زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندرسنگھ کی تومر کی سربراہی میں بھارتی وفد کااسرائیل میں بھارتی کسان کے فارم  بیئر ملکا دورہ

Posted On: 11 MAY 2022 6:09PM by PIB Delhi

 

 

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر کی سربراہی میں ایک بھارتی وفد تل  ابیب سے  لمباسفر کرکے ریگستانی علاقے میں بھارتی نزاد کے ایک کسان جناب شیرون چیری کے اپنے ریگستانی بوتک فارم بیر ملکا پہنچا۔ اس ترقی پسندکسان نے رمت نیگیو ایگرریسر چ کی تکنیکی مدد سے جدید ٹکنالوجیاں  اپنائی ہیں اور وہ نیگیو ڈیزرٹ کے اندر سبزیاں ، پھل اور سپر فوڈ اگا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران ہندوستانی وفد نے خشک زمین پر کھیتی میں جدید ٹکنالوجی میں پیش رفت سے متعلق معلومات حاصل کی اور ازرائیل کے علاقائی ریسرچ سینٹروں کی جانب سے  کھیتی میں تعاون اور رسائی سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔

 

IMG-20220510-WA0034 IMG-20220510-WA0033

 

*************

 

 

ش ح- ح ا– ف ر

U. No.5262



(Release ID: 1824603) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Urdu , Hindi