ریوولٹ موٹرز کے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے وابستہ افراد نے اپنی اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کی اور پچھلے کچھ سالوں کے دوران حاصل کردہ ٹیکنالوجی اور آپریشن کی وسعت کے بارے میں بتایا۔
وزیر دفاع نے حکومت کی پالیسیوں کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں شامل کرنے اور قدرتی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے بھارتی فوج کے اقدام کو سراہا ہے۔ حکومت کی ایف اے ایم ای I اور II کی پالیسی نے ہندوستان میں الیکٹرک گاڑی ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو زبردست فروغ دیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے رواج میں سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لئے لائسنس دیا گیا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے کا ماننا ہے کہ نقل و حمل کے شعبے میں آنے والا دور الیکٹرک گاڑیوں پر انحصار کریں گااور ہندوستانی فوج کو، ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کی فوجیں ابھی بھی صرف الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے پر غور وخوش میں مصروف ہیں ، ایک مشعل بردار بن کر سامنے آنا ہوگا اور اس ٹیکنالوجی کو اپنانے میں راہنمائی کرنی ہوگی ۔
چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر، ڈائریکٹر جنرل آف سپلائیز اینڈ ٹرانسپورٹ (ڈی جی ایس ٹی) کو پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار سنگھ یادو کے تحت ایک بورڈ آف آفیسرز کے سامنے تفصیلات پیش کی گئی تھیں تاکہ ہندوستانی فوج میں الیکٹرک گاڑیوں کے متعارف کرائے جانے کے لیے ایک مقررہ وقت کا روڈ میپ بنایا جا سکے۔
افسروں کے بورڈ نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار سنگھ یادو نے آج آرمی کمانڈروں کی میٹنگ کے دوران چیف آف آرمی سٹاف، آرمی کمانڈروں اور سینئر فوجی افسران کو الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبہ بند طور پر متعارف کرائے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ابھی تک، ہندوستانی فوج تین زمروں میں یعنی کاروں، بسوں اور موٹر سائیکلوں میں الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
****************
(ش ح ۔س ب ۔رض )
U NO: 5276
(Release ID: 1824634)
Visitor Counter : 152